برطانوی شہری کے دبئی میں کھونے والے ائیر پوڈز جہلم پولیس نے کیسے ڈھونڈے؟ دلچسپ واقعہ


سوشل میڈیا کے ذریعے مدد مانگنے والے برطانوی انفلوئنسر "لارڈ مائلز" کی دبئی میں کھو جانے والی ائیرپوڈز کی تلاش بالآخر پاکستان کے ضلع جہلم میں جا کر ختم ہوئی۔ مائلز روٹلیج، جو اپنی غیر روایتی سوشل میڈیا سرگرمیوں کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں، گزشتہ سال دبئی کے ایک ہوٹل میں قیام کے دوران اپنے ائیرپوڈز وہیں بھول بیٹھے تھے۔ اپنے آئی فون میں "لاسٹ موڈ" آن کرنے کے بعد انہیں معلوم ہوا کہ یہ ائیرپوڈز دبئی سے کسی طرح پاکستان منتقل ہو چکے ہیں اور اب جہلم کے مضافات میں ایک مقام پر موجود ہیں۔ مخصوص لوکیشن جب ایک ریسٹورینٹ کے آس پاس ظاہر ہوئی تو مائلز نے براہ راست پاکستان میں کسی سے رابطہ نہ ہونے پر سوشل میڈیا کا سہارا لیا اور جہلم پولیس کو ٹویٹ کے ذریعے صورتحال سے آگاہ کیا۔ یہ معاملہ چونکہ معمول کے کیسز سے ذرا مختلف نوعیت کا تھا، اس لیے ضلعی پولیس افسر طارق عزیز سندھو نے فوری تحقیقات کا حکم دیا۔ پولیس نے علاقے میں موجود ان گھروں کا جائزہ لینا شروع کیا جن کے افراد دبئی میں مقیم ہیں۔ تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ چار افراد حال ہی میں دبئی سے واپس آئے ہیں، جن میں سے ایک شخص اُس وقت پاکستان میں موجود تھا۔ پولیس کی جانب سے طلبی پر اس شخص نے ائیرپوڈز اپنے پاس ہونے کا اعتراف کیا، مگر ساتھ یہ بھی وضاحت دی کہ اُس نے یہ ائیرپوڈز دبئی میں ایک بھارتی شہری سے خریدے تھے اور اسے ان کے اصل مالک یا پس منظر کا علم نہیں تھا۔ وضاحت کے بعد پولیس نے ڈیوائس اپنی تحویل میں لے لی اور مائلز کو آگاہ کیا کہ وہ چاہیں تو پاکستان آ کر اپنی ائیرپوڈز خود وصول کر سکتے ہیں، یا پھر انہیں ڈاک کے ذریعے واپس بھیج دیا جائے گا۔ یہ واقعہ ایک معمولی ڈیوائس کی گمشدگی سے شروع ہوا، مگر ٹیکنالوجی، سوشل میڈیا اور مقامی پولیس کے تعاون سے ایک سال پرانا معمہ بالآخر حل ہو گیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

امتیاز علی: ’ادھوری محبتیں‘ فلمانے والے ہدایتکار جن کی فلمیں لوگوں کو دیر سے سمجھ آتی ہیں

’400 روپے کی جوتے ایک لاکھ میں بیچ رہے‘: معروف کمپنی پرادا کی نئی ’کولہاپوری‘ چپلوں پر تنازع کیوں؟

توہینِ مذہب کے مقدمات اور ایف آئی اے پر عدالت کا اعتراض: ’ادارے خود ہی قانون میں درج ضابطہ کار کا احترام نہیں کرتے‘

برطانوی شہری کے دبئی میں کھونے والے ائیر پوڈز جہلم پولیس نے کیسے ڈھونڈے؟ دلچسپ واقعہ

کراچی میں دوبارہ بارش کا سلسلہ کب سے شروع ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں سیلاب اور اربن فلڈنگ کے الرٹ جاری کردیے

باجرے کی روٹی کس چیز کے ساتھ کھاتے ہیں؟ بلاول بھٹو نے وزن میں کمی کی وجہ اور اپنا ڈائٹ پلان شیئر کردیا

کراچی: کئی منزلہ عمارت کی چھتیں گر گئیں، 9 افراد ریسکیو، متاثرہ بلڈنگ سیل

ریجیم چینج سے سلطنتوں کے قبرستان تک: مشرق وسطیٰ اور ایشیا کے معاملات میں مداخلت امریکہ کو عموماً مہنگی کیوں پڑتی ہے؟

کورونا کے دوران سندھ میں بھرتی 289 میڈیکل افسران و ڈاکٹر فارغ

انڈین دفاعی اتاشی کا ’سیاسی رکاوٹوں‘ کی وجہ سے ’چند طیارے کھونے‘ کا اعتراف: ’مودی حکومت نے شروع ہی سے قوم کو گمراہ کیا‘

سونا سینکڑوں روپے مہنگا۔۔ جانیں فی تولہ سونے کی نئی قیمت کیا ہے؟

زمین سے ٹکرانے کے امکانات؟ وہ وجوہات جن کی بنا پر سائنسدان اِن چار سیارچوں پر خصوصی نظر رکھے ہوئے ہیں

اغوا کے بعد بازیاب ہونے والی چنگیز خان کی وہ اہلیہ جن کے مشوروں اور مدد سے منگول سلطنت کی بنیاد رکھی گئی

کراچی کا تاجر 9 روز گزر جانے کے باوجود بازیاب نہ کرایا جاسکا

امریکہ اگر دوبارہ مذاکرات کرنا چاہتا ہے تو اسے ایران پر مزید حملوں کے امکان کو مسترد کرنا ہو گا: نائب ایرانی وزیر خارجہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی