بلوچستان: قلعہ عبداللہ میں دو قبائل میں تصادم، پانچ افراد ہلاک


صوبہ بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں دو قبائل میں تصادم کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور سات زخمی ہو گئے۔حکام کے مطابق واقعہ اتوار کو کوئٹہ سے تقریباً 100 کلومیٹر دور قلعہ عبداللہ کے نواحی علاقے توت اڈہ میں پیش آیا جہاں کاکوزئی اور بدوان قبیلے کے افراد ایک دوسرے کے خلاف مورچہ بند ہوئے اور اسلحے کا آزادانہ استعمال کیا۔ایک لاش اور دو زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہ زیب کاکڑ نے اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ’دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور سات زخمی ہو گئے۔‘ان کا کہنا تھا کہ دونوں قبائل کے درمیان کافی عرصے سے تنازع چلا آ رہا تھا، آج دونوں جانب سے مسلح افراد سامنے آئے تو تصادم شروع ہوا۔کمشنر کے مطابق تصادم رکوانے کے لیے لیویز اور ایف سی کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی ہے، جلد ہی جنگ بند کرا دی جائے گی۔مقامی ذرائع کے مطابق دونوں قبائل میں اس سے قبل بھی متعدد بار جان لیوا تصادم ہو چکے ہیں۔افغان سرحد سے ملحقہ قلعہ عبداللہ کا ضلع قبائلی دشمنیوں کے لیے بدنام ہے۔ یہاں مختلف قبائل کے درمیان درجنوں دشمنیاں پائی جاتی ہیں جس میں گذشتہ تین دہائیوں میں سینکڑوں افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

بابوسر شاہراہ پر سیاحوں کی 8 گاڑیاں بہہ گئیں، 3 افراد ہلاک، 15 سے زائد لاپتا

شدت پسند سکیورٹی فورسز کے خلاف ڈرونز کا استعمال کر رہے ہیں: پاکستانی حکام

قتل ہونے والی خاتون اور مرد کے درمیان کوئی ازدواجی تعلق نہیں تھا: وزیر اعلیٰ بلوچستان

قتل ہونے والی خاتون اور مرد کے درمیان کوئی ازدواجی تعلق نہیں تھا: وزیراعلیٰ بلوچستان

بچوں کے لیے تصویر اور بائیومیٹرک لازمی، پاسپورٹ کے لیے پرانا ’ب‘ فارم قبول نہیں ہو گا: نادرا

موزمبیق میں آٹھ ماہ سے پھنسے کارگو جہاز کے پاکستانی کپتان: ’ہمارا حوصلہ جواب دے چکا ہے، ہمیں فوری مدد چاہیے‘

بلوچستان میں خاتون اور مرد کے قتل میں ملوث 11 افراد گرفتار، عدالت کا قبر کشائی کا حکم

خیبر پختونخوا میں سینیٹ کی 11 نشستوں پر ووٹنگ، پی ٹی آئی کے چار اراکین دستبردار

بلوچستان میں خاتون اور مرد کے قتل کی وائرل ویڈیو: چیف جسٹس کا ازخود نوٹس، ’قتل کا حکم دینے والا قبائلی سردار گرفتار‘

بلوچستان: قلعہ عبداللہ میں دو قبائل میں تصادم، پانچ افراد ہلاک

بنگلہ دیشی فضائیہ کا تربیتی طیارہ سکول کی عمارت پر گِرنے سے کم از کم 16 ہلاکتیں

گیس نہیں لیکن نئے کنیکشنز ملیں گے، حکومت کیا کرنے جا رہی ہے؟

بلوچستان میں خاتون اور مرد کے قتل کی وائرل ویڈیو: 'سردار نے انھیں قتل کرنے کا فیصلہ سنایا'

خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ انتخابات : حکومت 6، اپوزیشن 5 نشستوں پر کامیاب

گیس نہیں لیکن نئے کنکشنز ملیں گے، حکومت کیا کرنے جا رہی ہے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی