روس میں 8.8 شدت کے زلزلے کے بعد آنے والی سونامی کیا ہے اور یہ کیوں آتی ہیں؟


Getty Imagesروس کے ساحل کے نزدیک آنے والے 8.8 شدت کے زلزلے کے بعد متعدد ممالک میں سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ زلزلہ پیما مرکز یو ایس جی ایس کے مطابق یہ زلزلہ بدھ کی صبح روس کے مشرقی ساحلی علاقے کامچٹکا سے 126 کلومیٹر کے فاصلے پر سمندر میں آیا اور اس کی گہرائی 18 کلو میٹر تھی۔ مقامی حکام کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کامچٹکا میں تین سے چار میٹر اونچی سونامی کی لہریں پیدا ہوئی ہیں۔ یہ اب تک کے ریکارڈ کیے گئے طاقتور ترین زلزلوں میں سے ایک ہے اور اس کے نتیجے میں بحرالکاہل کے مختلف علاقوں میں انتباہ جاری کیا گیا۔ابھی تک سونامی کے باعث کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم روس کے دور دراز مشرقی ساحل کے آس پاس کے قصبوں اور علاقوں سے موصول تصاویر میں عمارتوں کو تباہ اور بندرگاہوں کو زیر آب دیکھا گیا۔کئی تصاویر میں حکام کی طرف سے لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرتے دیکھا گیا۔ زلزلے کے بعد سخالین میں شمالی جزائر کریل میں بھی ہنگامی صورتحال کا اعلان کر دیا گیا۔ایک عینی شاہدین نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’جس وقت زلزلہ آیا ہر طرف افراتفری پھیل گئی اورفرنیچر ہماری آنکھوں کے سامنے گرنے لگا۔‘Getty Imagesمقامی حکام کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کامچٹکا میں تین سے چار میٹر اونچی سونامی کی لہریں پیدا ہوئی ہیںجاپان، روس اور ہوائی میں سونامی وارننگز اب نسبتا کم درجے پر آ گئی ہیں۔اس سے قبل جاپان نے 19 لاکھ افراد کو انخلا کا حکم دیتے ہوئے خبردار کیا کہ سونامی کی لہریں ایک دن سے زیادہ جاری رہ سکتی ہی جبکہ چین، فلپائن، انڈونیشیا، نیوزی لینڈ، پیرو اور میکسیکو میں سونامی الرٹ جاری کیے جا چکے ہیں۔ امریکہ کی قومی موسمیاتی سروس کے مطابق روس کے مشرقی ساحل پر آنے والے زلزلے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سونامی کی لہریں اب کیلفورنیا کے ساحلوں تک پہنچ گئی ہیں۔ کیلیفورنیا میں حکام نے لوگوں کو ساحل سے دور رہنے کا کہا ہے۔ دوسری جانب امریکی ریاست ہوائی کے گورنر جوش گرین نے لوگوں سے پرسکون رہنے کی اپیل کی ہے۔ پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر کے مطابق سونامی کی لہریں ریاست کے شمال میں ایرینا کوو اور مونٹیری تک پہنچ گئی ہیں اور مزید آگے کی جانب بڑھ رہی ہیں جبکہ گوام اور مائیکرونیشیا کے جزائر کو ’سونامی واچ‘ پر رکھا گیا ہے۔سونامی کیا ہے؟BBC’سونامی‘ ایک جاپانی لفظ ہے جو دو لفظوں کا مجموعہ ہے۔ ’سو‘ کے معنی ساحل یا بندرگاہ کے ہیں اور ’نامی‘ بلند اور طويل القامت سمندری لہروں کو کہتے ہيں۔سونامی کے لغوی معنی بندرگاه كو اتھل پتھل كر دينے والی ديوقامت سمندری لہروں کے ہيں۔سونامی کا لفظ سمندر کی سطح کے نیچے آنے والے زلزلوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی لہروں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس قسم کی لہریں مختلف رفتار سے سفر کرتی ہیں لیکن اُن کی رفتار شروع میں بہت زیادہ ہوتی ہے جو بعد میں آہستہ آہستہ کم ہوتی جاتی ہے۔یہ لہریں جب ساحل سے ٹکراتی ہیں تو ان لہروں کی شدت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ایک سونامی اس وقت بنتا ہے جب سمندر کی سطح کے نیچے زلزلہ آتا ہے اور اس سے پیدا ہونے والی توانائی عمودی طور پر کئی میٹر تک سمندری تہہ کو ہلا کر رکھ دیتی ہے اور اس کے نتیجے میں ہزاروں کیوبک کلومیٹر پانی میں زور دار ہلچل پیدا ہوتی ہے۔9.1 شدت کا زلزلہ اور تباہ کُن سمندری لہریں: 20 سال قبل آنے والی قدرتی آفت جس کا شکار بننے والے بہت سے لوگ آج بھی لاپتہ ہیںطاقتور سمندری طوفان کیسے بنتے ہیں؟عبداللہ شاہ غازی کی کرامات یا سائنسی وجوہات: کراچی ہر بار سمندری طوفان سے کیسے بچ نکلتا ہے؟روس میں تاریخ کے چھٹے شدید ترین زلزلے کے بعد سونامی کی لہریںاقوام متحدہ نے سونامی کوکچھ یوں بیان کیا ہے کہ ’وہ سمندری لہریں جو اکثر پانی کی دیوار کی مانند دکھتی ہیں اور جو ساحلی پٹی پر حملہ آور ہونے کے ساتھ ساتھ کئی گھنٹوں تک خطرناک ہو سکتی ہیں۔‘سونامی کی صورت میں پیدا ہونے والی پہلی لہر ہمیشہ سب سے بڑی یا طاقتور نہیں ہوتی۔ سنہ 2004 میں بحر ہند سونامی کی دوسری لہر سب سے بڑی اور طاقتور تھی البتہ سنہ 1964 میں آلاسکا میں آنے والے سونامی کی چوتھی لہر سب سے بڑی اور طاقتور تھی۔سونامی زلزلے، لینڈ سلائیڈنگ یا آتش فشاں پھٹنے سے پیدا ہو سکتے ہیں۔BBCسونامی کی وارننگGetty Imagesفائل فوٹوجاپانیوں نے سب سے پہلے سونامی کا تعلق زلزلوں سے جوڑا تھا۔ سب سے پہلے سنہ 1896 میں سنریکو میں آئے سمندری زلزلے کو ’سنریکو سونامی‘ کا نام دیا گیا تھا۔ اس سمندری زلزلے میں 22 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔سنہ 1923 سے پہلے کسی بھی ملک کے پاس سونامی سے متعلق انتباہی وارننگ جاری کرنے کی صلاحیت موجود نہیں تھی تاہم سنہ 1923 میں تھامس جاگر نامی ایک ماہر ارضیات اور ہوائی آتش فشاں آبزرویٹری کے بانی وہ پہلے سائنسدان تھے جنھوں نے مشرقی روس کے علاقے کامچٹکا میں زلزلے کے بعد سونامی کے امکان کا ذکر کیا تھا۔سنہ 1941 میں جاپان کے شہر سیندائی میں دنیا کی پہلی سونامی ارلی وارننگ تنظیم کی بنیاد رکھی گئی تھی۔امریکی حکومت نے سونامی کے حوالے سے پہلا الرٹ سینٹر سنہ 1949 میں ہونولولو جیومیگنیٹک آبزرویٹری میں قائم کیا تھا۔ بعدازاں یہ پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر کا ایک اہم حصہ بن گیا۔مگر سنہ 2004 میں بحر ہند کے خطے میں کسی بھی ملک کے پاس سونامی کے انتباہ کے حوالے سے نہ تو کوئی ارلی وراننگ نظام موجود تھا اور نہ ہی ایسی کسی آفت یا ہنگامی صورتحال میں ساحلی پٹی پر موجود آبادی کو فوری انخلا کرنے کا کوئی طریقہ کار اور حکمت عملی دستیاب تھی۔بحر ہند کا سونامی وارننگ اینڈ میٹیگیشن کے نظام کی بنیاد سنہ 2005 میں رکھی گئی اور 28 ممالک کی شمولیت سے یہ سینٹر سنہ 2011 میں فعال ہوا۔سنہ 2004 کے ہولناک سونامی کے بعد سے خطے کے کئی ممالک نے سونامی کے ممکنہ خطرے کو جاننے کے لیے اپنے سونامی وارننگ نظام بھی نافذ کیے ہیں۔9.1 شدت کا زلزلہ اور تباہ کُن سمندری لہریں: 20 سال قبل آنے والی قدرتی آفت جس کا شکار بننے والے بہت سے لوگ آج بھی لاپتہ ہیںمکران میں سونامی کی ’پیش گوئی مشکل‘، مگر ’وقت آن پہنچا ہے‘عبداللہ شاہ غازی کی کرامات یا سائنسی وجوہات: کراچی ہر بار سمندری طوفان سے کیسے بچ نکلتا ہے؟طاقتور سمندری طوفان کیسے بنتے ہیں؟پاکستان میں آنے والے بڑے سمندری طوفان: ’میرے والد سمیت لاپتہ ہونے والوں کی لاشیں سمندر کی لہریں اپنے ساتھ لے گئی تھیں‘روس میں تاریخ کے چھٹے شدید ترین زلزلے کے بعد سونامی کی لہریں

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

خیبر پختونخوا میں 4 تا 7 اگست مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی، ہائی الرٹ جاری

جادو ٹونے کے الزام میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کو قتل کرنے کا واقعہ جس نے پورے انڈیا کو ہلا کر رکھ دیا

ممبئی سے کولکتہ جانے والی فلائٹ میں ٹوپی پہنے باریش شخص کو ’تھپڑ مارنے‘ کا واقعہ: ’متاثرہ مسافر ابھی تک لاپتہ ہے‘

’امیر طلاق یافتہ مسلمان مردوں‘ کو نشانہ بنانے والی خاتون کے آٹھوں شوہر عدالت پہنچ گئے

ٹرمپ کا جوہری آبدوزوں کی تعیناتی کا حکم اور روس کی خاموشی: سوشل میڈیا کی لڑائی جوہری تناؤ میں کیسے بدلی

سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے بیٹے قاسم اور سلیمان خان اب تک پاکستان کیوں نہیں آ سکے

’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘: گھر، گھر کی کہانی بیان کرنے والے ڈرامے کا دوسرا سیزن اور اس کے دقیانوسی انداز پر بحث

’خوفناک منظرنامے میں جاری کنٹرول کی جنگ‘: کیا مصنوعی ذہانت ’پوشیدہ ہتھیاروں‘ سے انسانوں کو ختم کر دے گی؟

ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ۔۔ سینکڑوں افسران کے تبادلے کردیئے گئے

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت بی وائی سی کی قیادت انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش، مزید 20 روزہ ریمانڈ منظور

ڈرائیونگ لائسنس سسٹم میں جدت اور شفافیت: آئی جی سندھ کی زیر صدارت اہم اجلاس

خیبرپختونخوا اسمبلی میں مولانا خانزیب کے قتل پر تشویش، واقعے کی غیرجانب دارانہ تحقیقات کا مطالبہ

اپنے باپ کا بدلہ لے لیا۔۔ معروف وکیل شمس الاسلام کی تدفین ہوگئی ! ملزم کی ویڈیو اور شناختی کارڈ کی تصویر بھی سامنے آگئی

قومی میڈیا بلوچستان کے اصل چہرے کو اجاگر کرے۔۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی صحافیوں سے اپیل

گھر بیٹھی خواتین کی آواز یا دقیانوسی انداز: ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ کا دوسرا سیزن نئی نسل کو پسند آئے گا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی