حکومتی اتحاد کی نظرثانی درخواستیں منظور، تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں دینے کا فیصلہ کالعدم


پاکستان کی سپریم کورٹ کے 13 رکنی آئینی بینچ نے تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں دینے کے فیصلے پر دائر حکومتی اتحاد کی نظرثانی درخواستوں کو منظور کر لیا ہے۔جمعے کی شام ایک طویل سماعت کے بعد آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ سات ججوں کی اکثریت سے سپریم کورٹ کے اُس فیصلے کو نظرثانی درخواستیں منظور کرتے ہوئے کالعدم کیا جاتا ہے جو 12 جولائی کو عدالت عظمٰی نے دیا تھا۔سپریم کورٹ کے پانچ ججز نے اس فیصلے سے اختلاف کیا ہے۔ جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہر الگ سے اختلافی نوٹ بھی لکھیں گے۔سپریم کورٹ کے اکثریتی فیصلے میں پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو بحال کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی اہل نہیں۔جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس حسن اظہر رضوی نے نے الگ سے اقلیتی فیصلے لکھے ہیں۔ جسٹس صلاح الدین پنہور نے جمعے کی صبح آئینی بینچ سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی نے سماعت کے پہلے دن ہی نظرثانی درخواستوں کو مسترد کر دیا تھا۔جسٹس نعیم اختر، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس شاہد بلال، جسٹس عامر فاروق، جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس علی باقر نجفی اکثریتی فیصلہ دینے والوں ججز میں شامل ہیں۔یاد رہے کہ 12 جولائی کو پاکستان کی سپریم کورٹ کے گیارہ میں سے 8 ججز نے جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں اکثریتی فیصلہ دیتے ہوئے تحریک انصاف کو مخصوص نشستوں کا حق دار قرار دیا تھا۔اس فیصلے پر ن لیگ، پیپلز پارٹی اور الیکشن کمیشن نے نظرثانی درخواستیں دائر کی تھیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

خیبر پختونخوا میں بارشوں سے کتنا جانی ومالی نقصان ہوا؟ ابتدائی رپورٹ آگئی

افواج کی تنخواہوں، الاؤنسز اور واجبات ادائیگی کے لیے گرانٹ منظور

اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والے ایرانی فوجی افسران اور جوہری سائنسدانوں کی نمازِ جنازہ آج تہران میں

پرواز کے دوران ڈائیورژن، پائلٹس فضائی حدود سے باہر نکلنے کا فیصلہ کیوں کرتے ہیں؟

نادرا کا ٹیسلن کارڈ، بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں اور معذور افراد کے لیے ’خصوصی سہولت‘

ٹانک میں اغوا ہونے والے نوید ظفر جو بازیاب ہونے کے باوجود زندہ گھر نہ پہنچ سکے

مخصوص نشستوں کا فیصلہ: کس جماعت کو کتنی نشستیں ملیں گی؟

سندھ طاس معاہدے پر ثالثی عدالت کا فیصلہ پاکستانی مؤقف کی تائید ہے: دفتر خارجہ

جہلم پولیس نے برطانوی یوٹیوبر کے گذشتہ برس گم ہونے والے ایئرپوڈز کیسے ڈھونڈے؟

حکومتی اتحاد کی نظرثانی درخواستیں منظور، تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں دینے کا فیصلہ کالعدم

دریائے سوات کے سیلابی ریلے میں بہہ جانے والا خاندان: ’میں پاگلوں کی طرح فون ملاتا رہا لیکن بیوی بچوں سے رابطہ نہ ہوسکا‘

دہائیوں سے قبائلی دشمنی، بلوچستان میں اختر مینگل کے بیٹے پر قتل کا مقدمہ درج

سپریم کورٹ میں نظر ثانی اپیلیں منظور، پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے کا فیصلہ کالعدم

دریائے سوات میں طغیانی سے 18 سیاح سیلابی ریلے میں بہہ گئے، سات کی لاشیں نکال لی گئیں

دریائے سوات میں طغیانی سے 15 سیاح سیلابی ریلے میں بہہ گئے، چار کی لاشیں نکال لی گئیں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی