اڑنے والی ٹیکسی کی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل


دبئی میں پبلک ٹرانسپورٹ کے مستقبل کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوئی ہے اور اڑنے والی ٹیکسیاں اب حقیقت بننے کے قریب ہیں۔ دبئی میں پہلی ائیر ٹیکسی کی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کی گئی ہے۔دبئی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے ائیر ٹیکسی کی آزمائشی پرواز کی گئی، جو کہ مکمل طور پر ایک الیکٹرک طیارہ ہے جو ہیلی کاپٹر کی طرح رن وے کے بغیر بھی لینڈ کرسکتا ہے۔دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے ائیر ٹیکسی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی۔روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق ائیر ٹیکسی اگلے سال سے مکمل آپریشن کا آغاز کرے گی جبکہ اس کا مقصد برق رفتار اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ فراہم کرنا ہے۔دبئی کے صحرائی خطے میں ائیر ٹیکسی کی آزمائش کی گئی تھی۔یہ ائیر ٹیکسی Joby ایوی ایشن کی تیار کردہ ہے اور دبئی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے اس کمپنی سے اشتراک کیا ہے۔یہ اڑنے والی گاڑی 160 کلومیٹر تک سفر کرسکتی ہے جبکہ اس کی حد رفتار 320 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔دبئی ائیرپورٹ سے پام جمیرہ تک اس کی پرواز 12 منٹ میں مکمل ہوگی، ابھی یہ فاصلہ گاڑی سے 45 منٹ میں طے ہوتا ہے۔ائیر ٹیکسی کی اولین کمرشل پروازوں کے لیے اسٹیشن آپریشن دبئی ائیرپورٹ کے قریب بنایا جائے گا۔اگر ایسا ہوا تو دبئی دنیا کا پہلا شہر ہوگا جہاں اڑنے والی گاڑیوں کو پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے استعمال کیا جائے گا۔Joby ایوی ایشن کے بانی اور چیف ایگزیکٹو Joben Bevert کے مطابق دبئی اس حوالے سے دنیا میں انقلاب لانے کے لیے لانچ پیڈ کا کردار ادا کرے گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

حکومتی ٹیکس یا ٹیمو کی کوئی ’چال‘: پاکستان میں چینی شاپنگ ایپ پر اشیا کی قیمتیں بڑھنے کی وجوہات کیا ہیں؟

مشکوک شواہد، متنازع اڑان اور کریڈٹ لینے کی دوڑ: کیا واقعی ہوائی جہاز رائٹ بردرز کی ایجاد تھی؟

جب حادثے نے ایک ڈاکٹر کی 12 سالہ یادداشت مٹا دی: ’پرانی ای میلز پڑھ کر پتا چلا کہ میں ایک بُرا آدمی، سخت گیر باس تھا‘

ہماری سانس سے بدبو کیوں آتی ہے اور اس سے کیسے چھٹکارا پایا جا سکتا ہے؟

ایک ایسی پینٹ تیار جو اے سی کی ضرورت کو کر دے گا ختم

گوگل سروسز کیلئے اے آئی ہیلپرز کا فیچر متعارف

خبردار! بلوٹوتھ ہیڈفونز سے خفیہ نگرانی اور جاسوسی کا خطرہ ہوسکتا ہے:ماہرین

مائیکروسافٹ کا بڑا اعلان، ہزاروں ملازمین کو برطرف کر دیا

وہ کیمیائی راز جو شہد کو طویل عرصے تک تازہ اور خراب ہونے سے محفوظ رکھتے ہیں

پاکستان میں 25 سال بعد مائیکرو سافٹ کا دفتر کیوں بند ہو رہا ہے؟

سلطنتِ فارس یعنی دنیا کی پہلی سُپر پاور: ایک پہاڑی قبیلے کا گمنامی سے نکل کر دنیا کی تقریباً آدھی آبادی پر حکومت کرنے کا سفر

فارسی سلطنت یعنی دنیا کی پہلی سُپر پاور: ایک پہاڑی قبیلے کا گمنامی سے نکل کر دنیا کی تقریباً آدھی آبادی پر حکومت کرنے کا سفر

کون سے کاموں کیلئے چیٹ جی پی ٹی کو کبھی استعمال نہیں کرنا چاہیے؟

گوگل کروم فوری اپ ڈیٹ کرنا کیوں ضروری؟ جانیے

ائیرفون پلگ پر یہ دائرے کیوں ہوتے ہیں؟ جانیے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی