غیرت کے نام پر دہرا قتل۔۔ ملزم سردار شیر باز عدالت میں پیش! ویڈیو مناظر


چند روز پہلے کوئٹہ کے علاقے ڈیگاری میں ایک مرد اور خاتون کے قتل کے ہولناک واقعے کے منظر عام پر آنے کے بعد عوام شدید غم و غصے کا شکار ہے۔ البتہ کیس کے سوشل میڈیا پر آنے کے بعد متعلقہ حکام نے نوٹس لیا اور اب اس کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم سردار شیر باز ساتکزئی کو انسدادِ دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں کیس کی سماعت جج محمد مبین نے کی۔ پولیس کی تحقیقاتی ٹیم ایس سی آئی ڈبلیو نے عدالت سے ملزم کا جسمانی ریمانڈ طلب کیا۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد سردار شیر باز کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر تفتیشی ادارے کے حوالے کر دیا ہے تاکہ تفتیشی عمل مزید آگے بڑھایا جا سکے۔ ایس سی آئی ڈبلیو کے حکام کے مطابق اس دوران کیس کے محرکات، ممکنہ سہولت کاروں اور واقعے کے پسِ پردہ حقائق کا جائزہ لیا جائے گا۔ عدالت نے تفتیشی ادارے کو ہدایت دی ہے کہ ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزم کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے۔ ڈیگاری کے اس قتل کیس نے نہ صرف مقامی سطح پر تشویش پیدا کی ہے بلکہ شہر میں قانون و انصاف کے نظام پر بھی نگاہیں مرکوز ہو گئی ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ تفتیشی عمل کس سمت میں آگے بڑھتا ہے اور کیا انصاف اپنے انجام کو پہنچتا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

’ریڑھ کی ہڈی‘ سے ’اڑتے تابوت‘ کے لقب تک: مگ-21 لڑاکا طیاروں کی ریٹائرمنٹ اور انڈین فضائیہ کو جنگی جہازوں کی غیر معمولی کمی کا سامنا

’حوصلہ رکھیے، بابر اعظم اور شاہین آفریدی بھی آ جائیں گے‘

فرانس فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا: صدر ایمانویل میکخواں

قدیم مندر پر تنازع دو ممالک کی افواج کو کیسے آمنے سامنے لایا؟ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی متنازع سرحد پر فوجی جھڑپیں، 12 افراد ہلاک

سوات میں دینی مدرسے کا 12 سالہ طالبعلم اساتذہ کے مبینہ تشدد سے ہلاک: ’چہرے کے علاوہ پورے جسم پر تشدد کے نشانات تھے‘

ہمارا جو بگاڑ سکتے ہو بگاڑ کے دکھاؤ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین مذہب کے مقدمات کی تحقیقات کے لیے کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ معطل کر دیا

2 جوے چھلا ہوا لہسن لیں اور۔۔ دانتوں میں کیڑا اور منہ سے بدبو ! جانیں ان تکالیف اور شرمندگی سے بچنے کے آزمودہ گھریلو ٹوٹکے

’سیارہ‘: سُپر سٹارز کے بغیر مگر ریلیز کے پہلے ہی ہفتے 156 کروڑ کا بزنس کرنے والی فلم اتنی کامیاب کیوں ثابت ہو رہی ہے؟

کراچی میں بادلوں کا بسیرا لیکن برسیں گے یا نہیں ؟

مدرسہ کیس میں نئے انکشافات: بچہ مدرسے کیوں نہیں جانا چاہتا تھا؟

ڈاکٹر مشعال کے 3 سالہ بیٹے کی لاش تین دن بعد مل گئی۔۔ نماز جنازہ کب اور کہاں ادا کی جائے گی؟

خیالی ملک کے فرضی سفیر کا جعلی سفارتخانہ: ’ملزم اپنا تعارف نام نہاد ملک کے سفیر کے طور پر کرواتا تھا‘

دبئی کی قدیم گلیوں کے تعمیراتی راز جو شدید گرمی میں بھی ٹھنڈک برقرار رکھتے ہیں

’ڈیوڈ کوریڈور‘: کیا اسرائیل دروز اور کُرد آبادیوں کو متحد کرنے اور شام کو چار حصوں میں تقسیم کرنے کے مبینہ منصوبے پر عمل پیرا ہے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی