ایک ایسی پینٹ تیار جو اے سی کی ضرورت کو کر دے گا ختم


آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کو دنیا بھر میں مختلف مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے مگر کیا آپ کبھی سوچ سکتے ہیں کہ اس ٹیکنالوجی کو ائیرکنڈیشنر (اے سی) کی ضرورت ختم کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے؟ جی ہاں واقعی سائنسدانوں کی جانب سے اے آئی کی مدد سے ایسا پینٹ تیار کیا گیا ہے جو عمارات کو شدید گرمی کے اثرات سے تحفظ فراہم کرکے اے سی کے بلوں سے نجات دلائے گا۔امریکا، چین، سنگاپور اور سویڈن کے سائنسدانوں کا تو یہی دعویٰ ہے۔جرنل نیچر میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ انہوں نے اے آئی کی مدد سے ایک ایسے نئے پینٹ کا فارمولا تیار کیا ہے جو دوپہر کے وقت عام پینٹ کے مقابلے میں عمارات کو 5 سے 20 ڈگری سینٹی گریڈ ٹھنڈا رکھ سکے گا۔تحقیق کے مطابق اس پینٹ کو گاڑیوں، ٹرینوں، برقی مصنوعات اور دیگر چیزوں پر بھی استعمال کیا جاسکے گا تاکہ انہیں ٹھنڈا رکھا جاسکے۔امریکا، چین، سنگاپور اور سویڈن کی یونیورسٹیوں کے سائنسدانوں نے یہ فارمولا تیار کیا جو سورج کی حرارت کو واپس پلٹا دیتا ہے۔ٹیکساس یونیورسٹی، شنگھائی جیاؤ ٹونگ یونیورسٹی، نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور اور Umeå یونیورسٹی کے ماہرین نے دریافت کیا کہ اے آئی مدد سے تیار کیے گئے مختلف پینٹس میں ایک پینٹ کو 4 منزلہ اپارٹمنٹ بلڈنگ کی چھت پر لگانے سے ایک سال میں 15800 کلو واٹ بجلی کی بچت ہوسکتی ہے۔اگر اس پینٹ کو ایک ہزار عمارات پر لگایا جاسکتا ہے تو اتنی بجلی کی بچت کی جاسکتی ہے جو ایک سال میں 10 ہزار سے زائد اے سی چلانے کے لیے کافی ہوگی۔محققین نے بتایا کہ اے آئی کی مدد سے ہم نے چند دنوں میں ایسے نئے میٹریلز کو دریافت کرلیا جس کے لیے کئی ماہ درکار ہوتے۔خیال رہے کہ گرم موسم میں اے سی کے بغیر گزارا کرنا مشکل محسوس ہوتا ہے مگر اکثرمقامات میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ یا اے سی نہ ہونے یا مالی سکت نہ ہونے کے باعث اس ٹھنڈی مشین کا استعمال ممکن نہیں ہوتا۔یہی وجہ ہے کہ سائنسدانوں کی جانب سے ایسے متبادل ٹیکنالوجیز پر کام کیا جا رہا ہے جو اے سی کی ضرورت ختم کردے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

ہماری سانس سے بدبو کیوں آتی ہے اور اس سے کیسے چھٹکارا پایا جا سکتا ہے؟

ایک ایسی پینٹ تیار جو اے سی کی ضرورت کو کر دے گا ختم

گوگل سروسز کیلئے اے آئی ہیلپرز کا فیچر متعارف

خبردار! بلوٹوتھ ہیڈفونز سے خفیہ نگرانی اور جاسوسی کا خطرہ ہوسکتا ہے:ماہرین

مائیکروسافٹ کا بڑا اعلان، ہزاروں ملازمین کو برطرف کر دیا

وہ کیمیائی راز جو شہد کو طویل عرصے تک تازہ اور خراب ہونے سے محفوظ رکھتے ہیں

پاکستان میں 25 سال بعد مائیکرو سافٹ کا دفتر کیوں بند ہو رہا ہے؟

سلطنتِ فارس یعنی دنیا کی پہلی سُپر پاور: ایک پہاڑی قبیلے کا گمنامی سے نکل کر دنیا کی تقریباً آدھی آبادی پر حکومت کرنے کا سفر

فارسی سلطنت یعنی دنیا کی پہلی سُپر پاور: ایک پہاڑی قبیلے کا گمنامی سے نکل کر دنیا کی تقریباً آدھی آبادی پر حکومت کرنے کا سفر

کون سے کاموں کیلئے چیٹ جی پی ٹی کو کبھی استعمال نہیں کرنا چاہیے؟

گوگل کروم فوری اپ ڈیٹ کرنا کیوں ضروری؟ جانیے

ائیرفون پلگ پر یہ دائرے کیوں ہوتے ہیں؟ جانیے

اے آئی چیٹ بوٹس سے فیکٹ چیکنگ: ’ایکس‘ پر گمراہ کن معلومات کا اندیشہ

انڈیا میں شاہد آفریدی سے منسوب جعلی پیغام اور یوٹیوب پر ٹرینڈ ہوتے پاکستانی ڈراموں پر بحث

کراچی: مچھیروں کی خاموش بستی کو ’روشنیوں کا شہر‘ بنانے والے ہرچند رائے کون تھے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی