
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے اربوں روپے کے آن لائن فراڈ میں ملوث 2 ملزمان کو ملتان سے گرفتار کرلیا۔
این سی سی آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق ضلع لیہ سے ہے اور دونوں ایک سال سے مفرور تھے۔
بتایا جاتا ہے کہ ملزمان جعلی تجارتی منصوبوں کے ذریعے شہریوں سے اربوں روپے بٹور چکے تھے، ملزمان کی جانب سے شہریوں کو سرمایہ کاری پر 30 فیصد منافع کا جھانسا دیا جاتا تھا۔
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے مطابق ملتان میں اسکینڈل سے متعلق درجنوں انکوائریاں درج ہیں۔