کینیڈا میں چھوٹا طیارہ ہائی جیک، فضائی حدود بند کر کے پروازیں کا رخ موڑ دیا گیا


کینیڈا کے مصروف ترین ہوائی اڈوں میں شمار ہونے والے وینکوور انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی فضائی حدود میں اُس وقت ہنگامی صورتِ حال پیدا ہوگئی جب ایک چھوٹا طیارہ اچانک فضا میں چکر کاٹنے لگا جس کے باعث کئی پروازوں کو لینڈنگ سے روک دیا گیا اور بعض کو دیگر ایئرپورٹس کی جانب موڑ دیا گیا۔سی این این کے مطابق یہ ایک چھوٹے سائز کا طیارہ تھا جو عموماً تربیتی مقاصد کے لیے وکٹوریا انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں استعمال ہوتا تھا، تاہم منگل کو اس طیارے نے اچانک اُڑان بھری اور 40 میل شمال کی جانب وینکوور کی طرف روانہ ہوگیا اور وینکوور انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی حدود میں چکر کاٹنے لگا۔ایئر ٹریفک کنٹرول کی ایک ریکارڈنگ میں سنا جا سکتا ہے کہ کنٹرولر دیگر طیاروں کو خبردار کر رہے ہیں اور کہتے ہیں کہ ’ہمارے پاس ایک طیارہ ہے جو ہائی جیک ہو چکا ہے اور ایئرپورٹ کے قریب گردش کر رہا ہے، احتیاط کے طور پر تمام پروازوں کو مکمل اختیار دیا جاتا ہے کہ وہ اپنی خیر و سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے لائحہ عمل اختیار کریں۔‘دوسری طرف مقامی لوگوں نے بھی ایئرپورٹ کی اطراف میں انتہائی کم بلندی پر طیارے کو پرواز کرتے ہوئے دیکھا جبکہ ایئر ٹریفک کنٹرول نے دیگر طیاروں کو راستہ بدلنے کی ہدایات دیں۔@CTVNews apparent stolen aircraft from Victoria at YVR airport which shut down the airspace pic.twitter.com/Bv4I9pZaFh— Dean Sexton (@deansexton14) July 15, 2025ان ہی طیاروں میں سے ایک مغربی کینیڈا کی فضائی کمپنی کی بڑی مسافر بردار پرواز بھی تھی جسے لینڈنگ سے صرف چند لمحے قبل اس لیے روکا گیا کیونکہ اغواشدہ طیارہ اس کے سامنے تقریباً چار میل کے فاصلے سے گزر رہا تھا۔ایک عینی شاہد نے بتایا کہ ’وہ طیارہ کافی کم بلندی پر پرواز کر رہا تھا اور خطرناک موڑ لے رہا تھا، میں نے اسے دیکھ کر سوچا یہ ضرور کسی مصیبت میں مبتلا ہے۔‘آدھے گھنٹے سے زائد وقت تک ایئرپورٹ کی حدود میں پرواز کرنے کے بعد بالآخر اغوا شدہ طیارہ بحفاظت وینکوور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کر گیا جہاں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے گھیر لیا۔ حکام کے مطابق طیارے میں صرف ایک شخص موجود تھا جسے موقع پر ہی گرفتار کرلیا گیا۔— Breaking Aviation News & Videos (@aviationbrk) July 16, 2025ایئرپورٹ انتظامیہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’ایک چھوٹے نجی طیارے کی ایئرپورٹ کی حدود میں پروازوں کی وجہ سے فضائی سفر محفوظ نہ رہنے کا خدشہ پیدا ہو گیا تھا جس کی وہ سے فضائی حدود کو 39 منٹ کے لیے بند کر دیا گیا تھا، اس دوران نو پروازوں کو دوسرے ہوائی اڈوں کی جانب موڑا گیا۔‘پولیس اور ایئرپورٹ انتظامیہ نے طیارہ چوری کرنے والے شخص کی شناخت یا اس کے مقصد کے حوالے سے کوئی تفصیل جاری نہیں کی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

برطانیہ میں 200 برس قدیم درخت کاٹنے والے دو افراد کو چار سال قید کی سزا

غزہ میں جنگ بندی کی کوششیں، صدر ٹرمپ آج قطر کے وزیراعظم سے ملیں گے

چار کروڑ 78 لاکھ ڈالر کی کرپشن، چین میں اعلیٰ عہدے دار کو سزائے موت سنا دی گئی

کینیڈا میں چھوٹا طیارہ ہائی جیک، فضائی حدود بند کر کے پروازیں کا رخ موڑ دیا گیا

پاکستان سے ایران، عراق اور شام جانے والوں کی ڈیجیٹل نگرانی کا فیصلہ: ’زائرین گروپ آرگنائزیشن بھی حج ٹور آپریٹرز کی طرح کام کرے گی‘

80 ہزار تصاویر، ویڈیوز اور ایک کروڑ ڈالر کی وصولی: بدھ مذہبی رہنماؤں سے سیکس کر کے پیسے بٹورنے والی خاتون گرفتار

دنیا کے’معمر ترین‘ میراتھن رنر فوجا سنگھ انڈیا میں گاڑی کی ٹکر سے ہلاک، ایک شخص زیرِ حراست

ایف بی آئی ایجنٹ کا مبینہ اغوا: پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری کو انتہائی مطلوب افراد کی امریکی فہرست میں کیوں شامل کیا گیا؟

خفیہ پروگرام کے تحت ہزاروں افغان باشندوں کو برطانیہ میں آباد کیے جانے کا انکشاف

اپنی بیٹی کو قتل کرنے والے ایک جوڑے کی الجھن، جھوٹ اور فریب سے بھرپور ڈرامائی زندگی کی کہانی

ساس نے بال کاٹ دیے تاکہ بدصورت لگوں۔۔ بیٹی کو مارنے کے بعد خودکشی کرنے والی لڑکی کی آخری پوسٹ میں ہوشربا انکشافات

پیٹریاٹ میزائل سسٹم کیا ہے اور یہ روس کے خلاف یوکرین کی کس طرح مدد کرے گا؟

’سٹیکر کی بجائے ای ویزا‘: کون سے پاکستانی برطانیہ کی نئی سہولت سے مستفید ہو سکیں گے؟

دنیا کے’معمر ترین‘ میراتھن رنر فوجا سنگھ انڈیا میں ٹریفک حادثے میں ہلاک

عقيدہِ بيغن: ’دشمن ملک کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے‘ کی اسرائیلی پالیسی کیسے وجود میں آئی؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی