کسی کی طلاق سے میرا کیا تعلق۔۔ عماد وسیم اور ثانیہ کی علیحدگی کا معاملہ ! نائلہ راجہ نے سچائی اگل ڈالی


"ہیلو! میں عام طور پر افواہوں یا قیاس آرائیوں پر ردعمل نہیں دیتی، مگر اب معاملہ حد سے گزر چکا ہے۔ سب سے پہلے تو واضح کر دوں کہ جس اسٹوری کا ذکر ہو رہا ہے، وہ میں نے خود اپنی انسٹاگرام پر شیئر کی تھی۔ اس میں کچھ بھی خفیہ یا چوری چھپے نہیں تھا۔ آخر ایک سادہ سی اسٹوری کسی کی طلاق کی وجہ کیسے بن سکتی ہے؟ جس ویڈیو کی بات ہو رہی ہے، وہ ایک عینک کی دکان کے باہر لی گئی، اسی دن، اسی لمحے، جہاں اور بھی لوگ ہمارے ساتھ تھے، مگر ویڈیو بنانے والے نے بس ایک زاویہ پکڑا اور باقی سب کو کاٹ دیا۔" پاکستانی کرکٹ کے آل راؤنڈر عماد وسیم میدان سے ہٹ کر ایک نئے محاذ پر خبروں میں ہیں۔ حال ہی میں ان کے ذاتی تعلقات کی نوعیت پر سوالات اٹھنے لگے، جب ان کی اہلیہ ثانیہ اشفاق نے ایک ایسی پوسٹ شیئر کی جس میں شوہر کا کوئی ذکر نہیں تھا، صرف نومولود بیٹے "زایان" کے لیے دعائیہ کلمات تھے۔ یہی وہ لمحہ تھا جس نے سوشل میڈیا کو ایک نئی بحث کا میدان بنا دیا۔ مداحوں نے نوٹ کیا کہ ثانیہ نے اپنے انسٹاگرام سے نہ صرف عماد کے ساتھ تصویریں ہٹا دی ہیں بلکہ بائیو سے "عماد وسیم کی اہلیہ" کا ذکر بھی غائب کر دیا ہے۔ اب وہ صرف "عنایہ عماد اور ریان عماد کی ماما" کہلاتی ہیں۔ ادھر ایک ویڈیو نے مزید چنگاری بھڑکائی، جس میں عماد کو لندن میں ایک خاتون کے ساتھ دیکھا گیا۔ اگرچہ چہرہ واضح نہیں، مگر سوشل میڈیا نے یہ خاتون "نائلہ راجہ" قرار دے دی۔ جب معاملہ بڑھا، تو نائلہ راجہ نے انسٹاگرام پر اس حوالے سے تفصیلی پوسٹ کی اور سوال کرنے والوں پر پھٹ پڑیں۔ نائلہ راجہ کا کہنا تھا کہ"میں سمجھتی ہوں کہ عوامی شخصیت ہونے کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لیکن آخر میں بھی ایک عورت ہوں۔ براہِ مہربانی جھوٹی کہانیاں گھڑنا بند کریں اور مجھے ایسے معاملات میں گھسیٹنا چھوڑ دیں جن سے میرا کوئی لینا دینا نہیں۔ میرے بھائی کو غیرت کے نام پر عجیب و غریب پیغامات بھیجے جا رہے ہیں۔ لوگ کہتے ہیں: 'اسے قابو کرو!'، 'تمہاری غیرت کہاں ہے؟ میں حیران ہوں کہ عزت ہمیشہ عورت سے کیوں جوڑی جاتی ہے؟ کیا میرا اپنا کوئی وقار نہیں؟ ہم پھر حیران ہوتے ہیں کہ غیرت کے نام پر قتل کیوں ہوتے ہیں!" انفلوئنسر نائلہ نے تمام الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کی قیاس آرائیاں بے بنیاد اور خطرناک ہیں۔ اُن کے مطابق وہ خود کفیل، خوددار اور محنت سے مقام بنانے والی عورت ہیں اور کسی کی ازدواجی زندگی کا بوجھ اپنے سر لینے کو تیار نہیں۔ ثانیہ کی خاموشی اور نائلہ کی وضاحت کے بیچ، عماد وسیم بدستور خاموش ہیں۔ نہ کسی پوسٹ، نہ کوئی ردعمل، جبکہ ان کے انسٹاگرام پر اب بھی بیوی کے ساتھ تصاویر موجود ہیں۔ دونوں ایک دوسرے کو فالو بھی کر رہے ہیں، لیکن جذبات کی وہ قربت نظر نہیں آتی جو پہلے کبھی تھی۔ ماضی کی فائلیں بھی کھلنے لگیں۔ یہ پہلا موقع نہیں کہ عماد کا نام کسی خاتون کے ساتھ جوڑا گیا ہو۔ چند برس پہلے ان کا ایک افغان لڑکی سے مبینہ تعلق بھی خبروں کی زینت بن چکا ہے، اور ان کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہوئی تھیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

’ریڑھ کی ہڈی‘ سے ’اڑتے تابوت‘ کے لقب تک: مگ-21 لڑاکا طیاروں کی ریٹائرمنٹ اور انڈین فضائیہ کو جنگی جہازوں کی غیر معمولی کمی کا سامنا

’حوصلہ رکھیے، بابر اعظم اور شاہین آفریدی بھی آ جائیں گے‘

فرانس فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا: صدر ایمانویل میکخواں

قدیم مندر پر تنازع دو ممالک کی افواج کو کیسے آمنے سامنے لایا؟ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی متنازع سرحد پر فوجی جھڑپیں، 12 افراد ہلاک

سوات میں دینی مدرسے کا 12 سالہ طالبعلم اساتذہ کے مبینہ تشدد سے ہلاک: ’چہرے کے علاوہ پورے جسم پر تشدد کے نشانات تھے‘

ہمارا جو بگاڑ سکتے ہو بگاڑ کے دکھاؤ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین مذہب کے مقدمات کی تحقیقات کے لیے کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ معطل کر دیا

2 جوے چھلا ہوا لہسن لیں اور۔۔ دانتوں میں کیڑا اور منہ سے بدبو ! جانیں ان تکالیف اور شرمندگی سے بچنے کے آزمودہ گھریلو ٹوٹکے

’سیارہ‘: سُپر سٹارز کے بغیر مگر ریلیز کے پہلے ہی ہفتے 156 کروڑ کا بزنس کرنے والی فلم اتنی کامیاب کیوں ثابت ہو رہی ہے؟

کراچی میں بادلوں کا بسیرا لیکن برسیں گے یا نہیں ؟

مدرسہ کیس میں نئے انکشافات: بچہ مدرسے کیوں نہیں جانا چاہتا تھا؟

ڈاکٹر مشعال کے 3 سالہ بیٹے کی لاش تین دن بعد مل گئی۔۔ نماز جنازہ کب اور کہاں ادا کی جائے گی؟

خیالی ملک کے فرضی سفیر کا جعلی سفارتخانہ: ’ملزم اپنا تعارف نام نہاد ملک کے سفیر کے طور پر کرواتا تھا‘

دبئی کی قدیم گلیوں کے تعمیراتی راز جو شدید گرمی میں بھی ٹھنڈک برقرار رکھتے ہیں

’ڈیوڈ کوریڈور‘: کیا اسرائیل دروز اور کُرد آبادیوں کو متحد کرنے اور شام کو چار حصوں میں تقسیم کرنے کے مبینہ منصوبے پر عمل پیرا ہے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی