امریکہ میں آگ بجھانے والی ٹیم پر فائرنگ، دو فائر فائٹرز سمیت تین ہلاک


امریکہ کے شہر بوائسی میں دو فائر فائٹرز کو اس وقت گولی مار کر قتل کر دیا گیا جب وہ پہاڑی مقام پر آگ بجھانے کے لیے پہنچے تھے۔خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق واقعہ اتوار کو بوائسی کے علاقے اداہو میں پیش آیا، جہاں ایک پہاڑی مقام پر آگ لگی جس کے بعد فائر فائٹرز کی ٹیم وہاں پہنچی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فائر فائٹرز کو اس مقام سے ایک ایسے شخص کی لاش ملی جس کو آتشیں اسلحے کا نشانہ بنایا گیا تھا جبکہ اس کے تھوڑی دیر بعد ہی ان پر بھی فائرنگ ہوئی۔اس کے بعد بھی فائرنگ نہ بند ہونے پر باقی ٹیم بھی پیچھے ہٹ گئی۔شیرف آفس کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقعے پر پہنچی تو فائر فائٹرز کے ساتھ ساتھ اس شخص کی لاش بھی تحویل میں لے لی گئی جس کو ان سے قبل گولی ماری گئی تھی۔انہوں نے مرنے والے شخص کے بارے میں مزید تفصیل نہیں بتائی۔پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگرچہ دو فائر فائٹرز اور ایک شخص کی لاشیں مل چکی ہیں تاہم ہو سکتا ہے کہ مزید افراد بھی نشانہ بنے ہوں کیونکہ ابھی آگ نہیں بجھی اور اس پہاڑی مقام لوگ بھی موجود ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ فائر فائٹرز کو گھات لگا کر سنائپر گن سے نشانہ بنایا گیا۔ شیرف آفس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر مخصوص ایریا سے لاک ڈاؤن ختم کر دیا گیا ہے تاہم پھر بھی رہائشی ہوشیار رہیں کیونکہ آگ اب بھی جل رہی ہے۔اس کے علاوہ حکام کی جانب سے مزید معلومات نہیں دی گئیں اور کہا کہ بعد میں ہونے والی ایک پریس کانفرنس میں مزید تفصیلات دی جائیں گی۔پولیس کے مطابق حملہ انتہائی طاقتور سنائبر گنز سے کیا گیا اور واقعے میں ملوث عناصر کو تلاش کیا جا رہا ہے۔واقعے کے بعد سی این بی سی پر دکھائی گئی فوٹیج میں پہاڑی مقام پر دھوئیں کے بادل اٹھتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید

امریکہ میں آگ بجھانے والی ٹیم پر فائرنگ، دو فائر فائٹرز سمیت تین ہلاک

مائیکرو فنانس کمپنیوں کے قرضوں کے چنگل میں پھنسی خواتین: ’مجھے ایک قرض ادا کرنے کے لیے سات اور قرض لینے پڑے‘

اربوں روپے کے آن لائن مالیاتی فراڈ کے ملزمان پنجاب سے گرفتار

دبئی میں ہوٹل سے غائب ہونے والے برطانوی شہری کے ایئرپوڈز پنجاب پولیس نے جہلم سے کیسے برآمد کیے؟

کراچی میں 13 کروڑ کی ڈکیتی۔۔ ملزمان کون سے مشہور ٹک ٹاکر بہن بھائی نکلے؟ پولیس کا بیان

والد کی اٹلی سے پاکستان واپسی اور گھر میں ’ڈکیتی‘: گوجرانوالہ میں دو بہنوں کے پُراسرار قتل پر والدین کی گرفتاری

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی