غزہ میں جنگ بندی کی کوششیں، صدر ٹرمپ آج قطر کے وزیراعظم سے ملیں گے


وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی پر بات چیت کے لیے قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی سے ملاقات کریں گے۔خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق صدر ٹرمپ غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے پیش رفت پر زور دے رہے ہیں۔اسرائیل اور حماس کے مذاکرات کار رواں ماہ کی چھ تاریخ سے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں غزہ جنگ بندی کے لیے بات چیت کر رہے ہیں۔امریکہ نے 60 روزہ جنگ بندی کی ایک تجویز پیش کی گئی ہے جس میں یرغمالیوں کی مرحلہ وار رہائی، غزہ کے مختلف حصوں سے اسرائیلی فوج کی واپسی اور تنازعے کے خاتمے کے لیے بات چیت شامل ہے۔وائٹ ہاؤس نے صدر ٹرمپ کی یومیہ مصروفیات کا شیڈول جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بدھ کی رات قطر کے وزیراعظم کو عشائیہ دیں گے۔ صدر ٹرمپ نے اتوار کو کہا تھا کہ ان کو امید ہے کہ جنگ بندی کی بات چیت رواں ہفتے ’سیدھی طرح‘ بڑھے گی۔صدر ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے لیے ایلچی سٹیو وٹکوف نے اتوار کو کہا تھا کہ وہ قطر میں جاری جنگ بندی کے مذاکرات کے بارے میں ’پرامید‘ ہیں۔مذاکرات کی میزبانی کرنے والا قطر دونوں فریقوں کے درمیان ایک اہم ثالث ہے۔امریکہ، قطر اور مصری ثالث غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ تاہم اسرائیل اور حماس اس بات پر منقسم ہیں کہ فلسطینی علاقے غزہ سے اسرائیلی فوج انخلا کس حد تک ہوگا۔دہائیوں پرانے اسرائیل - فلسطین تنازعے میں تازہ ترین خونریزی اکتوبر 2023 میں شروع ہوئی جب حماس نے اسرائیل پر حملہ کیا۔ اسرائیل کے مطابق حماس نے اس حملے میں 1200 افراد کو ہلاک اور تقریباً 250 کو یرغمال بنایا تھا۔غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیل کے حملوں میں 58,000 سے زیادہ فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔اسرائیلی فوج کے محاصرے کے باعث غزہ میں امدادی سامان کی رسائی نہ ہونے کی وجہ سے قحط جیسا بحران پیدا کیا گیا۔ غزہ کی لگ بھگ پوری آبادی بے گھر کر دیا ہے۔غزہ پر اسرائیلی حملوں کی وجہ اس کے خلاف بین الاقوامی عدالت انصاف میں نسل کشی اور بین الاقوامی فوجداری عدالت میں جنگی جرائم کے الزامات کے تحت کارروائی شروع کی گئی۔ اسرائیل ان الزامات کی تردید کرتا ہے۔صدر ٹرمپ نے رواں سال غزہ کو امریکی تحویل میں لینے کی تجویز پیش کی تھی جس کی عالمی سطح پر انسانی حقوق کے ماہرین، اقوام متحدہ اور فلسطینیوں نے مذمت کی۔توقع ہے کہ ٹرمپ اور شیخ محمد امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے کی کوششوں پر بھی بات کریں گے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

برطانیہ میں 200 برس قدیم درخت کاٹنے والے دو افراد کو چار سال قید کی سزا

غزہ میں جنگ بندی کی کوششیں، صدر ٹرمپ آج قطر کے وزیراعظم سے ملیں گے

چار کروڑ 78 لاکھ ڈالر کی کرپشن، چین میں اعلیٰ عہدے دار کو سزائے موت سنا دی گئی

کینیڈا میں چھوٹا طیارہ ہائی جیک، فضائی حدود بند کر کے پروازیں کا رخ موڑ دیا گیا

پاکستان سے ایران، عراق اور شام جانے والوں کی ڈیجیٹل نگرانی کا فیصلہ: ’زائرین گروپ آرگنائزیشن بھی حج ٹور آپریٹرز کی طرح کام کرے گی‘

80 ہزار تصاویر، ویڈیوز اور ایک کروڑ ڈالر کی وصولی: بدھ مذہبی رہنماؤں سے سیکس کر کے پیسے بٹورنے والی خاتون گرفتار

دنیا کے’معمر ترین‘ میراتھن رنر فوجا سنگھ انڈیا میں گاڑی کی ٹکر سے ہلاک، ایک شخص زیرِ حراست

ایف بی آئی ایجنٹ کا مبینہ اغوا: پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری کو انتہائی مطلوب افراد کی امریکی فہرست میں کیوں شامل کیا گیا؟

خفیہ پروگرام کے تحت ہزاروں افغان باشندوں کو برطانیہ میں آباد کیے جانے کا انکشاف

اپنی بیٹی کو قتل کرنے والے ایک جوڑے کی الجھن، جھوٹ اور فریب سے بھرپور ڈرامائی زندگی کی کہانی

ساس نے بال کاٹ دیے تاکہ بدصورت لگوں۔۔ بیٹی کو مارنے کے بعد خودکشی کرنے والی لڑکی کی آخری پوسٹ میں ہوشربا انکشافات

پیٹریاٹ میزائل سسٹم کیا ہے اور یہ روس کے خلاف یوکرین کی کس طرح مدد کرے گا؟

’سٹیکر کی بجائے ای ویزا‘: کون سے پاکستانی برطانیہ کی نئی سہولت سے مستفید ہو سکیں گے؟

دنیا کے’معمر ترین‘ میراتھن رنر فوجا سنگھ انڈیا میں ٹریفک حادثے میں ہلاک

عقيدہِ بيغن: ’دشمن ملک کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے‘ کی اسرائیلی پالیسی کیسے وجود میں آئی؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی