پشاور یونیورسٹی مالی بحران کا شکار، ملازمین کی مکمل ہڑتال


خیبر پختونخوا کے سب سے بڑے تعلیمی ادارے پشاور یونیورسٹی میں مالی بحران شدت اختیار کر گیا فنڈز کی عدم فراہمی پر یونیورسٹی ملازمین نے مکمل ہڑتال کرتے ہوئے تدریسی و انتظامی سرگرمیاں معطل کر دیں۔ یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن (پیوٹا) کے صدر ڈاکٹر ذاکراللہ جان کے مطابق ملازمین کو جون کی صرف آدھی تنخواہ دی گئی جب کہ جولائی مکمل ہونے کے باوجود تنخواہیں نہیں مل سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی کے پاس تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے فنڈز موجود نہیں جس کی وجہ سے تمام ملازمین احتجاجاً ہڑتال پر ہیں۔ آج پشاور یونیورسٹی میں تمام شعبے بند رہے اور ملازمین نے یونیورسٹی کے اندر احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی عدم دلچسپی کی وجہ سے پشاور یونیورسٹی سمیت صوبے کے دیگر تعلیمی ادارے بھی مالی مشکلات سے دوچار ہیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے صدر مملکت، وزیراعظم، گورنر خیبر پختونخوا اور وزیراعلیٰ کو مالی بحران سے متعلق تحریری طور پر آگاہ کیا ہے مگر تاحال کسی بھی سطح پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ احتجاج کرنے والے ملازمین نے خبردار کیا ہے کہ اگر چار روز کے اندر تنخواہوں کی ادائیگی اور مستقل حل نہ نکالا گیا تو یونیورسٹی کو تالے لگا کر مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا اور اس کے تمام تر نتائج کی ذمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہوگی۔ دوسری جانب صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی کا کہنا ہے کہ پشاور یونیورسٹی کے مالی بحران سے متعلق محکمہ خزانہ کو فنڈز جاری کرنے کی ڈیمانڈ بھجوائی جا چکی ہے اور اس پر کارروائی جاری ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

پشاور نیب کی بڑی کارروائی: دریاؤں سے سونا نکالنے کا اربوں روپے کا ٹھیکہ بے نقاب

کرنسی کے غیرقانونی کاروبار کے خلاف کارروائیاں، کیا پنجاب میں ڈالر کی قلت پیدا ہو گئی؟

کرکٹر حیدر علی کی برطانیہ میں گرفتاری کے بعد پاکستانی کرکٹ سے معطلی: ’بیرونِ ملک بھیجنے سے پہلے کم سے کم کھلاڑیوں کو تربیت تو دیں‘

اسرائیلی کابینہ نے غزہ کے ’مکمل کنٹرول‘ کے منصوبے کی منظوری دے دی

نیب نے بحریہ ٹاؤن کی تین جائیدادیں دو ارب 26 کروڑ روپے میں نیلام کر دیں

نیب نے ملک ریاض کے بحریہ ٹاؤن کی تین کمرشل جائیدادیں نیلام کر دیں

بلوچستان: سبی میں ریلوے ٹریک کے قریب دھماکہ، ’جعفر ایکسپریس محفوظ رہی‘

جے شنکر: لوزنگ سٹاک سے لافنگ سٹاک تک، اجمل جامی کا کالم

نتن یاہو کی زیرِ صدارت سکیورٹی اجلاس میں غزہ پر ’مکمل کنٹرول‘ کی منظوری کا امکان: اسرائیلی میڈیا

کراچی: لانڈھی کی گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی، عمارت منہدم، 8 افراد زخمی

پاکستان کی حالیہ بارشوں کو ’گلوبل وارمنگ نے تباہ کن‘ بنایا: نئی تحقیق

مستونگ میں دہشت گرد حملہ، میجر رضوان طاہر سمیت 3 جوان شہید

پاکستان میں انٹرنیٹ کمپنیوں نے اپنے پیکج اچانک اتنے مہنگے کیوں کر دیے؟

پاکستان میں انٹرنیٹ کمپنیوں کے پیکج مہنگے، وجہ کیا؟

فراڈ کے شبہے پر 70 لاکھ واٹس ایپ اکاؤنٹ بند: ہیکرز کِن طریقوں سے آپ کو پھنسا سکتے ہیں اور اُن سے کیسا بچا جائے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی