بنوں میں پولیس چوکی پر حملہ، ایک اہلکار شہید، 3 دہشت گرد ہلاک


خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیس چوکی پر دہشت گرد حملے میں ایک اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے، جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔ بنوں میں پولیس چوکی فتح خیل پر دہشت گردوں نے رات گئے حملہ کیا ، دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے۔ ڈی آئی جی بنوں کے مطابق دہشت گردوں کی تعداد 40 سے 50 تھی، پولیس اہلکاروں نے شدت پسندوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ شہید اہلکارکی شناخت کانسٹیبل نیاز کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں اہلکار منیر، سوداد اور مفتی محمود شامل ہیں۔ پولیس کی جانب سے موثر جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے جبکہ دیگر فرار ہوگئے۔ ڈی آئی جی بنوں کا کہنا ہے کہ پولیس دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن پر ڈٹ کر کھڑی ہے، ہمارے جوان دشمن کے بزدلانہ حملوں کا بھرپور جواب دینا جانتے ہیں، دہشتگرد اس طرح کی کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ ادھر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنوں کے قریب پولیس چوکی فتح خیل پر فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی اور دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے پولیس اہلکار کو خراج عقیدت پیش کیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

خیبر پختونخوا میں بھی 20 ایم پی ایز کے سروں پر نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی

ایرانی صدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد، ملاقات میں معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط متوقع

بنوں میں پولیس چوکی پر حملہ، ایک اہلکار شہید، 3 دہشت گرد ہلاک

پیپر مارکیٹ جھنڈا گلی میں تبدیل، سبز ہلالی پرچموں کی بہار

خیبر پختونخوا میں 4 تا 7 اگست مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی، ہائی الرٹ جاری

انڈین پرواز پر مسافر کو تھپڑ مارنے کا واقعہ: ’متاثرہ شخص ٹرین کے ذریعے اپنے گھر آسام پہنچے‘

میڈیا گروپ کا سربراہ ’جاسوسی اور اخلاقی بدعنوانی‘ کے الزام میں گرفتار: ’خواتین سے تعلق محض زبانی تھا‘

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں پاکستان کو شکست: ’جنوبی افریقہ کی ٹیم بڑے لڑکے لائی تھی‘

جادو ٹونے کے الزام میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کو قتل کرنے کا واقعہ جس نے پورے انڈیا کو ہلا کر رکھ دیا

ممبئی سے کولکتہ جانے والی فلائٹ میں ٹوپی پہنے باریش شخص کو ’تھپڑ مارنے‘ کا واقعہ: ’متاثرہ مسافر ابھی تک لاپتہ ہے‘

’امیر طلاق یافتہ مسلمان مردوں‘ کو نشانہ بنانے والی خاتون کے آٹھوں شوہر عدالت پہنچ گئے

ٹرمپ کا جوہری آبدوزوں کی تعیناتی کا حکم اور روس کی خاموشی: سوشل میڈیا کی لڑائی جوہری تناؤ میں کیسے بدلی

سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے بیٹے قاسم اور سلیمان خان اب تک پاکستان کیوں نہیں آ سکے

’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘: گھر، گھر کی کہانی بیان کرنے والے ڈرامے کا دوسرا سیزن اور اس کے دقیانوسی انداز پر بحث

’خوفناک منظرنامے میں جاری کنٹرول کی جنگ‘: کیا مصنوعی ذہانت ’پوشیدہ ہتھیاروں‘ سے انسانوں کو ختم کر دے گی؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی