جب تک بھائی نہ آجائیں نمازِ جنازہ نہیں ہوگی۔۔ قلات میں جاں بحق ہونے والے قوالوں کی تصاویر سامنے آگئیں! گھر والوں نے کیا مطالبہ کردیا؟


قلات میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے معروف قوال کے اہل خانہ نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ان کے زخمی بھائیوں کو فوری طور پر کراچی منتقل کیا جائے تاکہ وہ اپنے بھائی کے جنازے میں شرکت کر سکیں۔ واقعہ کے بعد جاں بحق قوال کی لاش تو کراچی منتقل کر دی گئی ہے، تاہم ان کے بھائی عمران صابری، فیصل صابری اور ناصر اب بھی بلوچستان میں زیر علاج ہیں اور کوئٹہ میں پھنسے ہوئے ہیں۔ اہل خانہ نے پریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "ہم نے جنازے کی نماز عصر کے وقت ادا کرنی تھی لیکن ہمارے تینوں بھائی ابھی تک کوئٹہ میں موجود ہیں، ہم اس وقت تک جنازہ ادا نہیں کریں گے جب تک ہمارے بھائی واپس نہیں آجاتے۔" اہل خانہ نے اعلیٰ حکام سے پرزور اپیل کی ہے کہ فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ زخمی بھائیوں کو کراچی لایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ "ہماری حکومت سے گزارش ہے کہ وہ فوری طور پر ہمارے بھائیوں کی منتقلی کو یقینی بنائے تاکہ وہ اپنے شہید بھائی کے جنازے میں شرکت کر سکیں۔" واقعے نے نہ صرف قوال برادری کو غم میں مبتلا کیا ہے بلکہ عام شہری بھی اس افسوسناک سانحے پر گہرے دکھ کا اظہار کر رہے ہیں۔ زخمی بھائیوں کی حالت بہتر بتائی جا رہی ہے، تاہم اہل خانہ کا اصرار ہے کہ ان کی جسمانی موجودگی جنازے میں انتہائی ضروری ہے۔ عوامی حلقوں اور فنکار برادری نے بھی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ خاندان کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے اور قلات حملے میں ملوث دہشتگردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

انڈیا میں کُتے اور بلّیوں پر جنسی تشدد: ’پولیس کو جانوروں کے ساتھ یہ سلوک مذاق لگتا ہے‘

پنجاب میں شدید بارشوں کے باعث کم از کم 63 افراد ہلاک: کیا چکوال میں ’ریکارڈ‘ بارشوں کی وجہ واقعی ’کلاؤڈ برسٹ‘ تھا؟

صرف 1 ہزار کی خاطر نہر میں ڈوبنے کا واقعہ۔۔ بزرگ کو خطرناک عمل کے لئے کس نے اکسایا؟ افسوس ناک ویڈیو سامنے آگئی

قلات میں مسافر بس پر حملے میں صابری گروپ کے قوال ہلاک: ’ہمارے تین بندے ضائع ہو گئے، اب ہم کیا بولیں‘

کراچی : سی ٹی ڈی کے ہاتھوں فتنہ الخوارج کے 2 دہشت گرد ہلاک

شیخ ابوبکر احمد: انڈین نرس کی پھانسی کی سزا پر عین وقت پر عملدرآمد معطل کروانے والے ’مفتی اعظم‘ کون ہیں؟

ہم تو نعت سناتے ہیں۔۔ قلات حملے میں کتنے قوال شہید ہوئے؟ ندیم صابری بتاتے ہوئے رو پڑے

بگرام ایئر بیس کی سیٹلائٹ تصاویر کا موازنہ: افغانستان میں دو سپر پاورز کا فوجی اڈہ جس پر ٹرمپ کے مطابق اب ’چین قابض ہے‘

سونا لگاتار دوسری بار سستا.. جانیں فی تولہ سونے کی نئی قیمت

’دروز‘ کون ہیں اور اسرائیل اس مذہبی اقلیت کی ’حفاظت‘ کے لیے شام پر حملے کیوں کر رہا ہے؟

محکمہ پولیس میں بھرتی سے محروم بے روزگاروں کا آئی جی آفس پر احتجاج

لسّی سمیت صحتمند سمجھے جانے والے مشروبات آپ کے دانتوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں، مگر اس سے بچاؤ کیسے ممکن ہے؟

بشریٰ بی بی کے بیٹے نے کم عمر ملازم کو گولی مار دی ! بچہ اب کس حال میں ہے؟

پنجاب میں تیز بارشوں کے باعث 24 گھنٹوں میں 63 ہلاکتیں: چکوال اور جہلم میں سیلاب میں پھنسے افراد کو بچانے کے لیے آپریشن جاری، راولپنڈی میں رین ایمرجنسی

پنجاب میں تیز بارشوں کے باعث گذشتہ 24 گھنٹوں میں 63 افراد ہلاک: چکوال میں سیلابی ریلے میں پھنسے افراد کے ریسکیو کے لیے فوج طلب، راولپنڈی میں ایک روزہ تعطیل

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی