’حوصلہ رکھیے، بابر اعظم اور شاہین آفریدی بھی آ جائیں گے‘


ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021 سے عین پہلے جب بنگلہ دیش کو اوپر تلے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی میزبانی کرنا تھی تو شیرِ بنگلہ نیشنل کرکٹ سٹیڈیم ڈھاکہ کے کیوریٹرز نے ’مستقبل کو ماضی میں بدل دینے والی پچز‘ سے فتح کا وہ ’گُر‘ نکالا کہ بقول لٹن داس، ’ان پچز پر تو میں بھی اپنا بولنگ کرئیر بنا سکتا تھا.‘دنیائے کرکٹ میں ایشیائی پچز بالعموم اپنے باؤنس کی کنجوسی اور رنز کی کمی سے معروف رہی ہیں مگر جہاں پچھلی دو دہائیوں میں انڈیا، پاکستان اور سری لنکا نے اپنی یہ شہرت بدلنے کو موثر کاوشیں کی ہیں، وہیں بنگلہ دیشی کرکٹ وقت سے پیچھے دکھائی دی ہے۔سو پاکستانی ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی یہ تنقید بے جا نہ تھی کہ پہلے ٹی ٹونٹی میں فراہم کردہ پچ عالمی معیار کی نہیں تھی۔ آئی سی سی کے منظور کردہ اور ایم سی سی کے وضع کردہ قواعد کے مطابق پچ کو بولنگ اور بیٹنگ دونوں میں سے کسی ایک کی از حد طرفداری نہیں کرنا چاہیے۔گرچہ بہت سے ’مبصرین‘ مائیک ہیسن کی اس دلیل پر جزبز ہیں مگر یہ بات بھی اپنی جگہ بے وزن نہیں کہ پچھلے ماہ لاہور میں اسی بنگلہ دیش کے خلاف جو اپروچ پاکستان کے ماڈرن ٹی ٹونٹی وژن کی توثیق ٹھہری تھی، وہی حکمت عملی حالیہ سیریز میں امیدوں کا انہدام بھی بنی۔اس میں شبہ نہیں کہ پاکستان کرکٹ عموما اپنی کارستانیوں کے سبب بجا تنقید کی زد میں رہتی ہے مگر اکثر اس تنقید کے اسباب منطق سے ماورا بھی ہوتے ہیں۔ شکست خوردہ ٹیم یقیناً کسی تحسین کی حقدار تو نہیں ہو سکتی لیکن حالیہ دنوں میں ہوئی بہت سی تنقید بے جا ہے۔کوئی بھی ٹیم جب ایک نئی اپروچ لے کر چلتی ہے (جو کہ پاکستان کو ہر چھ ماہ بعد کرنا ہوتا ہے) تو اس اپروچ کے پروان پانے تک اتار چڑھاؤ کا آنا بھی ناگزیر ہوتا ہے۔ اب اسے سلمان آغا کی تکنیکی خطا کہیے یا مائیک ہیسن کے اندازے کی غلطی کہ پاکستان نے اپنی پچھلی سیریز کی آزمودہ ’بے خطر جارحیت‘ ڈھاکہ کی اس بے حس پچ پر بھی من و عن دہرا ڈالی۔اور پھر ٹیم سلیکشن کا تو یہی ہے کہ جہاں کہیں شکست ہوئی، ہر گوشے سے تنقید بلند ہونے لگتی ہے۔ مگر حالیہ سیریز کے لیے سکواڈ اور ٹیم سلیکشن میں پاکستان کو جہاں حارث رؤف اور شاداب خان کی انجریز کا سامنا تھا، وہیں پی سی بی نے اپنی نئی پالیسی کے تحت لچک دکھاتے ہوئے حسن علی کو اپنے انگلش کنٹریکٹ نبھانے کی اجازت بھی دے رکھی تھی۔گو یہ کہیں وضاحت سے کہا تو نہیں گیا کہ بابر اعظم اور شاہین آفریدی مستقبل میں پاکستان کے ٹی ٹونٹی عزائم کا حصہ نہیں ہوں گے مگر دونوں سپر سٹارز کے سوشل میڈیا فینز اپنے تئیں یہی فرض فرما چکے ہیں اور پاکستان کی ہر شکست پر اپنے نشتر آزمانے کو لپکتے ہیں۔بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کو شکست: ’فہیم اشرف، یہ کیا کر دیا؟‘’لیجنڈز‘ کا میچ منسوخ ہونے پر شاہد آفریدی کا جواب: ’ایک کھلاڑی کی وجہ سے ساری انڈین ٹیم مایوس ہوئی‘’الٹی پھینک کھڑی ہو جائے گی‘: سچن سمیت بہترین بلے بازوں کو چکرانے والی گیند کے موجد کی کہانیاٹلی کی کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا: ’مطلب ہم ذہنی طور پر تیار رہیں؟‘مگر یہاں یہ جان لینا بھی ضروری ہے کہ بھلے ہی پی سی بی پچھلے تین برس میں پے درپے نا پختگی کے سرکس رچا چکا ہو، پھر بھی اگلے برس کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شاہین اور بابر کے تجربے کے بغیر اترنے کی ’حماقت‘ ہرگز نہیں کرے گا۔اگلا ورلڈ کپ سری لنکا اور انڈیا میں کھیلا جانا ہے اور میگا ایونٹ کے ناک آؤٹ میچز تک ان پچز کا حال بھی کچھ کچھ اسی ڈھاکہ کی پچ جیسا ہو چکا ہو گا جہاں بابر اعظم جیسے گھاگ بلے باز اور شاہین آفریدی جیسے مشاق پیسرز کسی بھی ٹیم کا موثر ترین ہتھیار ہو سکتے ہیں۔سو، خاطر جمع رکھیے۔ فی الوقت یہ پاکستان کے لیے بینچ کی قوت بڑھانے کا موقع ہے اور تاحال پاکستان اس موقع کا درست استعمال کرتا ہی دکھائی دے رہا ہے۔اب سلمان مرزا اور احمد دانیال کو موقع دینے کا فیصلہ درست ہے یا غلط، اس کا فیصلہ اٹھانے کو کچھ میچز کی مہلت تو دینا ہی ہو گی ناں!لمحۂ موجود میں پاکستان کے لیے امید افزا پہلو زیادہ ہیں کہ ماڈرن ٹی ٹونٹی کرکٹ جس ڈگر پر چل رہی ہے، پاکستان بھی اسی پر قدم جمانے کی کوشش کر رہا ہے۔ سلمان آغا بھلے اپنی بیٹنگ کے سبب ناقدین کا نشانہ رہیں مگر بطور کپتان وہ ایک واضح وژن رکھتے ہیں اور آج کے دور کی کرکٹ سے آگاہ بھی ہیں۔فی الوقت پاکستانی شائقین کو صرف اس امید پر اصرار کرنا چاہیے کہ محسن نقوی کا دھیان اب مزید کرکٹ کے انتظامی معاملات کی جانب نہ بھٹکے اور سوا ہی سال میں جس تیسرے ’سیٹ اپ‘ کا انتخاب اپنے ہاتھوں سے انھوں نے کیا ہے، اسے بھی اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے کی ذرا مہلت مل جائے۔اگر شائقین کے صبر اور قسمت کی خوبی سے یہ ہو پایا تو بعید نہیں کہ آئندہ سال کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ تک پاکستان ایک خاطر خواہ ٹیم بن چکی ہو جسے ایشیائی کنڈیشنز میں ہرانا کم از کم آسان تو نہ ہو۔بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کو شکست: ’فہیم اشرف، یہ کیا کر دیا؟‘بنگلہ دیش کے ہاتھوں پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست: ’خوشدل کو فخر کے لیے اپنی وکٹ قربان کر دینی چاہیے تھی‘’لیجنڈز‘ کا میچ منسوخ ہونے پر شاہد آفریدی کا جواب: ’ایک کھلاڑی کی وجہ سے ساری انڈین ٹیم مایوس ہوئی‘ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم کا 27 رنز پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ: ’مچل سٹارک کی 15 گیندوں پر پانچ وکٹیں، کوئی سرفراز نواز کو یاد نہیں کر رہا‘اٹلی کی کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا: ’مطلب ہم ذہنی طور پر تیار رہیں؟‘’الٹی پھینک کھڑی ہو جائے گی‘: سچن سمیت بہترین بلے بازوں کو چکرانے والی گیند کے موجد کی کہانی

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

امداد نہیں تجارت کو مستقبل سمجھتے ہیں، امریکہ کے ساتھ باہمی فائدے پر مبنی تجارتی معاہدہ چاہتے ہیں: پاکستانی وزیرِ خارجہ

پنجاب میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ اور سیاحتی مقامات مری و گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

کینیڈا کا جھانسہ دے کر مبینہ طور پر 12 نوجوانوں سے ڈیڑھ کروڑ روپے کا فراڈ: ’پیسے نہ دیے تو منگنی نہیں ہو گی، میں نے دو ایکڑ زمین بیچ دی‘

سوشل میڈیا کمپنیاں دہشت گردوں کے اکاؤنٹس بند کریں اور ڈیٹا شیئر کریں: وزیر مملکت برائے داخلہ

غزہ کی ’آنکھیں اور کان‘ بننے والے صحافی بھی بھوک کا شکار: ’زیادہ کام نہیں کر پاتا کیونکہ مجھے چکر آنے لگتے ہیں‘

لیاری کی مخدوش عمارتیں خطرہ بن گئیں ، خالی کرانے پر بھی 'قیمت' طے ہونے لگی

حکومتِ سندھ کا یومِ آزادی بھرپور اور تاریخی انداز میں منانے کا فیصلہ

سابق بوائے فرینڈ کا ’انتقام‘: ’بے بی ڈول آرچی‘ کا اکاؤنٹ جس پر برسوں ایک خاتون کی تصاویر سے فحش مواد بنایا اور وائرل کیا گیا

سوٹی تھما کر جماعت میں بٹھا دیتے ہیں۔۔ سوات مدرسے میں طالب علم کا قتل ! مولانا طارق جمیل نے مذمت کرتے ہوئے کیا کہا؟

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا اعتراف ہمارے مؤقف کی تصدیق ہے خفیہ معاہدہ سامنے لایا جائے، ایمل ولی خان

ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ’حقیقی لیجنڈ‘ ہلک ہوگن جنھوں نے ریسلنگ رنگ سے باہر ہالی وڈ میں بھی کیریئر بنایا

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے

میوزک کنسرٹ کی وائرل ویڈیو: کمپنی کے سربراہ کے بعد ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون عہدیدار نے بھی استعفیٰ دے دیا

ازبکستان میں ’مقدس پھل‘ سے بھری ریشم کی وادی جو سیاحوں کی نظروں سے اوجھل ہے

سرکاری رہائشی کوارٹرز کی الاٹمنٹ میں بدعنوانی کے خلاف سخت اقدامات

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی