الیکٹرک گاڑیوں، موٹرسائیکلز کے فروغ کیلئے اسکیم متعارف کروانے کا فیصلہ


وفاقی حکومت نے درآمدی بل میں کمی اور ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ماحول دوست الیکٹرک گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے فروغ کیلئے اسکیم متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے ای بائیک اسکیم کا مسودہ تیار کرلیا ہے جب کہ وزیراعظم شہباز شریف 14 اگست کو الیکٹرک بائیکس اسکیم کا افتتاح کریں گے۔ذرائع کے مطابق ای بائیکس پر سبسڈی کیلئے حکومت نے موجودہ بجٹ میں 9 ارب روپے مختص کر رکھے ہیں۔الیکٹرک موٹرسائیکل کیلئے آن لائن رجسٹریشن ہوگی، مقررہ حد سے زیادہ درخواستوں کی صورت میں قرعہ اندازی کی جائے گی۔حکومت الیکٹرک بائیکس پر 65 ہزار روپے سبسڈی دے گی جبکہ باقی رقم بینک بلاسود فراہم کریں گے۔حکام کا کہنا ہے کہ الیکٹرک وہیکلزپالیسی کے تحت 2030 تک ملک میں ای بائیکس کی تعداد کم از کم 20 لاکھ تک پہنچائی جائیگی, 53 ہزار950 ای رکشے،99 ہزار 155 کاریں ، دو ہزار دو سو38 بسیں اور دو ہزار نو سو چھیانوے ٹرک بھی دستیاب ہوں گے۔اگلے پانچ سال میں مجموعی طور پر 22 لاکھ 13 ہزار 115 ای وہیکلز کا ہدف مقرر کیا گیا ہے, پہلے مرحلے میں ملک بھر میں 40 فاسٹ چارجنگ اسٹیشنز قائم ہوں گے، اسلام آباد کو الیکٹرک گاڑیوں کے حوالے سے ماڈل سٹی بنانے کا پلان ہے۔وفاقی دارالحکومت کے تمام پیٹرول پمپوں پر چارجنگ پوائنٹس دستیاب ہوں گے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

گوگل نے اپنے سرچ انجن کے لیے جدید فیچر متعارف کرا دیا

وفاقی وزارتوں کا سائبر سیکیورٹی نظام کیسا ہے؟ آڈٹ مکمل

چین کا نیا حیران کن روبوٹ تیار

گوگل کا نیا اے آئی فیچرسےاب ورچوئل انداز میں لباس آزمانا ممکن

سائنس کی انوکھی ایجاد، صرف رسٹ بینڈ پہن کر کمپیوٹر کو کنٹرول کرنا ممکن

پاکستان میں ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے اہم اقدام

سابق بوائے فرینڈ کا ’انتقام‘: ’بے بی ڈول آرچی‘ کا اکاؤنٹ جس پر برسوں ایک خاتون کی تصاویر سے فحش مواد بنایا اور وائرل کیا گیا

سابق بوائے فرینڈ کا ’انتقام‘: ’بے بی ڈول آرچی‘ کا اکاؤنٹ جس سے برسوں ایک خاتون کی تصاویر سے فحش مواد بنایا اور وائرل کیا گیا

سینیٹ میں 16 سال سے کم عمر افراد پر سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنانے پر پابندی کا بل پیش

میوزک کنسرٹ کی وائرل ویڈیو: کمپنی کے سربراہ کے بعد ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون عہدیدار نے بھی استعفیٰ دے دیا

گوگل کے سی ای او کی اسمارٹ فونز کے مستقبل کے بارے میں اہم پیشگوئی

گوگل فوٹوز نے نئے دلچسپ فیچزز متعارف کرا دئیے

الیکٹرک گاڑیوں، موٹرسائیکلز کے فروغ کیلئے اسکیم متعارف کروانے کا فیصلہ

گوگل فوٹوز نے نئےدلچسپ فیچزز متعارف کرا دیے

آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی