ژوب میں پنجاب سے آنے والے خاندان کی گاڑی ندی میں بہہ گئی، چار افراد ہلاک


صوبہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کے بعد ندی نالوں میں طغیانی پیدا ہو گئی ہے۔ جس سے ژوب میں پنجاب سے پکنک کے لیے آنے والے خاندان کی گاڑی ندی میں بہہ گئی اور چار افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ دو کو زندہ بچا لیا گیا۔پی ڈی ایم اے کوئٹہ کے کنٹرول روم کے مطابق حادثہ ژوب کے تفریحی مقام سلیازہ میں پیش آیا جہاں بارش کے بعد ندی میں اچانک سیلابی ریلہ آیا اور ایک گاڑی کو بہا لے گیا۔ گاڑی میں پنجاب کے شہر ملتان سے آنے والے ایک ہی خاندان کے افراد سوار تھے جو وہاں تفریح کے لیے آئے تھے۔ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔ جبکہ مقامی افراد نے دو افراد کو زندہ نکال کر ہسپتال منتقل کیا۔عینی شاہدین کے مطابق گاڑی ندی کے اندر کھڑی تھی کہ بارش کے بعد پانی کا بہاؤ اچانک تیز ہو گیا اور گاڑی موجود لوگ پھنس گئے۔ریسکیو ٹیموں نے لاشیں نکال کر ژوب کے ہسپتال منتقل کر دی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ژوب نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بارش کے دوران ندی نالوں کے قریب جانے سے گریز کریں اور احتیاط برتیں۔ادھر ہرنائی کے علاقے کھوسٹ میں بھی تیز بارش کے باعث ندی میں تین افراد پھنس گئے جنہیں لیویز فورس اور مقامی رضاکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بحفاظت نکال لیا۔ڈپٹی کمشنر حضرت ولی کاکڑ کے مطابق حضرت سید، ذیشان اور ریحان نامی افراد کو ریسکیو ٹیموں نے کامیابی سے بچا لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پہاڑی علاقوں میں مزید بارشوں کے باعث ندی نالوں میں پانی کی سطح دوبارہ بلند ہو سکتی ہے۔کوئٹہ، زیارت، پشین، مستونگ، قلات، آوران، سوراب اور دیگر علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے تاہم بعض علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی کی صورت حال ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران زیارت میں 27 ملی میٹر، قلات میں 21 ملی میٹر، ژوب میں 20 ملی میٹر اور لسبیلہ میں 8.7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز کے دوران بارکھان، موسیٰ خیل، لسبیلہ، خضدار، قلات، ژوب، ہرنائی اور زیارت سمیت دیگر علاقوں میں مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ الرٹ کے مطابق بعض مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں سیلاب کا خطرہ بھی موجود ہے۔پی ڈی ایم اے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ندی نالوں اور نشیبی علاقوں میں جانے سے پرہیز کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر مقامی انتظامیہ سے رابطہ کریں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

ژوب میں پنجاب سے آنے والے خاندان کی گاڑی ندی میں بہہ گئی، چار افراد ہلاک

ڈوبتے کو بچانے والا ’دریائے سوات کا محافظ‘ محمد ہلال

ڈوبتے شخص کو بچانے والا ’دریائے سوات کا محافظ‘ محمد ہلال

دریائے سوات کی بپھری لہروں سے ایک شخص کو زندہ بچانے والے محمد ہلال کون ہیں؟

سندھ طاس معاہدے کی معطلی: پاکستان اور انڈیا کے بیچ اس تنازع پر ثالثی عدالت کے فیصلے کا کیا مطلب ہے؟

خیبر پختونخوا میں بارشوں سے کتنا جانی ومالی نقصان ہوا؟ ابتدائی رپورٹ آگئی

افواج کی تنخواہوں، الاؤنسز اور واجبات ادائیگی کے لیے گرانٹ منظور

سوات میں سیلابی ریلے سے ہلاکتیں: ڈپٹی کمشنر سمیت چھ افسران معطل، وفاقی حکومت کا وزیر اعلیٰ گنڈاپور کے استعفے کا مطالبہ

سوات میں سیلابی ریلے سے 10 افراد کی ہلاکت پر احتجاجی مظاہرہ، مبینہ غفلت پر تحقیقات اور ڈپٹی کمشنر سوات معطل

سوات میں سیلابی ریلے سے 10 افراد کی ہلاکت پر احتجاجی مظاہرہ، مبینہ غفلت پر تحقیقات شروع

والد کی اٹلی سے پاکستان واپسی اور گھر میں ’ڈکیتی‘: گوجرانوالہ میں دو بہنوں کے پُراسرار قتل پر والدین کی گرفتاری

اٹلی سے پاکستان واپسی اور گھر میں ’ڈکیتی‘ کا دعویٰ: گوجرانوالہ میں دو بہنوں کے پُراسرار قتل پر والدین کی گرفتاری

پنجاب اسمبلی میں ’ہنگامہ آرائی‘ پر اپوزیشن کے 26 ارکان معطل، پی ٹی آئی کا سپیکر کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ

اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والے ایرانی فوجی افسران اور جوہری سائنسدانوں کی نمازِ جنازہ آج تہران میں

پرواز کے دوران ڈائیورژن، پائلٹس فضائی حدود سے باہر نکلنے کا فیصلہ کیوں کرتے ہیں؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی