
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن، قصبہ ایم پی آر کالونی میں گھریلو جھگڑے کے دوران فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک 20 سالہ خاتون جان کی بازی ہار گئی۔
پولیس کے مطابق، واقعہ جمشید پمپ کے قریب پیش آیا جہاں سونیا زوجہ رحمت اللہ کو مبینہ طور پر ذاتی تنازع کے نتیجے میں گولی لگی۔ خاتون کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ایس ایچ او تھانہ اورنگی ٹاؤن نے بتایا کہ وہ موقع پر موجود ہیں اور ابتدائی شواہد جمع کیے جا رہے ہیں، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ گھریلو جھگڑے کا نتیجہ معلوم ہوتی ہے تاہم تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔