کراچی :یوم عاشور کا جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینہ ایرانیاں پر اختتام پزیر


نواسہ رسول حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور اُن کے رفقا کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جلوس و مجالس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ یوم عاشور کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے 8:30 بجے صبح برآمد ہوا۔ جلوس سے قبل عاشور کی مجلس نشتر پارک میں برپا ہوئی۔ مجلس سے علامہ شہنشاہ نقوی خطاب کیا اور امام عالی مقام و رفقا کے مصائب بیان کئے۔ جلوس کی قیادت بو تراب اسکاؤٹ نے کی۔ مرکزی جلوس روایتی راستے نمائش، صدر ، ریڈیو پاکستان، جامع کلاتھ ، ڈینسو ہال کھارادر سے ہوتا ہوا حسینیہ ارانیاں پر اختتام پذیر ہوگیا۔ جلوس کے شرکاء نے علامہ شہنشاہ نقوی کی اقتدا میں تبت سینٹر کے مقام پر نماز ظہرین ادا کی گئی۔ بعد نماز ظہرین امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے مظلومین فلسطینوں کے حق میں احتجاج کیا گیا۔ حالیہ ایران جنگ میں شہید ہونے والے ایرانی سائنسدانوں، عسکری قیادت اور عوام کی شہادتوں پرانہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا. مرکزی جلوس کے موقع پر شہر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، جلوس کی گزرگاہ اور اطراف کی گلیوں اور سڑکوں کو کنٹینر لگا کر سیل کیا گیا۔ جبکہ جلوس کی سیکیورٹی کے لیئے پولیس و رینجرز بھی تعینات تھے اور جلوس کی سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی مانیٹرنگ کی گئی۔ کراچی پولیس کے مطابق جلوس برآمد ہونے سے قبل ہی مین نمائش سے ایم اے جناح روڈ تا کھارادر حسینیہ ایرانیہ امام بارگاہ تک روڈ و تمام متصل راستے ٹریفک کے لیے بند ہیں، صرف بابا اردو چوک کٹ کے قریب راستہ کھلا رکھا گیا ہے جہاں سکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے۔ ٹریفک پولیس نے عوام سے گزارش کی ہے کہ متبادل راستوں کے انتخاب کے لیے ٹریفک ہیلپ لائن 1915 ملائیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

چاول اور دالوں کو کیڑا لگنے سے کیسے بچائیں؟ چند آزمودہ ٹوٹکے جو بارش کے موسم میں آپ کے ہزاروں روپے برباد ہونے سے محفوظ رکھیں

لاڑکانہ کے تالاب میں ڈوبنے والی چاروں بچیوں کی لاشیں نکال لی گئیں

تھر پارکر کے سیاحتی مقام پر کراچی کا نوجوان ڈوب گیا، 10سیاح ریسکیو

کراچی میں بادل چھا گئے۔۔ بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں موسلادھار بارش، حادثات، 3 اموات

سراج الدولہ کے قتل کا معمہ اور ’نمک حرام ڈیوڑھی‘: 250 سال سے ’غداری کا طعنہ‘ سننے والے میر جعفر کے ورثا کی کہانی

عطا آباد: قدرتی آفت سے جنم لینے والی پاکستان کی مشہور جھیل جس کا مستقبل غیر یقینی کا شکار ہے

53 گھنٹے کا آپریشن، 27 ہلاکتیں اور ایک خاندان: لیاری میں زمین بوس ہونے والی پانچ منزلہ عمارت میں ایک تین ماہ کی بچی کیسے زندہ بچی؟

اسرائیل کے یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف فضائی حملے

روس کا افغانستان میں طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کا فیصلہ پاکستان سمیت خطے کے لیے کیا معنی رکھتا ہے؟

امریکی ریاست ٹیکساس میں سیلاب سے 28 بچیوں سمیت کم از کم 78 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ

ٹیکساس میں سیلاب کے باعث 21 بچوں سمیت درجنوں ہلاکتیں، فلڈ وارننگ نہ دیے جانے پر سوالات اُٹھنے لگے

'دل دل شبھمن گِل‘: انگلش ٹیم انڈین کپتان کے رنز اور آکاش دیپ کی وکٹوں تلے دب گئی، ایجبیسٹن میں 337 رنز سے شکست

ریاضی کے مشکل سوال بھی حل کرنے والی مصنوعی ذہانت جسے ’اپنے دماغ کا متبادل نہیں سمجھنا چاہیے‘

ریاضی کے مشکل سوال بھی حل کرنے والی مصنوعی ذہانت جسے آپ کو اپنے ذہن کے متبادل کے طور پر استعمال نہیں کرنا چاہیے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی