
آج پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھی گئی ہے۔ فی تولہ سونا 2500 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 53 ہزار روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونا 2143 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 2 ہزار 640 روپے کا فروخت ہو رہا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونا 25 ڈالر سستا ہو کر 3310 ڈالر فی اونس پر آ گیا۔ سونے کی قیمت میں یہ کمی عالمی مارکیٹ اور مقامی ڈیمانڈ میں کمی کے باعث ہوئی ہے۔