آئی فون 17 سیریز کب لانچ ہوگی؟ جانیں پاکستان میں اس کی متوقع قیمت کے بارے میں دلچسپ معلومات


ایپل کی جانب سے آئی فون 17 سیریز کی تفصیلات سامنے آ چکی ہیں، اور اس کے ساتھ ہی لانچ کی متوقع تاریخ اور قیمتوں کا بھی اعلان بین الاقوامی میڈیا نے کر دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق یہ سیریز 11 سے 13 ستمبر 2025 کے درمیان متعارف کروائی جائے گی۔ آئی فون 17 سیریز میں جدید ترین A19 Pro چِپ شامل ہوگی، جو کہ 3 نینو میٹر کی ٹیکنالوجی پر مبنی ہے۔ اس کا مقصد کارکردگی میں بہتری اور توانائی کی بچت ہے۔ فون کے سائز میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، یعنی یہ اب بھی 6.9 انچ ہی ہے، تاہم ڈیزائن میں اہم تبدیلی کے طور پر بیک پر موجود اسکوائر کیمرا سیٹ اپ کو ختم کر دیا گیا ہے۔ عالمی قیمتیں اور پاکستانی تخمینہ قیمتیں (اضافی ٹیکسز سمیت) ایپل نے آئی فون 17 کی ابتدائی قیمت 799 ڈالرز مقرر کی ہے جو کہ پاکستانی روپے میں تقریباً 2 لاکھ 26 ہزار 783 روپے بنتی ہے۔ تاہم پاکستانی مارکیٹ میں ریگولیٹری ڈیوٹی، کسٹم ٹیکس، اور دیگر چارجز کے بعد اس کی متوقع قیمت 3 لاکھ 50 ہزار روپے تک ہو سکتی ہے۔ اسی طرح iPhone 17 Air کی قیمت 899 ڈالرز (تقریباً 2 لاکھ 55 ہزار 161 روپے) ہے، جو پاکستان میں تقریباً 3 لاکھ 90 ہزار روپے میں دستیاب ہو سکتا ہے۔ iPhone 17 Pro کی عالمی قیمت 1,636 ڈالرز یعنی تقریباً 4 لاکھ 64 ہزار 343 روپے ہے، جبکہ پاکستانی مارکیٹ میں اس کی متوقع قیمت 6 لاکھ 80 ہزار سے زائد ہو سکتی ہے۔ iPhone 17 Pro Max کی قیمت سب سے زیادہ 1,928 ڈالرز ہے جو کہ پاکستانی روپے میں تقریباً 5 لاکھ 47 ہزار 233 روپے بنتی ہے۔ پاکستان میں اضافی ٹیکسز شامل ہونے کے بعد اس کی قیمت تقریباً 8 لاکھ روپے تک جا سکتی ہے۔ اگرچہ ایپل کی جانب سے ایک بار پھر ٹیکنالوجی میں پیش رفت کی گئی ہے، مگر پاکستانی صارفین کو ذہن میں رکھنا ہوگا کہ ان فونز کو خریدنے کے لیے صرف عالمی قیمت ہی کافی نہیں، بلکہ اضافی چارجز کی صورت میں انہیں جیب پر بھاری بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔ اس لیے خریداری سے پہلے تمام لاگت اور فائدے کا موازنہ کرنا نہایت ضروری ہوگا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

ہماری سانس سے بدبو کیوں آتی ہے اور اس سے کیسے چھٹکارا پایا جا سکتا ہے؟

ایک ایسی پینٹ تیار جو اے سی کی ضرورت کو کر دے گا ختم

گوگل سروسز کیلئے اے آئی ہیلپرز کا فیچر متعارف

خبردار! بلوٹوتھ ہیڈفونز سے خفیہ نگرانی اور جاسوسی کا خطرہ ہوسکتا ہے:ماہرین

مائیکروسافٹ کا بڑا اعلان، ہزاروں ملازمین کو برطرف کر دیا

وہ کیمیائی راز جو شہد کو طویل عرصے تک تازہ اور خراب ہونے سے محفوظ رکھتے ہیں

پاکستان میں 25 سال بعد مائیکرو سافٹ کا دفتر کیوں بند ہو رہا ہے؟

سلطنتِ فارس یعنی دنیا کی پہلی سُپر پاور: ایک پہاڑی قبیلے کا گمنامی سے نکل کر دنیا کی تقریباً آدھی آبادی پر حکومت کرنے کا سفر

فارسی سلطنت یعنی دنیا کی پہلی سُپر پاور: ایک پہاڑی قبیلے کا گمنامی سے نکل کر دنیا کی تقریباً آدھی آبادی پر حکومت کرنے کا سفر

کون سے کاموں کیلئے چیٹ جی پی ٹی کو کبھی استعمال نہیں کرنا چاہیے؟

گوگل کروم فوری اپ ڈیٹ کرنا کیوں ضروری؟ جانیے

ائیرفون پلگ پر یہ دائرے کیوں ہوتے ہیں؟ جانیے

اے آئی چیٹ بوٹس سے فیکٹ چیکنگ: ’ایکس‘ پر گمراہ کن معلومات کا اندیشہ

انڈیا میں شاہد آفریدی سے منسوب جعلی پیغام اور یوٹیوب پر ٹرینڈ ہوتے پاکستانی ڈراموں پر بحث

کراچی: مچھیروں کی خاموش بستی کو ’روشنیوں کا شہر‘ بنانے والے ہرچند رائے کون تھے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی