بلوچستان کے مختلف اضلاع میں موسلادھار بارش، حادثات، 3 اموات


بلوچستان کے مختلفمیں موسلادھار بارشوں کے دوران آسمانی بجلی اور دیوار گرنے سے بچی اور 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق واشک، لورالائی اور موسیٰ خیل میں حالیہ بارشوں، طوفانی ہواؤں اور آسمانی بجلی گرنے سے جانی ومالی نقصانات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ پی ڈی ایم اے حکام کا کہنا ہے کہ واشک میں آبی ریلوں سے مکانات، چار دیواری اور زرعی زمینوں کو بھی نقصان پہنچا ہے جس کا تخمینہ لگانے کے لیے سروے جاری ہے۔ ضلع لورالائی میں دیوارگرنے سے علیزے نامی بچی جاں بحق ہوگئی جبکہ موسیٰ خیل میں آسمانی بجلی گرنے سے عبدالحلیم اور جمال دین نامی نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ حکام کے مطابق لورالائی اور ضلع سوراب میں بارش اور طوفانی ہواؤں سے متعدد گھروں اور سولر پینلز کو بھی نقصان پہنچا۔ پی ڈی ایم اے حکام نے آج رات اور کل ڈیرہ بگٹی، نصیر آباد اور صحبت پور میں طوفانی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے جہاں زیب خان کے مطابق ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پی ڈی ایم اے تیار ہے جبکہ متعلقہ محکموں کو بھی الرٹ کردیا گیا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

7/7 حملے اور فضا میں ’شہادتوں‘ کا منصوبہ: برطانوی خفیہ اداروں نے اپنی ناکامیوں سے کیا سیکھا

بلاک بسٹر فلمیں، تنہائی اور نیند کی گولیاں: عظیم فلمساز گرو دت کی زندگی کا وہ پہلو جس کے بارے میں کم لوگ جانتے ہیں

پاکستان کا درآمدی مصنوعات پر ٹیرف کم کرنے کا فیصلہ: کیا قیمتیں کم ہوں گی یا صرف امیر طبقے کو فائدہ پہنچے گا؟

چاول اور دالوں کو کیڑا لگنے سے کیسے بچائیں؟ چند آزمودہ ٹوٹکے جو بارش کے موسم میں آپ کے ہزاروں روپے برباد ہونے سے محفوظ رکھیں

لاڑکانہ کے تالاب میں ڈوبنے والی چاروں بچیوں کی لاشیں نکال لی گئیں

’گولڈ ڈگرز‘ محض ایک گیم یا خواتین کو بدنام کرنے کا نیا ہتھیار؟

تھر پارکر کے سیاحتی مقام پر کراچی کا نوجوان ڈوب گیا، 10سیاح ریسکیو

کراچی میں بادل چھا گئے۔۔ بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں موسلادھار بارش، حادثات، 3 اموات

لیاری میں پانچ منزلہ عمارت گرنے سے 27 ہلاکتیں: سندھ حکومت کا متاثرین کو فی کس دس لاکھ روپے دینے کا اعلان

سراج الدولہ کے قتل کا معمہ اور ’نمک حرام ڈیوڑھی‘: 250 سال سے ’غداری کا طعنہ‘ سننے والے میر جعفر کے ورثا کی کہانی

سونا مزید سستا۔۔ جانیں 1 تولہ سونا اب کتنے کا ملنے لگا؟

عطا آباد: قدرتی آفت سے جنم لینے والی پاکستان کی مشہور جھیل جس کا مستقبل غیر یقینی کا شکار ہے

53 گھنٹے کا آپریشن، 27 ہلاکتیں اور ایک خاندان: لیاری میں زمین بوس ہونے والی پانچ منزلہ عمارت میں ایک تین ماہ کی بچی کیسے زندہ بچی؟

مشہور پاکستانی کرکٹر کار حادثے میں جاں بحق؟ سمپسنز کارٹون کی پیشگوئی سے متعلق حقائق سامنے آگئے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی