باجرے کی روٹی کس چیز کے ساتھ کھاتے ہیں؟ بلاول بھٹو نے وزن میں کمی کی وجہ اور اپنا ڈائٹ پلان شیئر کردیا


"پہلے میں جم جانے کا سوچ بھی نہیں سکتا تھا، چائے میں تین چمچ چینی ڈال کر پیتا تھا، اب کاربوہائیڈریٹس چھوڑ دیے، صرف دال کے ساتھ باجرے کی روٹی کھاتا ہوں" بلاول بھٹو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بالآخر اپنی اچانک اور نمایاں جسمانی تبدیلی پر خاموشی توڑ دی۔ ان کے وزن میں حیران کن کمی دیکھ کر کئی لوگ گمان کر رہے تھے کہ وہ اوزمپک یا کسی جدید طریقے کا سہارا لے رہے ہیں، مگر حقیقت ان سب اندازوں سے کہیں مختلف نکلی۔ معروف صحافی رؤف کلاسرا کے ساتھ حالیہ پوڈکاسٹ میں بلاول نے اپنے وزن میں کمی کے پیچھے کی اصل کہانی خود بتائی۔ "میں سوشل میڈیا پر زیادہ وقت نہیں گزارتا، میمز بھی اگر کوئی وائرل ہو تو دوست بھیج دیتے ہیں، ورنہ میں خود دیکھنے کا شوقین نہیں ہوں،" بلاول نے ہنستے ہوئے کہا۔ View this post on Instagram A post shared by Rauf Klasra (@raufklasra) اپنی صحت سے متعلق رویے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا: "میرے والد شوگر کے مریض ہیں، خاندان میں بھی یہ بیماری ہے، اس لیے مجھے لگا کہ وقت آ گیا ہے کہ میں بھی اپنی صحت پر توجہ دوں۔" بلاول کا کہنا تھا کہ ایک وقت تھا جب وہ نہ صرف بے تحاشہ چینی استعمال کرتے تھے بلکہ حلیم، روٹیاں اور دوسرے بھاری کھانے ان کے پسندیدہ تھے۔ "میں ایک فیصد بھی فٹنس یا ورزش میں دلچسپی نہیں رکھتا تھا،" انہوں نے صاف گوئی سے تسلیم کیا۔ لیکن اب، چیئرمین پیپلز پارٹی مکمل طور پر مختلف طرزِ زندگی اپنا چکے ہیں۔ "میں کاربوہائیڈریٹس سے مکمل پرہیز کرتا ہوں۔ میری پلیٹ میں اب دال کے ساتھ صرف باجرے کی روٹی ہوتی ہے۔ یہ معمول پچھلے دو سال سے اپنایا ہوا ہے،" انہوں نے بتایا۔ بلاول کا کہنا تھا کہ جب سے انہوں نے پروٹین بڑھایا اور چینی و آٹے سے ناطہ توڑا، وہ خود کو زیادہ متحرک اور بہتر محسوس کرتے ہیں۔ ایک ایسی تبدیلی جس نے نہ صرف ان کی ظاہری شخصیت بدل دی بلکہ ان کی صحت کی ترجیحات کو بھی مکمل طور پر تبدیل کر دیا۔ یہ سادہ مگر پائیدار تبدیلیاں، بلاول کے مطابق، کسی میجک ڈائٹ یا فٹنس پلان کا نتیجہ نہیں بلکہ خاندان کی بیماریوں سے سبق لینے اور سنجیدگی سے خود کو بدلنے کی کوشش کا عکس ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

برطانوی شہری کے دبئی میں کھونے والے ائیر پوڈز جہلم پولیس نے کیسے ڈھونڈے؟ دلچسپ واقعہ

کراچی میں دوبارہ بارش کا سلسلہ کب سے شروع ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں سیلاب اور اربن فلڈنگ کے الرٹ جاری کردیے

باجرے کی روٹی کس چیز کے ساتھ کھاتے ہیں؟ بلاول بھٹو نے وزن میں کمی کی وجہ اور اپنا ڈائٹ پلان شیئر کردیا

مائیکرو فنانس کمپنیوں کے قرضوں کے چنگل میں پھنسی خواتین: ’مجھے ایک قرض ادا کرنے کے لیے سات اور قرض لینے پڑے‘

کراچی: کئی منزلہ عمارت کی چھتیں گر گئیں، 9 افراد ریسکیو، متاثرہ بلڈنگ سیل

اربوں روپے کے آن لائن مالیاتی فراڈ کے ملزمان پنجاب سے گرفتار

ریجیم چینج سے سلطنتوں کے قبرستان تک: مشرق وسطیٰ اور ایشیا کے معاملات میں مداخلت امریکہ کو عموماً مہنگی کیوں پڑتی ہے؟

کورونا کے دوران سندھ میں بھرتی 289 میڈیکل افسران و ڈاکٹر فارغ

انڈین دفاعی اتاشی کا ’سیاسی رکاوٹوں‘ کی وجہ سے ’چند طیارے کھونے‘ کا اعتراف: ’مودی حکومت نے شروع ہی سے قوم کو گمراہ کیا‘

زمین سے ٹکرانے کے امکانات؟ وہ وجوہات جن کی بنا پر سائنسدان اِن چار سیارچوں پر خصوصی نظر رکھے ہوئے ہیں

اغوا کے بعد بازیاب ہونے والی چنگیز خان کی وہ اہلیہ جن کے مشوروں اور مدد سے منگول سلطنت کی بنیاد رکھی گئی

امریکہ اگر دوبارہ مذاکرات کرنا چاہتا ہے تو اسے ایران پر مزید حملوں کے امکان کو مسترد کرنا ہو گا: نائب ایرانی وزیر خارجہ

دبئی میں ہوٹل سے غائب ہونے والے برطانوی شہری کے ایئرپوڈز پنجاب پولیس نے جہلم سے کیسے برآمد کیے؟

ایک ہفتے میں 20 نومولود بچوں کی اموات کیسے ہوئیں؟ افسوس ناک واقعہ

محکمہ تعمیرات پنجاب میں گھپلے، کنٹریکٹرز کو کروڑوں روپے اضافی ادائیگیوں کا ا نکشاف

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی