
ایران کے صدر مسعود پزشکیان شہباز شریف سے ملاقات کے لیے وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے۔
ایران کے صدر مسعود پزشکیان دو روزہ سرکاری دورے پر گزشتہ روز پاکستان پہنچے تھے، صدر مسعود پزشکیان نے مزار اقبال پر حاضری اور صدر پاکستان مسلم لیگ نواز شریف سے بھی ملاقات کی تھی۔
آج ایران کے صدر پاکستان میں مصروف دن گزاریں گے، ایرانی صدر کی وزیراعظم شہباز شریف، صدر آصف علی زرداری، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقاتیں طے ہیں۔
براہِ راست: سلامی جمہوریہ ایران کے صدر عزت مآب ڈاکٹر مسعود پزشکیان وزیر اعظم ہاؤس پہنچ گئے۔ https://t.co/li66nAaty7— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) August 3, 2025
صدر مسعود پزشکیان کے وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ ایرانی صدر کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانوں کی دھنیں بجائی گئیں، چاق و چوبند دستے نے مہمان خصوصی کو سلامی پیش کی، ایرانی صدر نے وزیراعظم ہاؤس میں پودا بھی لگایا۔
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif and the President of Iran H.E. Dr. Masoud Pezeshkian plant a sapling in Prime Minister's House. pic.twitter.com/6jgfvp6V15— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) August 3, 2025
ذرائع کے مطابق ملاقات میں باہمی تعاون کے معاملات پر تبادلہ خیال کے علاوہ معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی کیے جائیں گے۔
ایرانی صدر کی آج شام صدر مملکت آصف علی زرداری سے بھی ملاقات شیڈول ہے۔ ذرائع کے مطابق باہمی ملاقاتوں میں پاک ایران تعلقات کے فروغ، توانائی و تجارت میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔