چاول اور دالوں کو کیڑا لگنے سے کیسے بچائیں؟ چند آزمودہ ٹوٹکے جو بارش کے موسم میں آپ کے ہزاروں روپے برباد ہونے سے محفوظ رکھیں


برسات کے موسم میں نمی اور گرمی کے امتزاج سے جہاں کپڑے جلدی خراب ہوتے ہیں، وہیں باورچی خانے کے حساس ذخیرے یعنی چاول اور دالیں بھی کیڑوں کے حملے سے محفوظ نہیں رہ پاتے۔ ہر گھر میں مہینوں کے حساب سے خریدے گئے چاول اور دالیں اگر مناسب طریقے سے نہ رکھے جائیں تو ان میں نہ صرف کیڑے مکوڑے پیدا ہو جاتے ہیں بلکہ یہ خوراک بھی غیر محفوظ ہو جاتی ہے۔ اس سے نہ صرف ذائقہ خراب ہوتا ہے بلکہ صحت بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ خوش قسمتی سے، چند گھریلو اور آزمودہ تدابیر ہیں جنہیں اپنا کر آپ ان اشیاء کو طویل عرصے تک محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ نمی دشمن نمبر ایک چاول اور دالوں میں کیڑے لگنے کی سب سے عام وجہ نمی ہوتی ہے۔ جب یہ اشیاء نم یا بند جگہوں پر رکھی جاتی ہیں، جہاں ہوا کا گزر نہ ہو یا دھوپ نہ پہنچتی ہو، تو کیڑے تیزی سے پیدا ہونے لگتے ہیں۔ خاص طور پر نئے چاولوں میں نمی کی مقدار نسبتاً زیادہ ہوتی ہے، اسی لیے پرانے چاول خریدنا بہتر سمجھا جاتا ہے کیونکہ وہ نسبتاً خشک اور محفوظ ہوتے ہیں۔ نیم کے پتے: قدرتی کیڑا مار دوا اگر آپ چاول یا دال کو کسی ڈبے یا برتن میں رکھتے ہیں تو اس میں نیم کے خشک پتے رکھ دینا ایک آزمودہ طریقہ ہے۔ نیم کی مہک اور اس کی حشرات کش خصوصیات کیڑے مکوڑوں کو قریب آنے سے روکتی ہیں۔ یہ طریقہ بالکل قدرتی ہے اور کسی قسم کے کیمیکل کی ضرورت نہیں ہوتی۔ لونگ، ہینگ اور لہسن کا کمال چاول اور دالوں کے برتن میں کچھ عدد لونگ ڈال دیں یا تھوڑی سی ہینگ رکھ دیں۔ یہ دونوں چیزیں اپنی تیز خوشبو کے باعث کیڑوں کو دور رکھتی ہیں۔ اسی طرح لہسن کے چند جوئے ڈالنے سے بھی کیڑوں سے بچاؤ ممکن ہے۔ یہ قدرتی خوشبوئیں کیڑوں کے لیے ناگوار ہوتی ہیں اور وہ ان اشیاء کے قریب بھی نہیں پھٹکتے۔ دھوپ دکھانا نہ بھولیں ہر دو ہفتوں بعد اگر ممکن ہو تو چاول اور دالوں کو دھوپ میں کچھ گھنٹوں کے لیے پھیلا دیں۔ اس سے ان میں چھپی نمی باہر آ جاتی ہے اور کیڑے پیدا ہونے کے امکانات بہت حد تک کم ہو جاتے ہیں۔ یاد رکھیں، دھوپ سے نکالنے کے فوراً بعد انہیں کسی بند برتن میں نہ ڈالیں بلکہ پہلے ٹھنڈا ہونے دیں تاکہ بخارات مکمل طور پر خارج ہو جائیں۔ محفوظ کنٹینر کا انتخاب چاول اور دالوں کو اگر اسٹیل یا ایئرٹائٹ دھاتی کنٹینرز میں رکھا جائے تو ان میں نمی کا امکان کم ہوتا ہے۔ پلاسٹک کے کنٹینر اگر کم معیار کے ہوں تو وہ گرمی میں پسینے چھوڑ سکتے ہیں جس سے اندر نمی بن جاتی ہے۔ ہمیشہ صاف، خشک اور ہوابند برتن استعمال کریں اور انہیں ایسی جگہ رکھیں جہاں سورج کی روشنی یا نمی نہ پہنچ سکے۔ بارش کے موسم میں خاص توجہ برسات کے دنوں میں جب کمرے کی دیواریں بھی پسینہ بہا رہی ہوں، وہاں دالیں اور چاول کیسے محفوظ رہ سکتے ہیں؟ یہی وہ وقت ہے جب خاص توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر آپ نے یہ سادہ مگر مؤثر تدابیر اختیار کر لیں تو آپ مہینوں کا راشن محفوظ رکھ سکتے ہیں اور ہزاروں روپے ضائع ہونے سے بچا سکتے ہیں۔ یاد رکھیں، دالیں اور چاول روزمرہ زندگی کا اہم حصہ ہیں۔ ان کا خراب ہونا صرف مالی نقصان نہیں بلکہ صحت کے لیے بھی خطرہ بن سکتا ہے۔ ان آسان اور آزمودہ ٹوٹکوں کو اپنائیے اور اس برسات اپنے ذخیرے کو کیڑوں کے حملے سے بچائیے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

بلاک بسٹر فلمیں، تنہائی اور نیند کی گولیاں: عظیم فلمساز گرو دت کی زندگی کا وہ پہلو جس کے بارے میں کم لوگ جانتے ہیں

پاکستان کا درآمدی مصنوعات پر ٹیرف کم کرنے کا فیصلہ: کیا قیمتیں کم ہوں گی یا صرف امیر طبقے کو فائدہ پہنچے گا؟

چاول اور دالوں کو کیڑا لگنے سے کیسے بچائیں؟ چند آزمودہ ٹوٹکے جو بارش کے موسم میں آپ کے ہزاروں روپے برباد ہونے سے محفوظ رکھیں

لاڑکانہ کے تالاب میں ڈوبنے والی چاروں بچیوں کی لاشیں نکال لی گئیں

’گولڈ ڈگرز‘ محض ایک گیم یا خواتین کو بدنام کرنے کا نیا ہتھیار؟

تھر پارکر کے سیاحتی مقام پر کراچی کا نوجوان ڈوب گیا، 10سیاح ریسکیو

کراچی میں بادل چھا گئے۔۔ بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں موسلادھار بارش، حادثات، 3 اموات

لیاری میں پانچ منزلہ عمارت گرنے سے 27 ہلاکتیں: سندھ حکومت کا متاثرین کو فی کس دس لاکھ روپے دینے کا اعلان

سراج الدولہ کے قتل کا معمہ اور ’نمک حرام ڈیوڑھی‘: 250 سال سے ’غداری کا طعنہ‘ سننے والے میر جعفر کے ورثا کی کہانی

سونا مزید سستا۔۔ جانیں 1 تولہ سونا اب کتنے کا ملنے لگا؟

عطا آباد: قدرتی آفت سے جنم لینے والی پاکستان کی مشہور جھیل جس کا مستقبل غیر یقینی کا شکار ہے

53 گھنٹے کا آپریشن، 27 ہلاکتیں اور ایک خاندان: لیاری میں زمین بوس ہونے والی پانچ منزلہ عمارت میں ایک تین ماہ کی بچی کیسے زندہ بچی؟

مشہور پاکستانی کرکٹر کار حادثے میں جاں بحق؟ سمپسنز کارٹون کی پیشگوئی سے متعلق حقائق سامنے آگئے

اسحاق کھوڑو کی چھٹی، شاہ میر خان بھٹو ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے تعینات

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی