ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کی وجہ سے کتنی ویڈیوز ڈلیٹ کیں


ٹک ٹاک نے سال 2025ء کی پہلی سہ ماہی کے لیے اپنی کمیونٹی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کردی۔ یہ رپورٹ جنوری 2025ء سے مارچ 2025ء تک کے اعداد و شمار پر مبنی ہے جس کے مطابق ٹک ٹاک نے اپنی کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر تین ماہ کے دوران پاکستان میں کل 24,954,128 ویڈیوزحذف کیں۔پاکستان میں پیشگی طور پر ویڈیوز کو حذف کرنے کی شرح انتہائی بلند رہی جو 99.4 فیصد تھی جس میں 95.8 فیصد ویڈیوز 24 گھنٹوں کے اندر ہی حذف کردی گئی۔عالمی سطح پر ٹک ٹاک نے اس سہ ماہی کے دوران مجموعی طور پر 211 ملین ویڈیوز حذف کیں جو پلیٹ فارم پر اپ لوڈ کیے گئے کل مواد کا تقریباً 0.9 فیصد ہیں۔حذف کی گئی ویڈیوز میں سے 184,378,987 ویڈیوز خودکار نظام کے ذریعے شناخت کرکے حذف کی گئیں تاہم 7,525,184 ویڈیوز کو مزید جانچ کے بعد بحال کر دیا گیا۔پیشگی حذف کرنے کی شرح 99.0 فیصد رہی اور 94.3 فیصد نشان زدہ کانٹنٹ کو پوسٹ کیے جانے کے 24 گھنٹوں کے اندر ہی حذف کردیا گیا۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حذف کی گئی کل ویڈیوز کا ایک بڑا حصہ — 30.1 فیصد— حساس یا بالغ موضوعات پر مشتمل تھا جو کانٹنٹ کے حوالے سے ٹک ٹاک کی پالیسیوں کے مطابق نہیں تھا۔مزید برآں 11.5 فیصد ویڈیوز نے پلیٹ فارم کے تحفظ اور شائستگی کے معیارات کی خلاف ورزی کی جبکہ 15.6 فیصد نے پرائیویسی اور سیکیورٹی کی ہدایات کی خلاف ورزی کی۔اس کے علاوہ حذف کی گئی ویڈیوز میں سے 45.5 فیصد کو غلط معلومات کے طور پر نشان زد کیا گیا اور 13.8 فیصد ویڈیوز کو ترمیم شدہ میڈیا اور مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ کانٹنٹ کے طور پر شناخت کیا گیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

گوگل نے اپنے سرچ انجن کے لیے جدید فیچر متعارف کرا دیا

وفاقی وزارتوں کا سائبر سیکیورٹی نظام کیسا ہے؟ آڈٹ مکمل

چین کا نیا حیران کن روبوٹ تیار

گوگل کا نیا اے آئی فیچرسےاب ورچوئل انداز میں لباس آزمانا ممکن

سائنس کی انوکھی ایجاد، صرف رسٹ بینڈ پہن کر کمپیوٹر کو کنٹرول کرنا ممکن

پاکستان میں ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے اہم اقدام

سابق بوائے فرینڈ کا ’انتقام‘: ’بے بی ڈول آرچی‘ کا اکاؤنٹ جس پر برسوں ایک خاتون کی تصاویر سے فحش مواد بنایا اور وائرل کیا گیا

سابق بوائے فرینڈ کا ’انتقام‘: ’بے بی ڈول آرچی‘ کا اکاؤنٹ جس سے برسوں ایک خاتون کی تصاویر سے فحش مواد بنایا اور وائرل کیا گیا

سینیٹ میں 16 سال سے کم عمر افراد پر سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنانے پر پابندی کا بل پیش

میوزک کنسرٹ کی وائرل ویڈیو: کمپنی کے سربراہ کے بعد ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون عہدیدار نے بھی استعفیٰ دے دیا

گوگل کے سی ای او کی اسمارٹ فونز کے مستقبل کے بارے میں اہم پیشگوئی

گوگل فوٹوز نے نئے دلچسپ فیچزز متعارف کرا دئیے

الیکٹرک گاڑیوں، موٹرسائیکلز کے فروغ کیلئے اسکیم متعارف کروانے کا فیصلہ

گوگل فوٹوز نے نئےدلچسپ فیچزز متعارف کرا دیے

آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی