جعلی حلال گوشت کی فروخت پر سزا: کارپوریٹ دھوکے اور ’حساس جرم‘ کی کہانی


BBCکارڈف کے رہائشی 46 سالہ ہامل میاں، یونیورسل فوڈ ہول سیل لمیٹڈ نامی کمپنی کے مالک ہیںجنوبی ویلز میں دو افراد کو غلط بیانی سے ریسٹورنٹس کو مرغی کا گوشت حلال قرار دے کر بیچنے کے الزام میں سزا دی گئی ہے۔کارڈف کے رہائشی 46 سالہ ہامل میاں، جو یونیورسل فوڈ ہول سیل لمیٹڈ نامی کمپنی کے مالک ہیں، کو رواں سال کے آغاز میں مقدمہ کے بعد چار سال آٹھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی جس میں ان پر فراڈ اور دیوالیہ ہونے کے باوجود کاروبار چلانے کا الزام تھا۔کارڈف کے ہی 46 سالہ نواف رحمان نے بھی اس مقدمہ کے دوران فراڈ کا اعتراف کیا تھا اور انھیں 24 ماہ قید کی سزا دی گئی۔یہ الزامات اس وقت سامنے آئے تھے جب کارڈف میں واقع ان کے گودام سے 2840 کلو منجمند گوشت ایک تفتیش کے دوران پکڑا گیا تھا۔استغاثہ کے ایلکس گرین ووڈ نے کراؤن عدالت میں کہا کہ پانچ سال کے عرصہ میں ریسٹورنٹس کے صارفین ان دو ملزمان کی ’مجرمانہ سرگرمیوں کی وجہ سے ایسا گوشت کھا رہے تھے جو حلال نہیں تھا۔‘جنوری 2019 میں کارڈف اور ویل ریگولیٹری سروسز نے ایک تفتیش کی تھی جس میں یہ ثابت ہوا تھا کہ اس گوشت کے اصل زریعے کا باضابطہ علم نہیں تھا اور اس کی فروخت کرنے کی تاریخ میں بھی ردوبدل کی گئی تھی۔ اس کے علاوہ اس تفتیش میں یہ بھی علم ہوا تھا کہ گوشت کو ایسی گاڑیوں میں ویلز میں منتقل کیا گیا جو صاف نہیں تھیں اور گوشت کو مناسب طریقے سے فریز بھی نہیں کیا گیا تھا۔تاہم عدالت میں بتایا گیا کہ یہ گوشت خریدنے والے تمام ریسٹورنٹ یہی سمجھتے رہے کہ وہ ایک سے زیادہ کمپنیوں سے گوشت خرید رہے ہیں اور یہ مرغی کا حلال گوشت ہے۔AFP(فائل فوٹو) عدالت میں بتایا گیا کہ یہ گوشت خریدنے والے تمام ریسٹورنٹ یہی سمجھتے رہے کہ وہ ایک سے زیادہ کمپنیوں سے گوشت خرید رہے ہیں اور یہ مرغی کا حلال گوشت ہےیہ بھی بتایا گیا کہ اگرچہ کچھ گوشت حلال تھا تاہم گودام میں گوشت بناتے وقت حفظان صحت کے قوائد و ضوابط پر عمل نہیں کیا گیا تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ بتایا گیا کہ اسی گودام میں غیر حلال گوشت بھی بنایا جاتا تھا جس کا مطلب ہے کہ دوسرے گوشت کو بھی حلال نہیں کہا جا سکتا۔الزامات کے مطابق کاروبار کے دوران ایسے طویل وقفے آئے جب گودام کو حلال گوشت کی سپلائی نہیں مل رہی تھی لیکن کمپنی نے مرغی کا گوشت یہ ظاہر کرتے ہوئے بیچا کہ وہ حلال ہے۔تاہم استغاثہ نے عدالت میں کہا کہ اس دھوکے سے جو کاروبار یعنی ریسٹورنٹ متاثر ہوئے ان کا نام ظاہر نہیں کیا جا سکتا جس کی وجہ ’جرم کی حساسیت‘ ہے۔قربانی کا گوشت کتنے دن تک فریج میں رکھ کر کھانا صحت کے لیے خطرہ نہیں بنتا’میٹ انٹولرینس‘: کیا یہ ممکن ہے کہ ہمارا معدہ گوشت کو ہضم کرنا بھول جائے؟گوشت، زیتون اور شہد سمیت وہ غذائیں جن میں دنیا میںسب سے زیادہ ملاوٹ کی جاتی ہےگوشت خوری سے تیزابیت، جوڑوں میں درد اور دیگر طبی مسائل سے کیسے بچا جائے؟استغاثہ وکیل کا کہنا تھا کہ دونوں ملزمان کی کمپنیوں نے انھیں یہ موقع فراہم کیا کہ وہ ’ایک کارپوریٹ پردے کے پیچھے چھپ کر جان بوجھ کر اس کام کا سراغ لگانے کو مشکل بنا دیں۔‘مقدمہ کی سماعت کرنے والی جج ونیسا فرانسس نے کہا کہ دونوں ملزمان برابر کے قصوروار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ’میری نظر میں کافی نقصان پہنچایا گیا اور ایک طویل عرصے کے دوران واضح خلاف ورزیاں کی گئیں۔‘جج کا کہنا تھا کہ ’ایک حادثہ تھا جو ہو سکتا تھا‘ اور ان کے گودام سے غیر محفوظ گوشت کی ترسیل کے باوجود ایسا نہ ہونا کافی اطمینان کی بات ہے۔ تاہم ان کے مطابق ’معاشرے پر جو اثر پڑا اس کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔‘قربانی کا گوشت کتنے دن تک فریج میں رکھ کر کھانا صحت کے لیے خطرہ نہیں بنتاچاولوں میں بڑھتا ہوا زہریلا مادہ جو کینسر کا سبب بن سکتا ہے’میٹ انٹولرینس‘: کیا یہ ممکن ہے کہ ہمارا معدہ گوشت کو ہضم کرنا بھول جائے؟گوشت خوری سے تیزابیت، جوڑوں میں درد اور دیگر طبی مسائل سے کیسے بچا جائے؟انڈیا سے برآمد ہونے والے حلال گوشت سے ’حلال‘ کا لفظ کیوں ہٹایا گیا؟

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ۔۔ سینکڑوں افسران کے تبادلے کردئیے گئے

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت بی وائی سی کی قیادت انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش، مزید 20 روزہ ریمانڈ منظور

ڈرائیونگ لائسنس سسٹم میں جدت اور شفافیت: آئی جی سندھ کی زیر صدارت اہم اجلاس

خیبرپختونخوا اسمبلی میں مولانا خانزیب کے قتل پر تشویش، واقعے کی غیرجانب دارانہ تحقیقات کا مطالبہ

اپنے باپ کا بدلہ لے لیا۔۔ معروف وکیل شمس السلام کی تدفین ہوگئی ! ملزم کی ویڈیو اور شناختی کارڈ کی تصویر بھی سامنے آگئی

قومی میڈیا بلوچستان کے اصل چہرے کو اجاگر کرے۔۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی صحافیوں سے اپیل

گھر بیٹھی خواتین کی آواز یا دقیانوسی انداز: ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ کا دوسرا سیزن نئی نسل کو پسند آئے گا؟

خواجہ شمس السلام کا قتل کیوں کیا؟ ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے ویڈیو پیغام جاری کردیا ! دیکھیں

بیوی سے صلح کرنے جارہا ہوں۔۔ بچوں سمیت خودکشی کرنے والے شخص کی لاش مل گئی ! بھائی نے آخری ملاقات کے بارے میں کیا بتایا؟

رات گئے اسلام آباد ، لاہور اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے۔۔ شدت کیا ریکارڈ کی گئی؟

ذیابیطس کی نئی قسم جو کم وزن والے افراد کو بھی متاثر کرتی ہے

ممبئی سے کولکتہ جانے والی فلائٹ میں ٹوپی پہنے باریش شخص کو ’تھپڑ مارنے‘ کا واقعہ اور اسلاموفوبیا پر بحث

مومن آباد میں ذاتی دشمنی پر گولیوں کی بوچھاڑ۔۔ ایک شخص جاں بحق، ملزم گرفتار

سندھ اور پنجاب میں پانی کی نگرانی کے لیے بڑا قدم.. ٹیلی میٹری نظام کی تنصیب شروع، گڈو اور سکھر بیراجوں پر چیلنج برقرار

ایئر ٹربیولینس کے واقعات میں اضافہ: ایوی ایشن انڈسٹری فضائی سفر کو محفوظ اور ہموار بنانے کے لیے کیا کر رہی ہے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی