ائیرفون پلگ پر یہ دائرے کیوں ہوتے ہیں؟ جانیے


اگر آپ ائیرفون استعمال کرتے ہیں تو کبھی آپ نے غور کیا کہ اس کے ہیڈفون جیک میں رنگ یا گول دائرے بنے ہوتے ہیں۔ اگر آپ نے غور کیا ہو یا حیران ہو کہ آخر ان رنگز کا مقصد کیا ہے تو اس کے پیچھے چھپی وجہ کافی دلچسپ ہے۔درحقیقت ائیرفون پلگ یا ہیڈفون جیک میں رنگز کی تعداد مختلف ہوسکتی ہے اور یہ تعداد اس ائیرفون کے بارے میں کافی کچھ بتاتی ہے۔جی ہاں واقعی رنگز کی تعداد بتاتی ہے کہ یہ ائیرفون کس طرح کے آڈیو سگنل کانوں کو فراہم کرے گا اور بھی کافی کچھ معلوم ہوتا ہے۔مثال کے طور پر اگر ہیڈفون جیک پر ایک رنگ ہے تو اس کا مطلب ہے کہ یہ مونو آڈیو پلگ ہے۔آسان الفاظ میں یہ ائیرفون یکساں ساؤنڈ پلے کرتا ہے۔یعنی دائیں یا بائیں طرف موجود ائیربڈز سے یکساں آڈیو پلے ہوگی۔اگر ائیرفون پر 2 رنگز موجود ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ یہ اسٹیریو آڈیو پلگ ہے۔آسان الفاظ میں اس ائیرفون میں ڈوئل آڈیو چینلز موجود ہیں، ایک بائیں ائیربڈ کے لیے دوسرا دائیں ائیربڈ کے لیے۔تو جب آپ اس طرح کے ائیرفونز کو ڈیوائس سے منسلک کرتے ہیں تو دائیں اور بائیں ائیربڈز میں مختلف آڈیو چینلز سننے کا موقع ملتا ہے اور اسے اسٹیریو آڈیو تجربہ کہا جاتا ہے۔اس طرح کے ائیرفون عام طور پر موسیقی یا دیگر آڈیو مواد کو سننے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔اگر اس پر 3 رنگز موجود ہیں تو یہ اسٹیریو آڈیو پلس مائیکرو فون/ والیوم کنٹرول ائیرفون ہے۔اس طرح کے ائیرفونز ورسٹائل تصور کیے جاتے ہیں اور عام طور پر اسمارٹ فونز اور دیگر موبائل ڈیوائسز کے لیے استعمال ہونے والے ہیڈسیٹس میں نظر آتے ہیں۔اسٹیریو آڈیو پلے بیک کے ساتھ انہیں کالز یا آڈیو ریکارڈنگ کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے، کئی بار والیوم کنٹرول یا پلے بیک کنٹرولز کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

ہماری سانس سے بدبو کیوں آتی ہے اور اس سے کیسے چھٹکارا پایا جا سکتا ہے؟

ایک ایسی پینٹ تیار جو اے سی کی ضرورت کو کر دے گا ختم

گوگل سروسز کیلئے اے آئی ہیلپرز کا فیچر متعارف

خبردار! بلوٹوتھ ہیڈفونز سے خفیہ نگرانی اور جاسوسی کا خطرہ ہوسکتا ہے:ماہرین

مائیکروسافٹ کا بڑا اعلان، ہزاروں ملازمین کو برطرف کر دیا

وہ کیمیائی راز جو شہد کو طویل عرصے تک تازہ اور خراب ہونے سے محفوظ رکھتے ہیں

پاکستان میں 25 سال بعد مائیکرو سافٹ کا دفتر کیوں بند ہو رہا ہے؟

سلطنتِ فارس یعنی دنیا کی پہلی سُپر پاور: ایک پہاڑی قبیلے کا گمنامی سے نکل کر دنیا کی تقریباً آدھی آبادی پر حکومت کرنے کا سفر

فارسی سلطنت یعنی دنیا کی پہلی سُپر پاور: ایک پہاڑی قبیلے کا گمنامی سے نکل کر دنیا کی تقریباً آدھی آبادی پر حکومت کرنے کا سفر

کون سے کاموں کیلئے چیٹ جی پی ٹی کو کبھی استعمال نہیں کرنا چاہیے؟

گوگل کروم فوری اپ ڈیٹ کرنا کیوں ضروری؟ جانیے

ائیرفون پلگ پر یہ دائرے کیوں ہوتے ہیں؟ جانیے

اے آئی چیٹ بوٹس سے فیکٹ چیکنگ: ’ایکس‘ پر گمراہ کن معلومات کا اندیشہ

انڈیا میں شاہد آفریدی سے منسوب جعلی پیغام اور یوٹیوب پر ٹرینڈ ہوتے پاکستانی ڈراموں پر بحث

کراچی: مچھیروں کی خاموش بستی کو ’روشنیوں کا شہر‘ بنانے والے ہرچند رائے کون تھے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی