سرجانی ٹاؤن میں مبینہ مقابلے میں ہلاک ملزمان کے ورثاء انصاف کے منتظر


سرجانی ٹاؤن میں 24 جون کو مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک ملزمان کے اہل خانہ تاحال انکوائری کے منتظرہیں، لواحقین کا کہناہے کہ ان کے بچوں کو ناحق مارا گیا ہے۔ گزشتہ روز کراچی پریس کلب پر احتجاج کے موقع پر عارف کے والد محمد ارشد نے ہماری ویب کو بتایا کہ ان کے بیٹے کو ناجائز مارا گیا ہے، انہوں نے انصاف فراہمی کامطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسر نعمان شیخ اور اس کے ساتھیوں کے خلاف کارروائی کی جائے،ان کا کہنا تھا کہ میرے پاس عدالت جانے کے پیسے نہیں ہیں انصاف کس سے مانگیں۔ اگر 50ہزار روپے ہوتے تو آج میرا بیٹا زندہ ہوتا، انھوں نے پولیس پر الزام لگایا کہ جب میرا بیٹا ضمانت پر گھر آیا تو اس کے کچھ دن بعد نعمان شیخ نے ریڈ کیا اورمبینہ طور پر 50ہزار روپے مانگے تھے۔ اس موقع پر ہلاک ملزم خان محمد کے بڑے بھائی راز محمد نے کا کہنا تھا کہ ہمیں انصاف دیا جائے، انہوں نےالزام لگایا کہ پولیس مقابلہ جعلی ہے اور ان کے بھائی کو ناحق مارا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ دونوں کو ہوٹل سے اٹھایا گیا اور رنجھانی موڑ پر اندھیری گلی میں مارا گیا ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ ان کے بھائی کو 6 جبکہ عارف کو 7 گولیاں ماری گئی ہیں۔ عارف کے کزن محمد سلمان نے بتایا کہ ہم ہوٹل پر بیٹھے تھے، رات ساڑھے آٹھ بجے پولیس افسر نعمان شیخ اور اسکی ٹیم نے لیاری 36کے ہوٹل سے اٹھایا اور ساتھ لے گئے جب تک ہم نے گھر والوں کو بتایا اور کچھ کرتے تو ساڑھے 10 بجے ویڈیو آئی کہ نعمان شیخ اور ان کی ٹیم نے مقابلے میں دونوں کو قتل کردیا ہے۔ سرجانی ٹاؤن مبینہ جعلی پولیس مقابے میں ہلاک نوجوان کے اہل خانہ نے احتجاجی مظاہرے کے دوران نعمان شیخ کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے حکومت سندھ سے جعلی پولیس مقابلے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا، مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

توہینِ مذہب کے مقدمات اور ایف آئی اے پر عدالت کا اعتراض: ’ادارے خود ہی قانون میں درج ضابطہ کار کا احترام نہیں کرتے‘

برطانوی شہری کے دبئی میں کھونے والے ائیر پوڈز جہلم پولیس نے کیسے ڈھونڈے؟ دلچسپ واقعہ

کراچی میں دوبارہ بارش کا سلسلہ کب سے شروع ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں سیلاب اور اربن فلڈنگ کے الرٹ جاری کردیے

باجرے کی روٹی کس چیز کے ساتھ کھاتے ہیں؟ بلاول بھٹو نے وزن میں کمی کی وجہ اور اپنا ڈائٹ پلان شیئر کردیا

کراچی: کئی منزلہ عمارت کی چھتیں گر گئیں، 9 افراد ریسکیو، متاثرہ بلڈنگ سیل

ریجیم چینج سے سلطنتوں کے قبرستان تک: مشرق وسطیٰ اور ایشیا کے معاملات میں مداخلت امریکہ کو عموماً مہنگی کیوں پڑتی ہے؟

کورونا کے دوران سندھ میں بھرتی 289 میڈیکل افسران و ڈاکٹر فارغ

انڈین دفاعی اتاشی کا ’سیاسی رکاوٹوں‘ کی وجہ سے ’چند طیارے کھونے‘ کا اعتراف: ’مودی حکومت نے شروع ہی سے قوم کو گمراہ کیا‘

سونا سینکڑوں روپے مہنگا۔۔ جانیں فی تولہ سونے کی نئی قیمت کیا ہے؟

زمین سے ٹکرانے کے امکانات؟ وہ وجوہات جن کی بنا پر سائنسدان اِن چار سیارچوں پر خصوصی نظر رکھے ہوئے ہیں

اغوا کے بعد بازیاب ہونے والی چنگیز خان کی وہ اہلیہ جن کے مشوروں اور مدد سے منگول سلطنت کی بنیاد رکھی گئی

کراچی کا تاجر 9 روز گزر جانے کے باوجود بازیاب نہ کرایا جاسکا

امریکہ اگر دوبارہ مذاکرات کرنا چاہتا ہے تو اسے ایران پر مزید حملوں کے امکان کو مسترد کرنا ہو گا: نائب ایرانی وزیر خارجہ

ایک ہفتے میں 20 نومولود بچوں کی اموات کیسے ہوئیں؟ افسوس ناک واقعہ

محکمہ تعمیرات پنجاب میں گھپلے، کنٹریکٹرز کو کروڑوں روپے اضافی ادائیگیوں کا ا نکشاف

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی