لاہور میں چلنے والی گاڑیوں کا دُھواں چیک کرنے کا حکومتی منصوبہ کیا ہے اور یہ کتنا قابل عمل ہے؟


BBCلاہور میں چلنے والی لگ بھگ 13 لاکھ گاڑیوں کے کاربن اخراج کو کم کرنے کے منصوبے کے تحت شہر بھر میں ایمیشن ٹیسٹنگ مراکز قائم کیے گئے ہیں صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں لگ بھگ 13 لاکھ رجسٹرڈ گاڑیاں سڑکوں پر دوڑتی ہیں اور اب صوبائی حکومت چاہتی ہے کہ اُن میں ہر ایک گاڑی سے نکلنے والے دھوئیں میں نقصاندہ ’کاربن مونو آکسائیڈ‘ کی شرح چھ فیصد سے کم ہو۔صوبائی حکومت یہ بھی چاہتی ہے کہ اس ضمن میں اُس کے پاس ہر وقت مصدقہ اطلاعات موجود ہوں تاکہ وہ اس پابندی پر عملدرآمد یقینی بنا سکے۔مگر شہر میں چلنے والی ہر گاڑی سے خارج ہونے والی ’کاربن مونو آکسائیڈ‘ کی شرح چھ فیصد سے کم رہے اور حکومت اس سے باخبر رہے، آخر یہ کیسے ممکن ہے؟اس کے لیے پنجاب حکومت نے اعلان کیا ہے کہ لاہور میں چلنے والی ہر گاڑی کے لیے اس کے سائلنسر یا ایگزاسٹ سے نکلنے والے دھوئیں کا تجزیہ کروانا لازمی ہے۔ جو گاڑی یہ ٹیسٹ نہیں کروائے گی اس کو جرمانے کا سامنے کرنا پڑے گا۔جرمانے کے ساتھ ساتھ حکومت کی طرف سے دی گئی مدت ختم ہونے کے بعد ایسی گاڑیوں کو سڑک پر نہیں آنے دیا جائے گا۔صحت اور ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق خبروں کے لیے بی بی سی کے واٹس ایپ چینل کا رُخ کریں!تاہم پنجاب میں پہلے سے ہی اس حوالے سے قوانین بھی موجود ہیں اور ادارے بھی، لیکن ان احکامات پر عملدرآمد ہوتا دکھائی نہیں دیتا۔ تو سوال یہ ہے کہ اس مرتبہ لوگ ان نئے احکامات پر عملدرآمد کیوں کریں گے؟اس کے لیے حکومت کا منصوبہ ہے کہ ہر گاڑی پر ایک تصدیقی سٹیکر لگانا لازم ہو گا۔ ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد جس گاڑی پر یہ سٹیکر نہیں ہو گا، اس کو جرمانہ ادا کرنا ہو گا اور آگے چل کر اسے سڑک پر آنے سے بھی روک دیا جائے گا۔ابتدا میں سٹیکرز لگوانے کی آخری تاریخ 30 جون مقرر کی گئی تھی تاہم بعدازاں اسے بڑھا کر 31 اگست کر دیا گیا ہے۔ٹیسٹ اور سٹیکر لگانے کے کام کی ذمہ داری ماحولیاتی تحفظ کے محکمے یعنی ’انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی‘ (ای پی اے) کو دی گئی ہے۔ ای پی اے میں حال ہی میں بننے والی ایک نئی انوائرنمنٹ پروٹیکشن فورس ابتدائی طور پر یہ کام کر رہی ہے۔ای پی اے نے شہر میں مختلف مقامات پر سینٹرز قائم کیے ہیں جہاں ان دنوں گاڑیوں کی لمبی قطاریں نظر آ رہی ہیں۔ یہاں سے شہری اپنی گاڑی کا ٹیسٹ کروا کر تصدیقی سٹیکرز لگوا رہے ہیں۔انوائرنمنٹ پروٹیکشن ایجنسی پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل عمران حامد شیخ نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ’اس وقت تک ایک لاکھ سے زیادہ گاڑیوں کو ’ایمیشن ٹیسٹ‘ کے سٹیکرز لگائے جا چکے ہیں۔‘تاہم سوال یہ ہے کہ حکومت یہ کام کیوں کر رہی ہے اور وہ یہ کیسے یقینی بنائے گی کہ وہ اس منصوبے پر مکمل طور پر عملدرآمد کروانے میں کامیاب ہو؟ وہ یہ کیسے یقینی بنائے گی کہ دیگر کئی حکومتی منصوبوں کی طرح یہ منصوبہ بھی شروع ہونے کے کچھ عرصہ بعد بند نہیں ہو جائے گا؟بہت سے سوالات ایسے بھی ہیں جو گاڑیاں چلانے والوں کے ذہن میں ہوں گے۔ مثال کے طور پر اس ٹیسٹ کی ضرورت کیوں ہے اور کس قسم کی گاڑی اس ٹیسٹ میں پاس ہوتی ہے؟ کیا پرانی گاڑیاں یہ ٹیسٹ فیل کریں گی؟کاربن مونو آکسائیڈ کا اخراج چھ فیصد سے کم کیوں ہونا چاہیے؟BBCایمیشن ٹیسٹ کے دوران گاڑی کے ایگزاسٹ کے ساتھ ایک آلہ لگایا جاتا ہے جو چند سیکنڈز میں اس سے نکلنے والے دھوئیں کا تجزیہ کر دیتا ہےپاکستان کے دوسرے بڑے گنجان آباد شہر لاہور کا شمار دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں ہوتا ہے۔ موسم سرما میں انتہائی مضر صحت سموگ لاہور کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے ہے اور اس کی بنیادی وجہ لاہور میں حد سے بڑھی فضائی آلودگی ہے۔حکام کے مطابق اس فضائی آلودگی میں سب سے بڑا حصہ ٹرانسپورٹ کے دھوئیں کا ہے۔ اس دھوئیں میں موجود کاربن مونو آکسائیڈ فضا کو آلودہ کرتی ہے۔ڈی جی ای پی اے پنجاب عمران حامد شیخ نے بی بی سی کو بتایا کہ حکومتی قوانین کے مطابق گاڑیوں کے دھوئیں کے اخراج میں کاربن مونو آکسائیڈ کی شرح چھ یا اس سے کم ہونا لازمی ہے۔ اگر یہ چھ سے زیادہ ہو تو وہ فضا کو انتہائی آلودہ کرتی ہے۔’ہم یہ چاہتے ہیں کہ لاہور میں چلنے والی گاڑیاں کاربن مونو آکسائیڈ کے اخراج کے چھ فیصد کے اندر رکھیں تاکہ ہمیں یقین ہو کہ وہ فضا کو آلودہ کرنے کا سبب نہیں بن رہے۔ تو یہ لاہور میں فضائی آلودگی کم کرنے کے منصوبے کا ایک حصہ ہے۔‘ایمیشن ٹیسٹ کے دوران گاڑی کے ایگزاسٹ کے ساتھ ایک آلہ لگایا جاتا ہے جو چند سیکنڈز میں اس سے نکلنے والے دھوئیں کا تجزیہ کر دیتا ہے۔ اگر اس میں کاربن مونو آکسائیڈ کی شرح چھ فیصد سے کم ہو تو گاڑی پر سٹیکر لگا دیا جاتا ہے۔اگر یہ شرح چھ فیصد سے زیادہ ہو تو گاڑی کو فیل کر دیا جاتا ہے۔ اس صورت میں گاڑی چلانے والے کو انجن کی ضروری دیکھ بھال کروا کر دوبارہ ٹیسٹ کے لیے آنا ہوتا ہے۔ایسا منصوبہ کتنا پائیدار ہو گا؟BBCسینٹرز پر ان دنوں گاڑیوں کی لمبی قطاریں نظر آ رہی ہیںحکومت کا منصوبہ یہ ہے کہ اس عمل کے ذریعے اس بات کو یقینی بنایا جا سکے گا کہ لاہور میں چلنے والی کوئی گاڑی فضائی آلودگی کا سبب تو نہیں بن رہی اور حکومت اس حوالے سے مکمل طور پر آگاہ رہنا چاہتی ہے۔تاہم سوال یہ ہے کہ ایک مرتبہ اگر یہ عمل کامیابی سے مکمل ہو بھی جاتا ہے تو اس بات کی کیا گارنٹی ہے کہ کچھ عرصہ بعد بھی یہ منصوبہ اسی طرح چلتا رہے گا۔ڈی جی ای پی اے عمران حامد شیخ کہتے ہیں کہ ان کے محکمے کے لیے اس منصوبے کی پائیداری ایک بڑا چیلنج ہے۔ تاہم ان کا دعویٰ ہے کہ اس کو اس طرح ترتیب دیا گیا ہے کہ اس کی پائیداری کو یقینی بنایا گیا ہے۔’ابتدائی مرحلے میں گاڑیوں کی جانچ پڑتال اور انسپیکشن کا کام ای پی اے کر رہا ہے تاہم آگے چل کر ہم مستند ٹیسٹنگ نجی لیبارٹریز اور گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کر رہے ہیں۔ پھر یہ کام پرائیویٹ سیکٹر کے پاس چلا جائے گا اور ای پی اے صرف انفورسمنٹ کرے گا۔‘خطرناک گیس کا اخراج اور نہ تھمنے والی بدبو: لاہور میں محمود بوٹی کا 14 ملین ٹن کوڑے کا پہاڑ مٹی میں کیسے دبایا گیا؟لاہور کے پارک میں یوگا: ’مجھے روکنے کے بجائے مردوں کو یہاں سے جانے کا کیوں نہیں کہتے؟لاہور میں ماں بیٹی کا گمشدگی کے بعد قتل اور ’لاشوں کے ٹکڑے نہر میں بہانے کے بعد‘ مرکزی ملزم کی ’پولیس مقابلے‘ میں ہلاکت کا معمہلاہور میں ’ٹیسٹ ڈرائیو کے بہانے‘ کار چوری: آن لائن اشتہار کے ذریعے گاڑی فروخت کرتے وقت اِن چیزوں کا خیال رکھیں!عمران حامد شیخ نے بتایا کہ جوں جوں گاڑیاں پرائیویٹ سیکٹر کے ذریعے تصدیقی سٹیکرز لگواتی جائیں گی ویسے ہی ای پی اے انفورسمنٹ کی طرف جاتا جائے گا جو اس کا بنیادی کام ہے۔’ای پی اے پھر یہ دیکھے گا کہ جن گاڑیوں پر سٹیکر نہیں لگے ہوئے ان کو جرمانہ کرے اور ان کی گاڑیاں بند کرے۔‘ ان کا کہنا ہے کہ اس طرح یہ منصوبہ چلتا رہے گا جس میں اس کا انحصار کسی حکومتی ادارے پر نہیں ہو گا۔ایسی صورت میں شفافیت کیسے ممکن ہو گی؟BBCاگر کاربن مونو آکسائیڈ کی شرح چھ فیصد سے کم ہو تو گاڑی پر سٹیکر لگا دیا جاتا ہےاس قسم کے منصوبوں کی تکمیل میں حکومت کے لیے سب سے بڑا چیلنج شفافیت کو برقرار رکھنے کا ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر کیا اس بات کے امکانات موجود ہیں کہ کوئی گاڑی ٹیسٹ فیل کرنے کے باوجود پاس ہونے کا تصدیقی سٹیکر لگوا لے۔اور جب یہ منصوبہ پرائیویٹ سیکٹر کے پاس چلا جائے گا تو حکومت اس بات کو کیسے یقینی بنائے گی کہ وہاں کسی مصلحت کے تحت غلط گاڑیوں پر سٹیکر نہیں لگائے جا رہے؟ڈی جی ای پی اے کے مطابق انھیں ان تمام امکانات کا ادراک تھا اس لیے اس منصوبے کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ اس میں شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔’اس میں کوئی بھی کاغذی کارروائی نہیں ہے۔ اس میں تمام تر ڈیٹا ڈیجیٹل ہے۔ ہر قسم کا ڈیٹا ڈیجیٹلی ٹرانسفر ہوتا ہے اور اس کی ہر زاویے سے تصدیق کی جا سکتی ہے۔‘انھوں نے بتایا کہ ہر سٹیکر کے اوپر ایک کیو آر کوڈ دیا گیا ہے۔ اس کی مدد سے یہ معلوم کیا جا سکتا ہے کہ وہ گاڑی کہاں پر، کس وقت اور کب ٹیسٹ کی گئی۔ اس کا ایمیشن لیول کیا تھا اور کتنے عرصے بعد اس کو دوبارہ ٹیسٹ ہونا تھا۔عمران حامد شیخ کے مطابق گاڑی کو موقع پر ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔ اس کی نمبر پلیٹ کی تصویر اور اس کے ٹیسٹ کی تصویر لے کر یہ تمام ڈیٹا ایک موبائل ایپ میں داخل کی جاتی ہے۔ اس ایپ میں صرف لائیو تصویر ڈالی جا سکتی ہے، لائبریری سے لے کر تصویر نہیں ڈالی جا سکتی۔ اسی طرح ایپ اس گاڑی کے جی پی ایس کواڑڈینیٹس بھی ریکارڈ کر لیتی ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ گاڑی پر بغیر ٹیسٹ کروائے سٹیکر نہیں لگایا جا سکتا۔ اسی طرح اس کی ٹیسٹنگ کے تصاویری شواہد ایپ میں محفوظ ہو جاتے ہیں جن کی تصدیق کی جا سکتی ہے۔’ساتھ ہی ہم اپنے انسپکٹرز کو صرف اتنے ہی سٹیکرز دیتے ہیں جتنے اس دن میں لگائے جا سکتے ہیں اور ان کا ریکارڈ انھوں نے شام میں آ کر جمع کروانا ہوتا ہے۔‘ڈی جی ای پی اے کے مطابق اس نظام میں تصدیق کو مزید بہتر بنانے کے لیے اس منصوبے کے ’ہوسٹنگ رائٹس‘ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے پاس ہیں۔ وہ ایک تھرڈ پارٹی کے طور پر اس تمام ڈیٹا کی تصدیق کر کے اس میں سے کسی بھی قسم کی کوتاہی کی نشاندہی کر سکتا ہے۔کون سی گاڑی ٹیسٹ فیل کرتی ہے؟BBCحکام کے مطابق بغیر گاڑی ٹیسٹ کروائے سٹیکر نہیں لگایا جا سکتا کیونکہ ٹیسٹنگ کے تصاویری شواہد ایپ میں محفوظ ہو جاتے ہیں جن کی تصدیق کی جا سکتی ہےڈی جی ای پی اے عمران حامد شیخ نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ پرانی گاڑی ہر حال میں ایمییشن ٹیسٹ میں فیل ہو جائے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ اس کا تعلق گاڑی کے پرانے یا نئے ہونے سے نہیں ہے۔’اس کا تعلق اس بات سے ہے کہ گاڑی کی دیکھ بھال وقت پر اور کتنے اچھے طریقے سے کی گئی ہے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ اس کا آئل وغیرہ وقت پر تبدیل کیا جائے اور اس کے فلٹرز وغیرہ اور دیگر پرزہ جات وقت پر بدلے جائیں۔‘عمران حامد شیخ کے مطابق ان کے مشاہدے میں ایسی بہت سی گاڑیاں آئی ہیں جو نئی ہونے کے باوجود ٹیسٹ پاس نہیں کروا سکیں جبکہ کئی پرانی گاڑیوں کے ایمیشن لیول انتہائی موزوں تھے۔ان کا کہنا ہے کہ اگر کسی کی گاڑی ایمیشن ٹیسٹ میں فیل ہو جاتی ہے تو وہ دوبارہ اس کو ٹھیک کروا کر واپس آ کر ٹیسٹ کر سکتے ہیں۔ڈی جی ای پی اے عمران حامد شیخ کے مطابق گاڑیوں کے ایمیشن لیول غلط آنے میں ایک بڑا حصہ ان میں استعمال ہونے والے ایندھن یا فیول کا بھی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ان کے ادارہ گاڑیوں کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ شہر کے پیٹرول پمپس کو بھی چیک کر رہا ہے تاکہ فیول کی کوالٹی کو بہتر بنایا جا سکے۔BBCحکام کے مشاہدے میں ایسی بہت سی گاڑیاں آئی ہیں جو نئی ہونے کے باوجود ٹیسٹ پاس نہیں کر سکیںاس سے فضائی آلودگی کو کتنا کم کیا جا سکے گا؟لاہور میں لگ بھگ 13 لاکھ گاڑیوں کے ساتھ ساتھ تقریباً 50 لاکھ کے قریب موٹر سائیکلیں بھی سڑکوں پر چل رہی ہیں جبکہ بھاری گاڑیوں کی تعداد اس کے علاوہ ہے جو ہر روز ایک بڑی تعداد میں باہر سے بھی لاہور میں داخل ہوتی ہیں۔ڈی جی ای پی اے عمران حامد شیخ کے مطابق بھاری گاڑیاں فضائی آلودگی پھیلانے کا ایک بڑا سبب ہیں کیونکہ یہ ایندھن کے طور پر ڈیزل استعمال کرتی ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ ان گاڑیوں کو چیک کیے بغیر ٹرانسپورٹ کے دھوئیں میں آلودگی پر قابو پانا ممکن نہیں ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ای پی اے لاہور میں داخل ہونے والی تمام بھاری گاڑیوں کو ایمیشن کے لیے ٹیسٹ کرنے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے۔ اس کے مطابق شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی کر کے ہر آنے والی گاڑی کو ٹیسٹ کیا جائے گا۔’اس کے بعد انھیں سات روز کا وقت دیا جائے گا کہ وہ اپنی گاڑی کو ٹھیک کروائیں اور اگر اس کے بعد بھی وہ ایمیشن ٹیسٹ فیل کریں گے تو ان کو لاہور میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔‘ڈی جی ای پی اے کے مطابق یہ تمام اس بڑے منصوبے کے حصے ہیں جس کا مقصد لاہور میں گاڑیوں کے دھوئیں سے پیدا ہونے والی آلودگی پر قابو پانا ہے۔خطرناک گیس کا اخراج اور نہ تھمنے والی بدبو: لاہور میں محمود بوٹی کا 14 ملین ٹن کوڑے کا پہاڑ مٹی میں کیسے دبایا گیا؟لاہور میں ’ٹیسٹ ڈرائیو کے بہانے‘ کار چوری: آن لائن اشتہار کے ذریعے گاڑی فروخت کرتے وقت اِن چیزوں کا خیال رکھیں!سٹیج ڈراموں میں ’فحاشی‘ کے خلاف کریک ڈاؤن: ’خاتون ڈانس کرے گی تو اس کا جسم ہلے گا، اسے غلط نہ بنایا جائے‘لاہور میں ماں بیٹی کا گمشدگی کے بعد قتل اور ’لاشوں کے ٹکڑے نہر میں بہانے کے بعد‘ مرکزی ملزم کی ’پولیس مقابلے‘ میں ہلاکت کا معمہخلیل الرحمان قمر کے 'ہنی ٹریپ' اور اغوا کا مقدمہ، خاتون سمیت تین مجرمان کو قید کی سزالاہور کے پارک میں یوگا: ’مجھے روکنے کے بجائے مردوں کو یہاں سے جانے کا کیوں نہیں کہتے؟

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

بلوچستان میں فائرنگ کے دو واقعات میں دو مزدور ہلاک، تین زخمی

لائیو: پشاور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان کو حلف لینے سے روک دیا

لائیو: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے مالی سال کے آغاز پر تاریخی تیزی، پہلی مرتبہ ایک لاکھ 28 ہزار کی بلند ترین سطح پر

لائیو: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، مالی سال کے آغاز پر انڈیکس بلند ترین سطح پر

زیارت: جان پر کھیل کر دو خواتین کو ڈوبنے سے بچانے والا خانہ بدوش نوجوان ’شمائل خان‘

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے قوت گویائی سے محروم لڑکی کو کیسے بازیاب کروایا؟

خیبر پختونخوا میں پُرتشدد واقعات اور ’تشویشناک صورتحال‘: متاثرہ علاقوں اور پس پردہ تنظیموں کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

مستونگ میں مسلح افراد کا سرکاری دفتر اور بینکوں پر حملہ: ’جوابی کارروائی میں دو شدت پسندوں سمیت تین افراد ہلاک‘

مستونگ میں مسلح افراد کا سرکاری دفتر اور بینکوں پر حملہ: ’پولیس اہلکاروں کے پہنچنے پر راکٹ فائر کیے گئے‘

پنجگور سے ’اغوا‘ ہونے والے 20 سالہ ذیشان ظہیر کی لاش برآمد: ’والد کی بازیابی سے پہلے بیٹے کی اپنی لاش مل گئی‘

امریکی خاتون دیر کے نوجوان سے شادی کے لیے پاکستان پہنچ گئیں

پاکستان میں پیٹرول 8 روپے 36 پیسے اور ڈیزل 10 روپے 39 پیسے فی لیٹر مہنگا

پاکستان میں پٹرول 8 روپے 36 پیسے اور ڈیزل 10 روپے 39 پیسے فی لٹر مہنگا

نئے حکومتی ٹیکس کے نفاذ کے بعد پیٹرول کی قیمت میں 8.36 روپے کا اضافہ: ’ایک طرف ریلیف ملتا ہے تو دوسری طرف کچھ نا کچھ مہنگا ہو جاتا ہے‘

سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد شہباز شریف حکومت کے ہاتھ کتنے مضبوط ہوئے ہیں؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی