
کوہستان کے علاقہ لیدی پالس میں 28 سال بعد گلیشیر سے نعش برآمد کرلی گئی۔ 28 سال قبل 1997 میں سپٹ ویلی سے واپسی پر نصیرالدین نامی نوجوان گھوڑے سمیت گلیشئر کی دراڑ میں گر کر لاپتہ ہوگیا تھا۔
نعش پر واسکٹ موجود تھی اور جیب سے شناختی کارڈ بھی برآمد ہوا جس سے اس کی شناخت ممکن ہوئی۔ اس وقت کئی دنوں تک ان کی تلاش جاری رہی مگر کوئی سراغ نہ مل سکا اور بالآخر انہیں لاپتہ قرار دے دیا گیا۔
حالیہ دنوں میں جب برف پگھلنے کا سلسلہ شروع ہوا تو مقامی چرواہوں نے گلیشئر کے کنارے انسانی باقیات دیکھی۔ قریبی لوگوں نے فوراً اطلاع دی اور جب مقام پر پہنچ کر جائزہ لیا گیا تو وہی لاش نکلی جس کی تلاش برسوں پہلے بند ہو چکی تھی۔ نصیرالدین کی جیب میں موجود شناختی کارڈ سے اس کی شناخت ہوگئی۔