کراچی میں 13 کروڑ کی ڈکیتی۔۔ ملزمان کون سے مشہور ٹک ٹاکر بہن بھائی نکلے؟ پولیس کا بیان


کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس میں ایک معروف تاجر کے گھر پر ہونے والی کروڑوں روپے کی ڈکیتی کیس میں حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے۔ واردات میں ملوث افراد کوئی روایتی جرائم پیشہ گروہ نہیں بلکہ سوشل میڈیا پر مقبول ٹک ٹاکر بہن بھائی نکلے ہیں، جو ماڈلنگ اور آن لائن ویڈیوز کے ذریعے شہرت حاصل کر چکے تھے۔ پولیس کے مطابق یہ واردات 25 اور 26 جون کی درمیانی شب اس وقت پیش آئی جب متاثرہ شخص محمد سالک، بن ولید روڈ سے اپنے گھر پہنچا۔ جیسے ہی وہ گاڑی پارک کر رہا تھا، ایک مشکوک سیاہ رنگ کی گاڑی قریب آ کر رکی، جس میں دو مرد اور تین برقع پوش خواتین سوار تھیں۔ ان افراد نے خود کو ایف آئی اے اہلکار ظاہر کرتے ہوئے اسلحے کے زور پر اسے زبردستی گھر کے اندر لے جا کر یرغمال بنایا۔ ملزمان نے گھر میں موجود 13 کروڑ روپے نقدی، مہنگے موبائل فونز، گھڑیاں، پرفیومز، لیپ ٹاپ اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ لیں۔ متاثرہ شخص کے مطابق ایک حملہ آور نے ایف آئی اے جیسی وردی پہن رکھی تھی، جس سے انہوں نے خود کو سرکاری اہلکار ظاہر کرنے کی کوشش کی۔ واردات کے بعد پولیس نے علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز اور دیگر تکنیکی ذرائع سے مدد لی اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کر لیا، جن میں دو خواتین یسرا اور نمرا شامل ہیں، جبکہ ان کا بھائی شہریار بھی اس گروہ کا حصہ تھا۔ ایک اور ملزم شہروز تاحال مفرور ہے جس کی تلاش جاری ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار خاتون یسرا زیب سوشل میڈیا پر معروف ٹک ٹاکر ہے، جو مختلف برانڈز کے ساتھ ماڈلنگ کے منصوبوں میں بھی حصہ لیتی رہی ہے۔ اس کے آن لائن اکاؤنٹس پر کئی مشہور ملکی و غیر ملکی شخصیات کے ساتھ تصاویر بھی دیکھی گئی ہیں۔ ٹک ٹاک پر موجود ویڈیوز ہی کی مدد سے پولیس کو ملزمان کی شناخت میں آسانی ہوئی۔ ایس پی جمشید ڈویژن کا کہنا ہے کہ ملزمان نے جعلی ایف آئی اے وردیوں اور سرکاری علامتوں کا استعمال کر کے دھوکہ دیا، تاکہ متاثرہ شخص کو قانونی کارروائی کا خوف دلا کر مزاحمت نہ کرنے پر مجبور کیا جا سکے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے لوٹی گئی رقم اور سامان کی برآمدگی کے لیے تفتیش جاری ہے، جبکہ امکان ہے کہ یہ گروہ اس سے قبل بھی ایسی وارداتوں میں ملوث رہا ہو۔ واقعے کا مقدمہ متاثرہ تاجر کی مدعیت میں تھانہ فیروز آباد میں درج کر لیا گیا ہے اور مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید

امریکہ میں آگ بجھانے والی ٹیم پر فائرنگ، دو فائر فائٹرز سمیت تین ہلاک

مائیکرو فنانس کمپنیوں کے قرضوں کے چنگل میں پھنسی خواتین: ’مجھے ایک قرض ادا کرنے کے لیے سات اور قرض لینے پڑے‘

اربوں روپے کے آن لائن مالیاتی فراڈ کے ملزمان پنجاب سے گرفتار

دبئی میں ہوٹل سے غائب ہونے والے برطانوی شہری کے ایئرپوڈز پنجاب پولیس نے جہلم سے کیسے برآمد کیے؟

کراچی میں 13 کروڑ کی ڈکیتی۔۔ ملزمان کون سے مشہور ٹک ٹاکر بہن بھائی نکلے؟ پولیس کا بیان

والد کی اٹلی سے پاکستان واپسی اور گھر میں ’ڈکیتی‘: گوجرانوالہ میں دو بہنوں کے پُراسرار قتل پر والدین کی گرفتاری

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی