بیٹری 100 فیصد چارج کرنا نقصان دہ یا فا ئدہ مند؟


روزانہ موبائل فون کی بیٹری کو 100 فیصد تک چارج کرنے کے بارے میں ماہرین کی رائے ہے کہ اس سے بیٹری کی زندگی آہستہ آہستہ کم ہو جاتی ہے۔ پین اسٹیٹ یونیورسٹی کے الیکٹرو کیمیکل انجن سنٹر کے ڈائریکٹر چاؤ یانگ وانگ کا کہنا ہے کہ اگر آپ بیٹری کو 100 فیصد تک چارج کرتے ہیں تو وہ تیزی سے خراب ہو جاتی ہے۔جبکہ نیو جرسی انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ایک ایسوسی ایٹ پروفیسر دیباکر دتا کا ماننا ہے کہ موبائل فون کو مکمل چارج پر رکھنے سے بیٹری ہائی وولٹیج پر رہتی ہے جو کہ نقصان دہ ہے۔چاؤ یانگ وانگ نے بتایا کہ 90 فیصد کے مقابلے میں مسلسل 100 فیصد چارج کرنے سے بیٹری کی زندگی 10 سے 15 فیصد کم ہو جاتی ہے۔بیٹری کے مسائل پیدا ہونے سے پہلے زیادہ تر صارفین ممکنہ طور پر اپنے موبائل فون کو خراب اسکرین یا پرانے کیمرے کے معیار جیسی وجوہات کی بنا پر اپ گریڈ کرتے ہیں۔اگرچہ 100 فیصد تک چارج کرنا ٹھیک نہیں لیکن یہ مکمل طور پر گریز کرنے کی چیز بھی نہیں ہے۔چاؤ یانگ وانگ مشورہ دیتے ہیں کہ اگر آپ کو سفر کے دوران یا کسی اور وجہ سے اضافی بیٹری کی ضرورت ہے تو اسے 100 فیصد چارج کرنا ٹھیک ہے لیکن روزانہ اس طرح کرنا درست نہیں، روزمرہ کے استعمال کیلیے اسے 85 سے 90 فیصد تک چارج کریں۔دیباکر دتا نے خبردار کیا ہے کہ اس کو باقاعدگی سے 0 فیصد تک نہ لے جائیں بلکہ 20 فیصد ہونے پر ہی اس کو چارج پر لگا دیں۔چاؤ یانگ وانگ کے مطابق زیادہ درجہ حرارت میں بیٹری کو 100 فیصد تک چارج کرنا نقصان دہ ہو سکتا ہے جبکہ فاسٹ چارجنگ حرارت پیدا کرتی ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ بیٹری کی زندگی کم کرتی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

انسانی ڈی این اے مصنوعی طور پر تیار کرنے کا متنازع منصوبہ: ’جِن بوتل سے نکل چکا ہے‘

سام سنگ گلیکسی ایس 25 ایچ ، نئی قیمت اور فیچرز نے سب کو حیران کر دیا

بیٹری 100 فیصد چارج کرنا نقصان دہ یا فا ئدہ مند؟

جرمنی کا چینی ڈیپ سیک اے آئی پر پابندی لگانے کا فیصلہ

شیفالی جریوالا کی اچانک موت: ’دنیا میں صرف ایک ہی ’کانٹا لگا‘ گرل ہو سکتی ہے اور وہ میں ہوں‘

ایپل کی پابندیوں کے باعث فیس میں ترمیم

’قاتل فنگس‘ کیا ہے؟ جان لیوا فنگل انفیکشن سے خود کو کیسے محفوظ رکھا جائے؟

خلا میں زمین کے قریب نیا سیارہ دریافت

آئی فون 17 کےصارفین کیلئے بڑی خوشخبری

بڑا پیزا دو گھنٹے میں ختم کرنے والی مکھیاں جو کچرے کو فائدہ مند پروٹین میں بدل سکتی ہیں

سیکس کیم انڈسٹری کی ماڈلز: ’ہمیں اس وقت کام پر رکھا گیا جب ہم سکول میں پڑھتی تھیں‘

یوٹیوب کا لائیو اسٹریمنگ کے حوالے سے بڑی تبدیلی کرنیکا اعلان

سوشل میڈیا پر میگنیشیم کے چرچے، یہ انسانی جسم کے لیے کیوں ضروری ہے؟

کِلر وہیلز جو سمندری گھاس سے ایک دوسرے کا مساج کرتی ہیں

کِلر وہیلز کو جو سمندری گھاس سے ایک دوسرے کا مساج کرتی ہیں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی