صرف 1 ہزار کی خاطر نہر میں ڈوبنے کا واقعہ۔۔ بزرگ کو خطرناک عمل کے لئے کس نے اکسایا؟ افسوس ناک ویڈیو سامنے آگئی


بہاولپور کے علاقے چنی گوٹھ میں معمولی سی رقم کی شرط نے ایک بزرگ کی جان لے لی۔ 66 سالہ شخص نہر عبور کرنے کی کوشش میں ڈوب گیا، جب کہ مقابلہ کرنے والا دوسرا بزرگ راستے سے ہی پلٹ آیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ عباسیہ کینال میں پیش آیا، جہاں دو بزرگوں کے درمیان تیراکی کا مقابلہ طے پایا۔ شرط یہ تھی کہ جو شخص کامیابی سے نہر پار کرے گا، اسے ایک ہزار روپے ملیں گے۔ لیکن یہ غیر ذمہ دارانہ مقابلہ ایک انسانی جان نگل گیا۔ ڈوب کر جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش نکال لی گئی، جبکہ دوسرا فرد نہر کے درمیان سے واپس آ گیا۔ جاں بحق شخص کے بھتیجے نے الزام عائد کیا ہے کہ محلے کے کچھ افراد نے جان بوجھ کر اسے اس خطرناک کوشش پر اکسایا اور جب وہ پانی میں مدد کے لیے پکار رہا تھا، تو کوئی آگے نہ بڑھا۔ لوگ صرف تماشائی بنے رہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کی اہلیہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور واقعے کی تفتیش جاری ہے۔ یہ واقعہ صرف ایک المناک حادثہ نہیں، بلکہ ہمارے معاشرتی رویوں پر بھی سوالیہ نشان ہے۔ زندگی کو کھیل بنانے اور سنجیدگی سے نہ لینے کا یہ انداز اکثر قیمت لے کر جاتا ہے اور اس بار قیمت ایک بزرگ کی جان بنی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

انڈیا میں کُتے اور بلّیوں پر جنسی تشدد: ’پولیس کو جانوروں کے ساتھ یہ سلوک مذاق لگتا ہے‘

پنجاب میں شدید بارشوں کے باعث کم از کم 63 افراد ہلاک: کیا چکوال میں ’ریکارڈ‘ بارشوں کی وجہ واقعی ’کلاؤڈ برسٹ‘ تھا؟

صرف 1 ہزار کی خاطر نہر میں ڈوبنے کا واقعہ۔۔ بزرگ کو خطرناک عمل کے لئے کس نے اکسایا؟ افسوس ناک ویڈیو سامنے آگئی

قلات میں مسافر بس پر حملے میں صابری گروپ کے قوال ہلاک: ’ہمارے تین بندے ضائع ہو گئے، اب ہم کیا بولیں‘

کراچی : سی ٹی ڈی کے ہاتھوں فتنہ الخوارج کے 2 دہشت گرد ہلاک

شیخ ابوبکر احمد: انڈین نرس کی پھانسی کی سزا پر عین وقت پر عملدرآمد معطل کروانے والے ’مفتی اعظم‘ کون ہیں؟

ہم تو نعت سناتے ہیں۔۔ قلات حملے میں کتنے قوال شہید ہوئے؟ ندیم صابری بتاتے ہوئے رو پڑے

بگرام ایئر بیس کی سیٹلائٹ تصاویر کا موازنہ: افغانستان میں دو سپر پاورز کا فوجی اڈہ جس پر ٹرمپ کے مطابق اب ’چین قابض ہے‘

سونا لگاتار دوسری بار سستا.. جانیں فی تولہ سونے کی نئی قیمت

’دروز‘ کون ہیں اور اسرائیل اس مذہبی اقلیت کی ’حفاظت‘ کے لیے شام پر حملے کیوں کر رہا ہے؟

محکمہ پولیس میں بھرتی سے محروم بے روزگاروں کا آئی جی آفس پر احتجاج

لسّی سمیت صحتمند سمجھے جانے والے مشروبات آپ کے دانتوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں، مگر اس سے بچاؤ کیسے ممکن ہے؟

بشریٰ بی بی کے بیٹے نے کم عمر ملازم کو گولی مار دی ! بچہ اب کس حال میں ہے؟

پنجاب میں تیز بارشوں کے باعث 24 گھنٹوں میں 63 ہلاکتیں: چکوال اور جہلم میں سیلاب میں پھنسے افراد کو بچانے کے لیے آپریشن جاری، راولپنڈی میں رین ایمرجنسی

پنجاب میں تیز بارشوں کے باعث گذشتہ 24 گھنٹوں میں 63 افراد ہلاک: چکوال میں سیلابی ریلے میں پھنسے افراد کے ریسکیو کے لیے فوج طلب، راولپنڈی میں ایک روزہ تعطیل

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی