مخصوص نشستوں کا فیصلہ: کس جماعت کو کتنی نشستیں ملیں گی؟


سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے عملاً حکمران جماعتوں بشمول اپوزیشن جماعت جے یو آئی کو اضافی نشستیں دینے کی منظوری دے دی ہے۔عدالتِ عظمیٰ کے فیصلے کے نتیجے میں قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے ارکان کی تعداد 124 جبکہ پیپلز پارٹی کے ارکان کی تعداد 75 ہو جائے گی۔جمعے کو سپریم کورٹ کے پانچ ججز کے مقابلے میں سات ججز کی اکثریت نے نظرثانی کی درخواستوں کو منظور کرتے ہوئے 12 جولائی 2024 کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔اس فیصلے کے تحت مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، جے یو آئی (ف) اور دیگر جماعتوں کو مخصوص نشستیں واپس مل جائیں گی۔ اس فیصلے کے بعد قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے ارکان کی تعداد 124 ہو جائے گی، پیپلز پارٹی کے ارکان 75 ہوں گے جبکہ جے یو آئی (ف) کے ارکان کی تعداد 11 ہو گی۔فیصلے کے مطابق قومی و صوبائی اسمبلی کی 77 مخصوص نشستیں بحال کر دی گئی ہیں۔ قومی اسمبلی میں پنجاب سے خواتین کی 11 مخصوص نشستیں، خیبر پختونخوا سے خواتین کی 8 نشستیں اور اقلیتوں کی 3 مخصوص نشستیں بحال ہو گئی ہیں۔ان نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کو 14، پیپلز پارٹی کو 5 جبکہ جے یو آئی (ف) کو 3 مخصوص نشستیں ملیں گی۔خیبر پختونخوا اسمبلی میں خواتین کی 21 اور اقلیتوں کی 4 مخصوص نشستیں بحال ہوئی ہیں، جس کے بعد جے یو آئی (ف) کو 10، مسلم لیگ (ن) کو 7، پیپلز پارٹی کو 7 اور اے این پی کو 1 مخصوص نشست ملے گی۔ پنجاب اسمبلی میں خواتین کی 24 مخصوص نشستیں اور اقلیتوں کی 3 نشستیں بحال ہوگئیں، ان میں مسلم لیگ (ن) کو 23، پیپلز پارٹی کو 2 جبکہ پاکستان مسلم لیگ کو 1 نشست ملے گی۔ سندھ اسمبلی میں خواتین کی 2 اور اقلیتوں کی 1 نشست بحال ہوئی ہے، جس میں پیپلز پارٹی کو 2 اور ایم کیو ایم کو 1 مخصوص نشست ملے گی۔سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں دینے کے خلاف نظرثانی درخواستوں کے بعد آیا ہے۔ پی ٹی آئی کے آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے ارکان نے سنی اتحاد کونسل کے پلیٹ فارم پر مخصوص نشستوں کے لیے درخواست دی تھی، تاہم الیکشن کمیشن نے اسے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سنی اتحاد کونسل کوئی پارلیمانی جماعت نہیں اور اسے مخصوص نشستوں کا حق حاصل نہیں۔پشاور ہائی کورٹ نے بھی اس فیصلے کو برقرار رکھا، تاہم 12 جولائی 2024 کو سپریم کورٹ کے 13 رکنی بینچ کے آٹھ ججز نے پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے کا حکم دیا تھا، جس پر مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور الیکشن کمیشن نے نظرثانی کی درخواستیں دائر کی تھیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

خیبر پختونخوا میں بارشوں سے کتنا جانی ومالی نقصان ہوا؟ ابتدائی رپورٹ آگئی

افواج کی تنخواہوں، الاؤنسز اور واجبات ادائیگی کے لیے گرانٹ منظور

اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والے ایرانی فوجی افسران اور جوہری سائنسدانوں کی نمازِ جنازہ آج تہران میں

پرواز کے دوران ڈائیورژن، پائلٹس فضائی حدود سے باہر نکلنے کا فیصلہ کیوں کرتے ہیں؟

نادرا کا ٹیسلن کارڈ، بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں اور معذور افراد کے لیے ’خصوصی سہولت‘

ٹانک میں اغوا ہونے والے نوید ظفر جو بازیاب ہونے کے باوجود زندہ گھر نہ پہنچ سکے

مخصوص نشستوں کا فیصلہ: کس جماعت کو کتنی نشستیں ملیں گی؟

سندھ طاس معاہدے پر ثالثی عدالت کا فیصلہ پاکستانی مؤقف کی تائید ہے: دفتر خارجہ

جہلم پولیس نے برطانوی یوٹیوبر کے گذشتہ برس گم ہونے والے ایئرپوڈز کیسے ڈھونڈے؟

حکومتی اتحاد کی نظرثانی درخواستیں منظور، تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں دینے کا فیصلہ کالعدم

دریائے سوات کے سیلابی ریلے میں بہہ جانے والا خاندان: ’میں پاگلوں کی طرح فون ملاتا رہا لیکن بیوی بچوں سے رابطہ نہ ہوسکا‘

دہائیوں سے قبائلی دشمنی، بلوچستان میں اختر مینگل کے بیٹے پر قتل کا مقدمہ درج

سپریم کورٹ میں نظر ثانی اپیلیں منظور، پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے کا فیصلہ کالعدم

دریائے سوات میں طغیانی سے 18 سیاح سیلابی ریلے میں بہہ گئے، سات کی لاشیں نکال لی گئیں

دریائے سوات میں طغیانی سے 15 سیاح سیلابی ریلے میں بہہ گئے، چار کی لاشیں نکال لی گئیں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی