خیبر پختونخوا : 7 سے 14 اگست تک جشنِ آزادی اور معرکۂ حق ہفتہ منانے کا فیصلہ


خیبر پختونخوا حکومت نے یومِ آزادی اور معرکۂ حق میں کامیابی کو بھرپور طریقے سے منانے کے لیے 7 سے 14 اگست تک جشنِ آزادی ہفتہ منانے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں 19 سرکاری محکموں کو مخصوص ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں، جب کہ صوبائی انتظامیہ نے تمام ضلعی انتظامیہ اور محکموں کو باقاعدہ مراسلہ بھی جاری کر دیا ہے۔ 14 اگست کی صبح 8 بجے صوبے بھر میں سائرن بجائے جائیں گے اور تمام ٹریفک عارضی طور پر روک دی جائے گی۔ یہ ذمہ داری تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز پر عائد کی گئی ہے۔ گورنر ہاؤس، وزیراعلیٰ ہاؤس، سول سیکریٹریٹ پشاور اور تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز پر پرچم کشائی کی تقریبات منعقد ہوں گی۔ 13 اگست کو آپریشن بنیان المرصوص کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے خصوصی پیغامات، تقاریر اور ویڈیوز سرکاری ویب سائٹس پر جاری کی جائیں گی۔ تمام افسران و ملازمین کو پاکستانی پرچم سینے پر لگانے اور سرکاری گاڑیوں کو قومی پرچموں سے سجانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 7 اور 14 اگست کو سرکاری عمارتوں، مشہور چوکوں، اور سیاحتی مقامات پر بینرز اور چراغاں کیا جائے گا۔ بہترین سجاوٹ کرنے والے محکمے کو انعام دیا جائے گا۔12 اور 14 اگست کو تمام اضلاع، یونیورسٹیوں اور کالجوں کی بڑی مساجد میں خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا جائے گا۔ 13 اور 14 اگست کو ریڈیو، ٹی وی اور سوشل میڈیا پر معروف شخصیات کی تقاریر، کوئز مقابلے اور بحث و مباحثے نشر کیے جائیں گے۔یومِ آزادی ایوارڈز کے تحت تعلیم، صحت اور سماجی بہبود کے شعبوں میں خدمات انجام دینے والوں کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔ 12 سے 14 اگست تک صوبے بھر میں کرکٹ، فٹبال، والی بال، اور ہاکی کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے، جن میں قومی کھلاڑی بھی شریک ہوں گے۔ پشاور میں میگا اسپورٹس ایونٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔ 7 سے 14 اگست تک لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے صاف ستھری خیبر پختونخوا مہم چلائی جائے گی، جس میں سیاحتی مقامات پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ صوبائی حکومت نے اس موقع پر تمام محکموں، ضلعی انتظامیہ اور عوام سے بھرپور تعاون کی اپیل کی ہے تاکہ یومِ آزادی کی تقریبات پُرامن، منظم اور یادگار بنائی جا سکیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

ٹرمپ کا جوہری آبدوزوں کی تعیناتی کا حکم اور روس کی خاموشی: سوشل میڈیا کی لڑائی جوہری تناؤ میں کیسے بدلی

سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے بیٹے قاسم اور سلیمان خان اب تک پاکستان کیوں نہیں آ سکے

’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘: گھر، گھر کی کہانی بیان کرنے والے ڈرامے کا دوسرا سیزن اور اس کے دقیانوسی انداز پر بحث

’خوفناک منظرنامے میں جاری کنٹرول کی جنگ‘: کیا مصنوعی ذہانت ’پوشیدہ ہتھیاروں‘ سے انسانوں کو ختم کر دے گی؟

ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ۔۔ سینکڑوں افسران کے تبادلے کردئیے گئے

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت بی وائی سی کی قیادت انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش، مزید 20 روزہ ریمانڈ منظور

ڈرائیونگ لائسنس سسٹم میں جدت اور شفافیت: آئی جی سندھ کی زیر صدارت اہم اجلاس

خیبرپختونخوا اسمبلی میں مولانا خانزیب کے قتل پر تشویش، واقعے کی غیرجانب دارانہ تحقیقات کا مطالبہ

اپنے باپ کا بدلہ لے لیا۔۔ معروف وکیل شمس السلام کی تدفین ہوگئی ! ملزم کی ویڈیو اور شناختی کارڈ کی تصویر بھی سامنے آگئی

قومی میڈیا بلوچستان کے اصل چہرے کو اجاگر کرے۔۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی صحافیوں سے اپیل

گھر بیٹھی خواتین کی آواز یا دقیانوسی انداز: ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ کا دوسرا سیزن نئی نسل کو پسند آئے گا؟

خواجہ شمس السلام کا قتل کیوں کیا؟ ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے ویڈیو پیغام جاری کردیا ! دیکھیں

بیوی سے صلح کرنے جارہا ہوں۔۔ بچوں سمیت خودکشی کرنے والے شخص کی لاش مل گئی ! بھائی نے آخری ملاقات کے بارے میں کیا بتایا؟

رات گئے اسلام آباد ، لاہور اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے۔۔ شدت کیا ریکارڈ کی گئی؟

ذیابیطس کی نئی قسم جو کم وزن والے افراد کو بھی متاثر کرتی ہے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی