ایک سالہ بچہ جس نے کوبرا سانپ کو کاٹ کر ہلاک کر دیا: ’کوبرا کو کاٹنے کے بعد بچہ بےہوش ہو گیا تھا، مگر اب صحتمند ہے‘


انڈیا میں ایک سالہ بچہ اُس وقت خبروں کی زینت بن گیا جب یہ دعویٰ کیا گیا کہ اُس نے ایک زہریلے کوبرا سانپ کو کاٹ کر ہلاک کر دیا ہے۔ایک سالہ بچہ گووند کمار انڈین ریاست بہار کے ایک گاؤں میں اپنے گھر کے باغیچے میں کھیل رہا تھا جب اس نے کوبرا سانپ کو دیکھا۔بچے کی دادی نے بتایا کہ ’اِس کی والدہ باغ میں کام کر رہی تھیں۔ اس نے سانپ کو پکڑا اور اسے اپنے دانتوں سے کاٹ لیا۔ اس کے بعد ہم نے دیکھا کہ وہ کوبرا سانپ تھا۔‘وہ کہتی ہیں ’کچھ ہی لمحوں میں بچہ بے ہوش ہو گیا جس پر اس کے اہلخانہ اسے فوری طور پر ایک مقامی ہسپتال لے گئے۔‘ہسپتال کے ڈاکٹر کمار سوربھ نے بتایا کہ ’جب بچے کو داخل کیا گیا تھا، تو اس کا چہرہ خاص طور پر منہ کے آس پاس کا حصہ سوجا ہوا تھا۔‘ڈاکٹر کمار نے کہا کہ اب بچہ صحتمند ہے۔ڈاکٹر سوربھ بتاتے ہیں ’جب کوبرا کسی انسان کو کاٹتا ہے تو اس کا زہر ہمارے خون میں شامل ہو جاتا ہے اور نیوروٹاکسیسٹی کا سبب بنتا ہے جو ہمارے اعصابی نظام کو متاثر کرتا ہے اور یہ عمل موت کا سبب بھی بن سکتا ہے۔‘اُن کا مزید کہنا تھا کہ لیکن ’جب کوئی انسان کوبرا کو کاٹتا ہے، تو زہر ہمارے نظام ہاضمہ تک پہنچ جاتا ہے۔ انسانی جسم اسے بے اثر کر دیتا ہے، اور زہر زیادہ نقصان پہنچائے بغیر وہاں سے گزر جاتا ہے۔‘ڈاکٹر سوربھ کہتے ہیں ’اگر لڑکے کی ہاضمے کی نالی میں السر یعنی کوئی زخم ہوتا تو ممکن ہے کہ زہر کا اثر کچھ بدتر ہو سکتا تھا۔‘Getty Imagesانڈیا میں ہر سال اوسطاً 58ہزار افراد سانپ کے کاٹنے سے ہلاک ہوتے ہیںانڈیا میں سانپوں کی تقریباً 300 اقسام پائی جاتی ہیں اور اُن میں سے 60سے زیادہ قسمیں زہریلی ہیں۔ کوبرا کو ان زہریلے سانپوں میں سب سے خطرناک سمجھا جاتا ہے۔انڈیا میں سانپوں کے انسانوں کو ڈسنے کے سب سے زیادہ واقعات پیش آتے ہیں۔ حکام کے مطابق موجودہ مون سون سیزن کے دوران سانپ کے کاٹنے سے اموات کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (عالمی ادارہ صحت) کا اندازہ ہے کہ دنیا بھر میں ہر سال سانپ کے کاٹنے سے تقریباً 81 ہزار سے 138000 افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق سنہ 2000 سے سنہ 2019کے درمیان انڈیا میں ہر سال اوسطاً 58ہزار افراد سانپ کے کاٹنے سے ہلاک ہوئے ہیں۔لیکن انڈیا کی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے مطابق ملک میں سانپ کے کاٹنے سے ہونے والی اموات کی تعداد اب بھی بڑے پیمانے پر کم رپورٹ ہوتی ہیں، اور اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ جن دور دراز علاقوں میں یہ واقعات اکثر و بیشتر پیش آتے ہیں وہاں طبی دیکھ بھال تک رسائی کی کمی ہے۔سانپ پکڑنے کے ماہر کی لاپرواہی اور موت: ’کوبرا کا زہر آہستہ آہستہ اثر کرتا ہے‘سانپ کھانے والا ’کنگ کوبرا‘ جس کے بارے میں نئے راز افشا ہو رہے ہیںجب انڈیا میں کوبرا سانپ آلہ قتل بن گیا’انسانوں کے لیے غصہ‘ یا معلومات کی کمی: سانپ پکڑنے والے ہی اکثر اس کا شکار کیوں بنتے ہیں؟گھر کے صحن سے ملنے والے 100 سے زائد ’شرمیلے‘ سانپ جو انڈے نہیں بلکہ بچے دیتے ہیں200 بار سانپ کے ڈسے انسان کا خون جو کئی لوگوں کی جانیں بچا سکتا ہے

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

ذیابیطس کی نئی قسم جو کم وزن والے افراد کو بھی متاثر کرتی ہے

ممبئی سے کولکتہ جانے والی فلائٹ میں ٹوپی پہنے باریش شخص کو ’تھپڑ مارنے‘ کا واقعہ اور اسلاموفوبیا پر بحث

ایئر ٹربیولینس کے واقعات میں اضافہ: ایوی ایشن انڈسٹری فضائی سفر کو محفوظ اور ہموار بنانے کے لیے کیا کر رہی ہے؟

31 برس سے منجمد ایمبریو یا بیضے سے بچے کی پیدائش کا نیا ریکارڈ قائم

ہم شکل جڑواں بچوں کی ایک سی عادات ہونا قدرتی عمل ہے یا پرورش اور ماحول کا کرشمہ

180 برسوں میں تقریباً سات ہزار ڈیموں کی تعمیر: دنیا بھر میں بننے والے بڑے ڈیمز نے ہماری زمین کے قطبین کو کیسے ہلایا؟

انڈین ریاست اترپردیش میں ’چوروں کے مددگار ڈرون‘ جن کے خوف سے لوگ رات بھر جاگتے رہتے ہیں

کیا گوگل مختلف ویب سائٹس کے کلکس ’چوری‘ کر رہا ہے؟

انڈیا کا ایک بار پھر میچ کھیلنے سے انکار، پاکستان ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں

انڈین لیجنڈز کا سامنا ایک بار پھر پاکستان سے: ’اب انڈین ٹیم اگر کھیلے گی تو حب الوطنی پر آنچ نہیں آئے گی؟‘

نریندر مودی کی 100 منٹ کی تقریر مگر نہ طیاروں پر بات اور نہ ٹرمپ کی ثالثی کی تردید: ’14 بار نہرو کا نام لیا مگر چین کا نام ایک بار بھی نہ لے سکے‘

’والد نے میری عمر رسیدہ ماں کے ساتھ زبردستی شروع کر دی‘: وہ ادویات جن کے منفی اثرات میں شدید جنسی خواہشات شامل ہیں

اشرف پہلوی: ’مغربی سوچ کی حامل‘ شہزادی جنھوں نے امریکی و برطانوی ایجنسیوں کے تعاون سے فوجی بغاوت کروا کر ایران کی حکومت گرائی

کیا یہ ایک حقیقی ماڈل لگتی ہیں؟ فیشن میگزین ’ووگ‘ میں اے آئی ماڈل کی تصویر شائع ہونے پر اتنا ہنگامہ کیوں مچا ہوا ہے؟

ایک سالہ بچہ جس نے کوبرا سانپ کو کاٹ کر ہلاک کر دیا: ’کوبرا کو کاٹنے کے بعد بچہ بےہوش ہو گیا تھا، مگر اب صحتمند ہے‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی