
تھر پارکر کارونجھرکے سیلابی ریلے میں پھنسے 10 سیاحوں کو ریسکیو کرلیا گیا جبکہ ایک نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈوبنے والےنوجوان کی لاش بند سے نکال لی گئی، متوفی کا تعلق کراچی کے علاقے گارڈن سے تھا۔
پولیس کے مطابق ریسکیو کیے گئے 3 افراد کا تعلق کراچی جبکہ 7 کا مٹھی سے ہے۔