فضائی آلودگی کے حل کیلئےاسمارٹ موٹرسائیکل ہیلمٹ تیار


اسپین کی کمپنی زیون نے 2022 میں اس ہیلمٹ پر کام شروع کیا تھا جس کا مقصد ایک ایسا ہیلمٹ تیار کرنا تھا کہ جو موٹر سائیکل سواروں کو گردوغبار اور آلودہ فضا تحفظ فراہم کر سکے۔ اس ہیلمٹ کی تیاری میں چار لیئرز پر مشتمل ایک خصوصی فلٹر کا استعمال کیا گیا ہے جو کہ چن گارڈ میں نصب ہے، یہ حیرت انگیز فلٹر ہوا میں موجود آلودہ ذرات، دھوئیں، گرد، الرجی پیدا کرنے والے ذرات اور زہریلی گیسوں کو روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔فلٹر کی پہلی لیئر پانی، کیڑوں اور بڑے ذرات کو روکتی ہے، دوسری باریک ذرات اور گرد کو، تیسری جو ایکٹوویٹڈ کاربن سے بنی ہے مضر گیسوں کو جذب کرتی ہے اور آخری لیئراسپاؤنبونڈ کپڑے کی ہے جو کاربن لیئر کی حفاظت کرتی ہے۔ہیلمٹ میں تین ایئر فلو موڈز دیے گئے ہیں، جنہیں ایک بٹن سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ جبکہ ایک موبائل ایپ کے ذریعے صارف کو اردگرد کی ہوا کے معیار کے بارے میں معلومات ملتی رہتی ہے اور یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ فلٹر کو کب تبدیل کرنا ہے، عام طور فلٹر کو 1 سے 3 ماہ کے درمیان تبدیل کرنا ضروری ہے۔اس ہیلمٹ کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ یہ گرنے یا کوئی حادثہ محسوس کرنے کی صورت میں خود کار نظام کے تحت ایمرجنسی سروسز فراہم کرتا ہے اور مخصوص رابطہ افراد کو پیغام بھیج دیتا ہے۔چونکہ یہ ماڈیولر ڈیزائن کا حامل ہے، اس لیے اس کا چن گارڈ کھول کراسے اوپن فیس موڈ میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس میں ایک ریٹریکٹ ایبل سن ویزر اور بریکنگ پر متحرک ہونے والی ایک ریئر لائٹ بھی دی گئی ہے۔زیون کے مطابق یہ ہیلمٹ ہلکے فائبر سے تیار کیا گیا ہے یہی وجہ ہے کہ اتنے فیچرز ہونے کے باوجود کافی ہلکا ہے جبکہ اس کی قیمت 935 امریکی ڈالر ہے۔یہ ہیلمٹ پانچ رنگوں اور چھ سائزز میں دستیاب ہے جبکہ ہیلمٹ کی خریداری کی صورت میں 12 فلٹرز (جو ایک سال تک کافی ہیں)، ایک صفائی کٹ اور ایک ہیلمٹ بیگ بھی ساتھ آتا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

گوگل نے اپنے سرچ انجن کے لیے جدید فیچر متعارف کرا دیا

وفاقی وزارتوں کا سائبر سیکیورٹی نظام کیسا ہے؟ آڈٹ مکمل

چین کا نیا حیران کن روبوٹ تیار

گوگل کا نیا اے آئی فیچرسےاب ورچوئل انداز میں لباس آزمانا ممکن

سائنس کی انوکھی ایجاد، صرف رسٹ بینڈ پہن کر کمپیوٹر کو کنٹرول کرنا ممکن

پاکستان میں ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے اہم اقدام

سابق بوائے فرینڈ کا ’انتقام‘: ’بے بی ڈول آرچی‘ کا اکاؤنٹ جس پر برسوں ایک خاتون کی تصاویر سے فحش مواد بنایا اور وائرل کیا گیا

سابق بوائے فرینڈ کا ’انتقام‘: ’بے بی ڈول آرچی‘ کا اکاؤنٹ جس سے برسوں ایک خاتون کی تصاویر سے فحش مواد بنایا اور وائرل کیا گیا

سینیٹ میں 16 سال سے کم عمر افراد پر سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنانے پر پابندی کا بل پیش

میوزک کنسرٹ کی وائرل ویڈیو: کمپنی کے سربراہ کے بعد ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون عہدیدار نے بھی استعفیٰ دے دیا

گوگل کے سی ای او کی اسمارٹ فونز کے مستقبل کے بارے میں اہم پیشگوئی

گوگل فوٹوز نے نئے دلچسپ فیچزز متعارف کرا دئیے

الیکٹرک گاڑیوں، موٹرسائیکلز کے فروغ کیلئے اسکیم متعارف کروانے کا فیصلہ

گوگل فوٹوز نے نئےدلچسپ فیچزز متعارف کرا دیے

آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی