کراچی کا تاجر 9 روز گزر جانے کے باوجود بازیاب نہ کرایا جاسکا


کراچی کا ایک اور تاجر کچے کے ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گیا، واقعے کو 9 روز گزر چکے ہیں تاہم تاجر کو تاحال بازیاب نہیں کروایا جاسکا، اغواکاروں نے بھاری تاوان کا مطالبہ کرتے ہوئے مغوی تاجر کی ویڈیو بھی اہلخانہ کو بھیجی ہے۔ ہماری ویب کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق قائد آباد کے رہائشی اسکریپ کے تاجر معین الدین کو صادق آباد جاتے ہوئے اغوا کیا گیا، واردات کا مقدمہ مغوی تاجر کے بیٹے غیاث الدین کی مدعیت میں قائد آباد تھانے میں درج کیا جاچکا ہے۔ مغوی کے بیٹے غیاث کا کہنا ہے کہ ان کے والد فیکٹریوں، سرکاری اداروں، مارکیٹوں سے اسکریپ خریدتے تھے اور والد نے کہا تھا کہ وہ اسکریپ خریداری کے سلسلے میں پنجاب صادق آباد جارہے ہیں، میرا چھوٹا بھائی ذیشان والد کو 21 جون کو لانڈھی ریلوے اسٹیشن چھوڑ کر آیا، اگلے دن تک والد کا فون نہیں آیا تاہم جب ہم نے کال کی تو ان کا نمبر بھی بند جارہا تھا، 23 جون کو چھوٹے بھائی کے نمبر پر والد کے نمبر سے وائس میسج آیا جس میں والد نے کہا کہ کچھ لوگوں نے مجھے اغوا کرلیا ہے۔ غیات نے بتایا کہ ان کے والد نے کہا کہ رہائی کے عوض وہ 2 کروڑ روپے، 2 راڈو گھڑیاں، 2 آئی فون کا مطالبہ کر رہے ہیں، غیاث کے مطابق ان کے والد نے یہ بھی کہا کہ اگر 2 روز میں رقم اور سامان کا بندوبست نہ کیا تو یہ لوگ مجھے جان سے مار دیں گے۔ اس حوالے سے ایس ایس پی اے وی سی سی آصف رضا نے ہمای ویب کو بتایا کہ تاجر کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں اور جلد انہیں بازیاب کروا لیں گے، ان کا کہنا تھا کہ پوری ٹیم کے ساتھ وہ خود شکار پور میں موجود ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

’پیپلز پارٹی پر انحصار کم اور آئینی ترامیم میں آسانی‘: مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد شہباز شریف حکومت کے ہاتھ کتنے مضبوط ہوئے ہیں؟

’400 روپے کے جوتے ایک لاکھ میں بیچ رہے ہیں‘: معروف کمپنی پرادا کی نئی ’کولہاپوری‘ چپلوں پر تنازع کیوں؟

امتیاز علی: ’ادھوری محبتیں‘ فلمانے والے ہدایتکار جن کی فلمیں لوگوں کو دیر سے سمجھ آتی ہیں

’400 روپے کی جوتے ایک لاکھ میں بیچ رہے‘: معروف کمپنی پرادا کی نئی ’کولہاپوری‘ چپلوں پر تنازع کیوں؟

توہینِ مذہب کے مقدمات اور ایف آئی اے پر عدالت کا اعتراض: ’ادارے خود ہی قانون میں درج ضابطہ کار کا احترام نہیں کرتے‘

برطانوی شہری کے دبئی میں کھونے والے ائیر پوڈز جہلم پولیس نے کیسے ڈھونڈے؟ دلچسپ واقعہ

کراچی میں دوبارہ بارش کا سلسلہ کب سے شروع ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں سیلاب اور اربن فلڈنگ کے الرٹ جاری کردیے

باجرے کی روٹی کس چیز کے ساتھ کھاتے ہیں؟ بلاول بھٹو نے وزن میں کمی کی وجہ اور اپنا ڈائٹ پلان شیئر کردیا

کراچی: کئی منزلہ عمارت کی چھتیں گر گئیں، 9 افراد ریسکیو، متاثرہ بلڈنگ سیل

ریجیم چینج سے سلطنتوں کے قبرستان تک: مشرق وسطیٰ اور ایشیا کے معاملات میں مداخلت امریکہ کو عموماً مہنگی کیوں پڑتی ہے؟

کورونا کے دوران سندھ میں بھرتی 289 میڈیکل افسران و ڈاکٹر فارغ

انڈین دفاعی اتاشی کا ’سیاسی رکاوٹوں‘ کی وجہ سے ’چند طیارے کھونے‘ کا اعتراف: ’مودی حکومت نے شروع ہی سے قوم کو گمراہ کیا‘

سونا سینکڑوں روپے مہنگا۔۔ جانیں فی تولہ سونے کی نئی قیمت کیا ہے؟

زمین سے ٹکرانے کے امکانات؟ وہ وجوہات جن کی بنا پر سائنسدان اِن چار سیارچوں پر خصوصی نظر رکھے ہوئے ہیں

اغوا کے بعد بازیاب ہونے والی چنگیز خان کی وہ اہلیہ جن کے مشوروں اور مدد سے منگول سلطنت کی بنیاد رکھی گئی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی