گوگل کا نیا اے آئی فیچرسےاب ورچوئل انداز میں لباس آزمانا ممکن


گوگل نے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے صارفین اب آن لائن ورچوئلی اپنے منتخب کردہ کپڑے پہن کر دیکھ سکتے ہیں کہ وہ ان پر کیسے لگیں گے۔ ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق یہ نیا فیچر صارفین کو گوگل سرچ، گوگل شاپنگ اور گوگل امیجز پر دستیاب ہوگا۔ جب صارفین کسی لباس کی تلاش کریں گے تو انہیں "Try It On" یعنی "پہن کر دیکھیں" کا آپشننظر آئے گا۔ اس آپشن پر کلک کرنے کے بعد صارف اپنی مکمل تصویر اپلوڈ کریں گے، جس پر گوگل کا اے آئی ٹول یہ دکھائے گا کہ وہ مخصوص لباس صارف پر پہننے کے بعد کیسا دکھائی دے گا۔گوگل کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ صارفین نہ صرف اپنی ورچوئل تصاویر دیکھ سکتے ہیں بلکہ ان اندازوں کو محفوظ کرکے دوسروں سے بھی شیئر کر سکتے ہیں۔اس سے قبل گوگل صرف ماڈلز پر لباس کا ورچوئل پریویو فراہم کرتا تھا، تاہم اب یہ سہولت صارفین کو خود پر لباس آزمانے کا موقع دے رہی ہے۔واضح رہے کہ گوگل نے حال ہی میں ایک تجرباتی ایپ DOPPEL بھی متعارف کروائی ہے جو اے آئی کے ذریعے مختلف کپڑوں کو پہننے کی ویڈیوز تیار کرتی ہے تاکہ صارف بہتر فیصلہ کر سکے۔ دونوں فیچرز جنریٹیو اے آئی ٹیکنالوجی سے چلتے ہیں۔فی الحال یہ سہولت صرف امریکا میں دستیاب ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

واٹس ایپ میں کی گئی نئی تبدیلی سے صارفین نا خوش

وزارت آئی ٹی کا آڈٹ مکمل، 800 سے زائد سائبر حملے ناکام

اے آئی کمپنی کی تباہی کی وجہ بن گیا، قیمتی ڈیٹا حذف کر گیا

عرفی جاوید کے چہرے پر فِلر کے اثرات: ہونٹ، ناک یا گال کو ابھارنے والے انجیکشن اور ان کے خطرات کیا ہیں؟

پاکستان میں بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد کرنے سے متعلق بل میں کیا خاص ہے؟

پاکستان میں قانون سازی کے ذریعے بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد کرنا کتنا مشکل ہے؟

تاج الدین احمد: بنگلہ دیش کے پہلے وزیر اعظم جنھوں نے موت سے قبل نماز پڑھنے کی اجازت مانگی

گوگل نے اپنے سرچ انجن کے لیے جدید فیچر متعارف کرا دیا

وفاقی وزارتوں کا سائبر سیکیورٹی نظام کیسا ہے؟ آڈٹ مکمل

چین کا نیا حیران کن روبوٹ تیار

گوگل کا نیا اے آئی فیچرسےاب ورچوئل انداز میں لباس آزمانا ممکن

سائنس کی انوکھی ایجاد، صرف رسٹ بینڈ پہن کر کمپیوٹر کو کنٹرول کرنا ممکن

پاکستان میں ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے اہم اقدام

سابق بوائے فرینڈ کا ’انتقام‘: ’بے بی ڈول آرچی‘ کا اکاؤنٹ جس پر برسوں ایک خاتون کی تصاویر سے فحش مواد بنایا اور وائرل کیا گیا

سابق بوائے فرینڈ کا ’انتقام‘: ’بے بی ڈول آرچی‘ کا اکاؤنٹ جس سے برسوں ایک خاتون کی تصاویر سے فحش مواد بنایا اور وائرل کیا گیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی