پیکا قانون کے تحت مقدمات، ہراسانی کا سامنا ہے، آئی ایف یو جے کا چیف جسٹس کو خط


پیکا ایکٹ پرصحافیوں کو درپیش مسائل اور تحفظات کے حوالے سے انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس کیجانب سے چیف جسٹس کو خط تحریر کردیا گیا انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس کی جانب سے لکھے گئے خط کی کاپی وزیراعظم، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اور صدر پی ایف یو جے کو بھی بھیجی گئی ہے۔ آئی ایف جے نے پیکا ایکٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں صحافیوں کو پیکا قانون کے تحت مقدمات، ہراسانی اور دھمکیوں کا سامنا ہے، پاکستان نے انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن اور اقوام متحدہ کے کنونشنز پر دستخط کررکھے ہیں، پیکا کے تحت آزادی اظہار اور بنیادی حقوق محدود ہو رہے ہیں، پریس فریڈم رپورٹ کے مطابق 34 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔ خط میں کہا گیا کہ صحافیوں پر حملے، ہراسانی اور سوشل میڈیا پر نفرت انگیزی اور تشدد کے کئی کیسز رپورٹ ہوئے، پاکستان میں صحافیوں کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا سامنا ہے، پاکستان میں صحافیوں کو غیرقانونی برطرفیوں اور سیکیورٹی خطرات کا سامنا ہے۔ آئی ایف جے نے کہا کہ سپریم کورٹ کو براہ راست اپیلوں کی اجازت دینا ہائی کورٹس کو بائی پاس کرنے کے مترادف ہے، آئی ایف جے نے پاکستان میں دو مشن بھیجے، جنہوں نے میڈیا ورکرز سے براہ راست ملاقاتیں کیں، سپریم کورٹ پیکا قانون کا ازسرنو جائزہ لے اور حکومت کو قانون میں ترامیم کی ہدایت دے۔ انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 19 کے تحت آزادی صحافت کے تحفظ کے لیے فوری اقدام کیا جائے، پاکستان میں ایک سال کے دوران 7 صحافی قتل کیے گئے، چیف جسٹس سے اپیل ہے پیکا قانون کا فوری از سرنو جائزہ لیا جائے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

’کیا شادی کے لیے تیار ہو؟‘: جب ایرانی یہودی پاکستان کے راستے دوسرے ملکوں کو فرار ہوئے

انڈیا کا جوہری صلاحیت کے حامل کم فاصلے تک مار کرنے والے ’پرتھوی ٹو‘ اور ’اگنی ون‘ کا ’کامیاب تجربہ‘

انڈیا میں کُتے اور بلّیوں پر جنسی تشدد: ’پولیس کو جانوروں کے ساتھ یہ سلوک مذاق لگتا ہے‘

پنجاب میں شدید بارشوں کے باعث کم از کم 63 افراد ہلاک: کیا چکوال میں ’ریکارڈ‘ بارشوں کی وجہ واقعی ’کلاؤڈ برسٹ‘ تھا؟

صرف 1 ہزار کی خاطر نہر میں ڈوبنے کا واقعہ۔۔ بزرگ کو خطرناک عمل کے لئے کس نے اکسایا؟ افسوس ناک ویڈیو سامنے آگئی

قلات میں مسافر بس پر حملے میں صابری گروپ کے قوال ہلاک: ’ہمارے تین بندے ضائع ہو گئے، اب ہم کیا بولیں‘

کراچی : سی ٹی ڈی کے ہاتھوں فتنہ الخوارج کے 2 دہشت گرد ہلاک

شیخ ابوبکر احمد: انڈین نرس کی پھانسی کی سزا پر عین وقت پر عملدرآمد معطل کروانے والے ’مفتی اعظم‘ کون ہیں؟

ہم تو نعت سناتے ہیں۔۔ قلات حملے میں کتنے قوال شہید ہوئے؟ ندیم صابری بتاتے ہوئے رو پڑے

بگرام ایئر بیس کی سیٹلائٹ تصاویر کا موازنہ: افغانستان میں دو سپر پاورز کا فوجی اڈہ جس پر ٹرمپ کے مطابق اب ’چین قابض ہے‘

سونا لگاتار دوسری بار سستا.. جانیں فی تولہ سونے کی نئی قیمت

’دروز‘ کون ہیں اور اسرائیل اس مذہبی اقلیت کی ’حفاظت‘ کے لیے شام پر حملے کیوں کر رہا ہے؟

محکمہ پولیس میں بھرتی سے محروم بے روزگاروں کا آئی جی آفس پر احتجاج

لسّی سمیت صحتمند سمجھے جانے والے مشروبات آپ کے دانتوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں، مگر اس سے بچاؤ کیسے ممکن ہے؟

بشریٰ بی بی کے بیٹے نے کم عمر ملازم کو گولی مار دی ! بچہ اب کس حال میں ہے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی