واٹس ایپ نے ونڈوز ایپ کو ویب ورژن میں تبدیل کر دیا، صارفین کو مسائل کا سامنا


انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ونڈوز کے لیے تیار کی گئی اپنی ایپ میں بڑی تبدیلی کردی ہے۔ اب پرانی ایپ کو ختم کرکے اس کی جگہ ویب پر مبنی نئی ایپ متعارف کرائی گئی ہے۔ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق پہلے واٹس ایپ کی ونڈوز ایپ خاص طور پر ونڈوز سسٹمز کے لیے تیار کی گئی تھی، جو بہتر کارکردگی اور مکمل فیچرز فراہم کرتی تھی۔تاہم اب واٹس ایپ نے اسے ایک عام ویب ایپ میں تبدیل کر دیا ہے، جو ویب براوزر جیسا تجربہ فراہم کرتی ہے اور نہ ہی وہ پرانی رفتار اور مکمل سپورٹ رکھتی ہے۔نئی تبدیلی کے باعث ایپ کا انٹرفیس بھی بدل گیا ہے، اب یہ ایپ پہلے جیسی خوبصورتی یا ونڈوز کے طرز کے ڈیزائن کی حامل نہیں رہی، بلکہ ایک عام ویب سائٹ جیسی محسوس ہوتی ہے، مزید یہ کہ نئی ایپ سسٹم کی میموری 30 فیصد زیادہ استعمال کرتی ہے، جس کی وجہ سے کمپیوٹر کی کارکردگی متاثر ہو سکتی ہے۔اگرچہ نئی ایپ میں واٹس ایپ چینلز، اسٹیٹس اور کمیونٹیز جیسے فیچرز شامل کیے گئے ہیں، مگر پرانی ایپ کے کئی اہم فیچرز اب دستیاب نہیں ہیں۔کئی صارفین نے اس تبدیلی پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ نئی ایپ نہ صرف سست ہے بلکہ اس کا ڈیزائن بھی پہلے جیسا پروفیشنل نہیں لگتا۔دوسری جانب، واٹس ایپ کی مالک کمپنی ’میٹا‘ کا کہنا ہے کہ وہ اب تمام پلیٹ فارمز (ونڈوز، ویب، میک) کے لیے ایک جیسی ایپ تیار کر رہی ہے تاکہ ایپ کو آسانی سے اپڈیٹ اور مینیج کیا جا سکے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

گوگل نے اپنے سرچ انجن کے لیے جدید فیچر متعارف کرا دیا

وفاقی وزارتوں کا سائبر سیکیورٹی نظام کیسا ہے؟ آڈٹ مکمل

چین کا نیا حیران کن روبوٹ تیار

گوگل کا نیا اے آئی فیچرسےاب ورچوئل انداز میں لباس آزمانا ممکن

سائنس کی انوکھی ایجاد، صرف رسٹ بینڈ پہن کر کمپیوٹر کو کنٹرول کرنا ممکن

پاکستان میں ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے اہم اقدام

سابق بوائے فرینڈ کا ’انتقام‘: ’بے بی ڈول آرچی‘ کا اکاؤنٹ جس پر برسوں ایک خاتون کی تصاویر سے فحش مواد بنایا اور وائرل کیا گیا

سابق بوائے فرینڈ کا ’انتقام‘: ’بے بی ڈول آرچی‘ کا اکاؤنٹ جس سے برسوں ایک خاتون کی تصاویر سے فحش مواد بنایا اور وائرل کیا گیا

سینیٹ میں 16 سال سے کم عمر افراد پر سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنانے پر پابندی کا بل پیش

میوزک کنسرٹ کی وائرل ویڈیو: کمپنی کے سربراہ کے بعد ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون عہدیدار نے بھی استعفیٰ دے دیا

گوگل کے سی ای او کی اسمارٹ فونز کے مستقبل کے بارے میں اہم پیشگوئی

گوگل فوٹوز نے نئے دلچسپ فیچزز متعارف کرا دئیے

الیکٹرک گاڑیوں، موٹرسائیکلز کے فروغ کیلئے اسکیم متعارف کروانے کا فیصلہ

گوگل فوٹوز نے نئےدلچسپ فیچزز متعارف کرا دیے

آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی