
گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک استاد کو دوران لیکچر اچانک طبعیت خراب ہونے کے بعد گرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ دیکھیں
نجی چینل کی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹیچر پورے دھیان سے بچوں کو موضوع سمجھانے میں مگن ہیں لیکن پڑھاتے پڑھاتے اچانک وہ تکلیف محسوس کرتے ہیں اور بیٹھ جاتے ہیں۔ اس دوران ان کے چہرے پر شدید کرب کے آثار دکھائی دیتے ہیں۔ ایک شخص ان کی مدد کو آتا ہے البتہ تب تک وہ ٹیچر گر چکے ہوتے ہیں۔
A teacher at a private school in Lahore tragically died from cardiac arrest while delivering a lecture. 💔💔 pic.twitter.com/WT2hHT1nkg— Shani (@FearlessWolfess) June 30, 2025
سوشل میڈیا اطلاعات کے مطابق متاثرہ شخص، لاہور کریسنٹ سکول میں ٹیچر تھے جنھیں دورانِ تدریس دل کا دورہ پڑا۔ اطلاعات کے مطابق ان کا نام نیاز احمد تھا اور وہ دل کے دورے کے بعد جانبر نہ ہوسکے۔ تاہم اس حوالے سے کوئی مصدقہ اطلاعات تاحال موجود نہیں ہیں۔