کیا اے آئی ٹیکنالوجی سے بے روزگاری بڑھے گی؟ سام آلٹمین کی خطرناک پیشگوئی


اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹو سام آلٹمین نے کہا ہے کہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کی بالادستی والے مستقبل میں لاتعداد ملازمتیں ختم ہو جائیں گی۔ ایک انٹرویو کے دوران نے تسلیم کیا کہ کوئی بھی نہیں جانتا کہ آگے کیا گیا۔مگر انہوں نے عندیہ دیا کہ مخصوص پیشے ختم ہو جائیں گے کیونکہ ٹیکنالوجی پر انحصار بڑھ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ 'ویسے تو اس حوالے سے کافی زیادہ پیشگوئیاں کی جا رہی ہیں جیسے یہ کمپنی ختم ہو جائے گی، مگر کوئی بھی نہیں جانتا کہ کیا ہوگا، میرے خیال میں یہ کسی نظام کے لیے بہت پیچیدہ ہے، یہ کسی ٹیکنالوجی کے لیے بہت نیا ہے تو پیشگوئی کرنا بہت مشکل ہے'۔مگر ان کا کہنا تھا کہ 'کچھ شعبے میرے خیال میں مکمل طور پر ختم ہو جائیں گے'۔انہوں نے کسٹمر سپورٹ کے شعبے کا حوالہ دیا جو اے آئی کی بدولت پہلے ہی مکمل طور پر بدل چکا ہے۔سام آلٹمین نے کہا کہ یہ ایسا شعبہ ہے جہاں آپ کال کرتے ہیں تو اے آئی کی جانب سے جواب دیا جاتا ہے، آپ کو ایسا لگتا ہے کہ یہ بہت ذہین اور قابل فرد ہے۔واضح رہے کہ اوپن اے آئی وہ کمپنی ہے جس نے دنیا کے مقبول ترین اے آئی چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی کو تیار کیا۔اس چیٹ بوٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے سام آلٹمین نے کہا کہ اے آئی کی امراض تشخیص کرنے کی صلاحیت انسانی ڈاکٹروں کو پیچھے چھوڑ چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ 'آج چیٹ جی پی ٹی آپ کے مرض کی تشخیص دنیا کے بیشتر ڈاکٹروں سے زیادہ بہتر کرسکتا ہے'۔اس سے قبل جون 2025 میں ایک بلاگ پوسٹ میں انہوں نے مستقبل کے بارے میں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ آرٹی فیشل جنرل انٹیلی جنس (اے جی آئی) ٹیکنالوجی اب ناگزیر حقیقت بننے والی ہے اور اس سے دنیا تبدیل ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ حقیقی تناظر کو مدنظر رکھا جائے تو یہ کہا جاسکتا ہے کہ پیشرفت سست روی سے ہو رہی ہے۔مگر سام آلٹمین پراعتماد ہیں کہ اے جی آئی کی جانب درست پیشرفت ہو رہی ہے اور انہوں نے اے آئی کے مستقبل کے حوالے سے 3 پیشگوئیاں کیں۔ایک پیشگوئی روبوٹیکس کے حوالے سے ہے۔انہوں نے کہا کہ 2025 اے آئی ایجنٹس کی آمد کا سال ہے جو حقیقی دماغی افعال کی طرح کام کرسکتے ہیں، کمپیوٹر کوڈ تحریر کرسکتے ہیں، 2026 ایسے سسٹمز کا سال ہوگا جو منفرد حقائق کو جانچ سکیں گے۔اسی طرح 2027 ممکنہ طور پر ایسے روبوٹس کی آمد کا سال ہوگا جو حقیقی دنیا کے کام کرسکیں گے۔سام آلٹمین کے خیال میں ایسے روبوٹ جو دیگر روبوٹس تیار کرسکیں گے کوئی دور دراز کا خیال نہیں۔دوسری پیشگوئی ملازمتوں کے بارے میں تھی۔سام آلٹمین نے کہا کہ معاشرہ اے آئی کو اپنانے کے لیے تبدیل ہوگا، ایک طرف کچھ افراد ملازمتوں سے محروم ہوں گے مگر دوسری جانب مواقع بھی بڑھ جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی پیشرفت تیز ہو جائے گی اور لوگ لگ بھگ ہر چیز کو اپنانے کے قابل ہو جائیں گے، یقیناً کچھ شعبے ایسے ہوں گے جن میں کام کرنے والے افراد ملازمتوں سے محروم ہو جائیں گے، مگردوسری جانب دنیا اتنی تیزی سے امیر ہوگی کہ آپ نے اس کا تصور بھی نہیں کیا ہوگا۔ان کے مطابق سپر انٹیلی جنس سے نئے مواقع پیدا ہوں گے، ہوسکتا ہے کہ ایک سال ہم فزکس کے مسائل کو حل کریں اور دوسرے سال خلا میں انسانی بستیوں کی بنیاد رکھیں۔تیسری پیشگوئی اے جی آئی کی دستیابی کے بارے میں تھی۔سام آلٹمین نے کہا کہ مستقبل میں سپر انٹیلی جنس ٹیکنالوجی سستی اور بڑے پیمانے پر دستیاب ہوگی۔انہوں نے کہا یہ اے آئی سسٹمز کسی ایک فرد، کمپنی یا ملک تک محدود نہیں ہوں گے، جس سے صارفین کو خودمختاری ملے گی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

گوگل نے اپنے سرچ انجن کے لیے جدید فیچر متعارف کرا دیا

وفاقی وزارتوں کا سائبر سیکیورٹی نظام کیسا ہے؟ آڈٹ مکمل

چین کا نیا حیران کن روبوٹ تیار

گوگل کا نیا اے آئی فیچرسےاب ورچوئل انداز میں لباس آزمانا ممکن

سائنس کی انوکھی ایجاد، صرف رسٹ بینڈ پہن کر کمپیوٹر کو کنٹرول کرنا ممکن

پاکستان میں ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے اہم اقدام

سابق بوائے فرینڈ کا ’انتقام‘: ’بے بی ڈول آرچی‘ کا اکاؤنٹ جس پر برسوں ایک خاتون کی تصاویر سے فحش مواد بنایا اور وائرل کیا گیا

سابق بوائے فرینڈ کا ’انتقام‘: ’بے بی ڈول آرچی‘ کا اکاؤنٹ جس سے برسوں ایک خاتون کی تصاویر سے فحش مواد بنایا اور وائرل کیا گیا

سینیٹ میں 16 سال سے کم عمر افراد پر سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنانے پر پابندی کا بل پیش

میوزک کنسرٹ کی وائرل ویڈیو: کمپنی کے سربراہ کے بعد ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون عہدیدار نے بھی استعفیٰ دے دیا

گوگل کے سی ای او کی اسمارٹ فونز کے مستقبل کے بارے میں اہم پیشگوئی

گوگل فوٹوز نے نئے دلچسپ فیچزز متعارف کرا دئیے

الیکٹرک گاڑیوں، موٹرسائیکلز کے فروغ کیلئے اسکیم متعارف کروانے کا فیصلہ

گوگل فوٹوز نے نئےدلچسپ فیچزز متعارف کرا دیے

آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی