گوگل سروسز کیلئے اے آئی ہیلپرز کا فیچر متعارف


گوگل نے ورک اسپیس صارفین کے لیے جیمز (Gems) کے نام سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹول متعارف کرایا ہے جسے مخصوص ٹاسکس کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ جیمنائی ایپ کے ساتھ ساتھ یہ ٹول گوگل ڈاکس، شیٹس، سلائیڈز اور جی میل کے سائیڈ پینل کا حصہ بنایا گیا ہے۔ویسے تو ان سروسز میں سائیڈ پینل کافی عرصے سے موجود ہے مگر اب جیمز کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔سائیڈ پینل میں جاکر صارفین اپنی مرضی کے مطابق اے آئی ہیلپر کو تیار کرسکیں گے۔گوگل نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ آپ اپنی ملازمت کے مطابق جیم اسسٹنٹ تیار کرسکیں گے جو زیادہ متعلقہ سمریز فراہم کرسکے گا یا اندرونی رابطوں کے لیے مواد تیار کرکے دے سکے گا۔مثال کے طور پر آپ ایک ایسے جیم اسسٹنٹ کو تیار کرسکتے ہیں جو کسی مخصوص کمپنی یا انڈسٹری کے اعدادوشمار پر مبنی تفصیلات کی رپورٹ تیار کرنے میں مدد فراہم کرسکے گا۔جیمز کو کیسے استعمال کریں؟آپ گوگل ڈاکس، سلائیڈز، شیٹس یا جی میل میں جاکر آسک جیمنائی بٹن پر کلک کریں۔ایسا کرنے کے بعد سائیڈ پینل اوپن ہوگا جس میں پری لوڈڈ جیمز موجود ہوں گے جبکہ Create a Gem کا آپشن بھی دستیاب ہوگا۔ویسے یہ فیچر متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے مگر ہوسکتا ہے کہ ابھی آپ کو نظر نہ آئے۔گوگل کے مطابق 15 دن کے اندر یہ فیچر تمام ورک اسپیس صارفین کو دستیاب ہوگا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

ہماری سانس سے بدبو کیوں آتی ہے اور اس سے کیسے چھٹکارا پایا جا سکتا ہے؟

ایک ایسی پینٹ تیار جو اے سی کی ضرورت کو کر دے گا ختم

گوگل سروسز کیلئے اے آئی ہیلپرز کا فیچر متعارف

خبردار! بلوٹوتھ ہیڈفونز سے خفیہ نگرانی اور جاسوسی کا خطرہ ہوسکتا ہے:ماہرین

مائیکروسافٹ کا بڑا اعلان، ہزاروں ملازمین کو برطرف کر دیا

وہ کیمیائی راز جو شہد کو طویل عرصے تک تازہ اور خراب ہونے سے محفوظ رکھتے ہیں

پاکستان میں 25 سال بعد مائیکرو سافٹ کا دفتر کیوں بند ہو رہا ہے؟

سلطنتِ فارس یعنی دنیا کی پہلی سُپر پاور: ایک پہاڑی قبیلے کا گمنامی سے نکل کر دنیا کی تقریباً آدھی آبادی پر حکومت کرنے کا سفر

فارسی سلطنت یعنی دنیا کی پہلی سُپر پاور: ایک پہاڑی قبیلے کا گمنامی سے نکل کر دنیا کی تقریباً آدھی آبادی پر حکومت کرنے کا سفر

کون سے کاموں کیلئے چیٹ جی پی ٹی کو کبھی استعمال نہیں کرنا چاہیے؟

گوگل کروم فوری اپ ڈیٹ کرنا کیوں ضروری؟ جانیے

ائیرفون پلگ پر یہ دائرے کیوں ہوتے ہیں؟ جانیے

اے آئی چیٹ بوٹس سے فیکٹ چیکنگ: ’ایکس‘ پر گمراہ کن معلومات کا اندیشہ

انڈیا میں شاہد آفریدی سے منسوب جعلی پیغام اور یوٹیوب پر ٹرینڈ ہوتے پاکستانی ڈراموں پر بحث

کراچی: مچھیروں کی خاموش بستی کو ’روشنیوں کا شہر‘ بنانے والے ہرچند رائے کون تھے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی