شہباز شریف سے امریکی وزیر خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتِ حال پر گفتگو


وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔وزیراعظم آفس کے مطابق ’امریکی وزیر خارجہ نے جمعرات کی شام شہباز شریف کو ٹیلی فون کیا اور مشرق وسطیٰ کی صورتِ حال پر بات چیت کی۔‘ ’مارکو روبیو کے ساتھ گفتگو کے دوران وزیراعظم نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی باہمت اور فیصلہ کن قیادت کو سراہا جس کی وجہ سے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی ممکن ہوئی۔‘اس موقعے پر وزیراعظم نے پاکستان اور انڈیا کے درمیان جنگ بندی میں امریکہ کے کلیدی کردار پر وزیر خارجہ مارکو روبیو کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم اور امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کو مضبوط بنانے خصوصاً تجارت میں اضافے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ امریکی وزیر خارجہ سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ’پاکستان مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے اپنا تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔‘پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ ’امریکہ خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

پنجاب میں بجلی چوری کے خلاف مہم، ملزمان کو سزا کیوں نہیں ہوتی؟

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل لاہور کو ’ڈَسٹ فری‘ بنانے کا منصوبہ کامیاب ہو سکے گا؟

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 81 افراد ہلاک، اسرائیلی فوج کا حماس کے بانی رہنما حکم العیسیٰ کی ہلاکت کا دعویٰ

اجمل قصاب کے خلاف گواہی دینے والی نو سالہ لڑکی کی زندگی کیسے بدلی؟

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 81 افراد ہلاک، اسرائیلی فوج کا حماس کے عسکری ونگ کے بانیوں میں سے ایک کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

ژوب میں پنجاب سے آنے والے خاندان کی گاڑی ندی میں بہہ گئی، چار افراد ہلاک

ڈوبتے کو بچانے والا ’دریائے سوات کا محافظ‘ محمد ہلال

ڈوبتے شخص کو بچانے والا ’دریائے سوات کا محافظ‘ محمد ہلال

دریائے سوات کی بپھری لہروں سے ایک شخص کو زندہ بچانے والے محمد ہلال کون ہیں؟

سندھ طاس معاہدے کی معطلی: پاکستان اور انڈیا کے بیچ اس تنازع پر ثالثی عدالت کے فیصلے کا کیا مطلب ہے؟

خیبر پختونخوا میں بارشوں سے کتنا جانی ومالی نقصان ہوا؟ ابتدائی رپورٹ آگئی

افواج کی تنخواہوں، الاؤنسز اور واجبات ادائیگی کے لیے گرانٹ منظور

سوات میں سیلابی ریلے سے ہلاکتیں: ڈپٹی کمشنر سمیت چھ افسران معطل، وفاقی حکومت کا وزیر اعلیٰ گنڈاپور کے استعفے کا مطالبہ

سوات میں سیلابی ریلے سے 10 افراد کی ہلاکت پر احتجاجی مظاہرہ، مبینہ غفلت پر تحقیقات اور ڈپٹی کمشنر سوات معطل

سوات میں سیلابی ریلے سے 10 افراد کی ہلاکت پر احتجاجی مظاہرہ، مبینہ غفلت پر تحقیقات شروع

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی