
لیاری عمارت گرنے کا معاملے پر ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی محمد اسحاق کھوڑو کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
اسحاق کھوڑو کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی شروع کردی گئی، حکومت سندھ نے گریڈ 20 کے افسر اسحاق کھوڑو کے خلاف تحقیقات کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔
حکومت سندھ کا کہنا ہے کہ اسحاق کھوڑو بلڈنگ گرنے کے کسی واقعے میں بھی ملوث پائے گئے تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
محمد اسحاق کھوڑو کی جگہ شاہ میر خان بھٹو کو ڈی جی ایس بی سی اے تعینات کردیا گیا ہے۔