کراچی: لانڈھی کی گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی، عمارت منہدم، 8 افراد زخمی


کراچی کے علاقے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں واقع ایک گارمنٹس فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 5 منزلہ عمارت زمین بوس ہو گئی جبکہ قریبی فیکٹری کو بھی آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ واقعے میں عمارت کا حصہ گرنے سے 8 افراد زخمی ہو گئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ فائر بریگیڈ حکام نے فیکٹری میں لگی آگ کو تیسرے درجے کی قرار دے دیا، 16 سے زائد فائر ٹینڈر آگ پر قابوپانے میں مصروف ہیں ، حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ فیکٹری میں وقفے وقفے سے دھماکے بھی ہو رہے ہیں۔ آگ کو لگے 3 گھنٹے سے زائد کا وقت گزر چکا ہے اور شہر بھر سے فائر بریگیڈ کو طلب کر کے آگ بجھانے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ متاثرہ فیکٹری سے تمام ملازمین کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے جب کہ اطراف کی دیگر فیکٹریاں بھی خالی کروا لی گئی ہیں۔ واٹر کارپوریشن حکام کا کہنا ہے کہ لانڈھی شیرپاؤ ہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی نافذ ہے اور فائربریگیڈحکام کو پانی کی فراہمی جاری ہے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے، فائر بریگیڈ اور ریسکیو ادارے فوری اور مؤثر کارروائی کریں۔ وزیراعلیٰ نے کمشنر کراچی کو واقعے کی مکمل انکوائری کا حکم دیتے ہوئے متاثرہ فیکٹری کے ملازمین اور مالکان کی مکمل معاونت کی ہدایت کی ہے۔ بریفنگ میں وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ واقعے کے وقت بڑی تعداد میں ملازمین فیکٹری میں موجود تھے، تاہم ریسکیو عملے نے تمام افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا۔ مراد علی شاہ نے ریسکیو عملے کی بروقت کارروائی اور بہادری کو سراہتے ہوئے واقعے کی جامع تحقیقات کی ہدایت جاری کی ہے تاکہ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

’ہمیں بیچ راہ میں چھوڑ دیا گیا‘، غیرقانونی ٹور آپریٹرز کے خلاف سیاحوں کی شکایات

پشاور نیب کی بڑی کارروائی: دریاؤں سے سونا نکالنے کا اربوں روپے کا ٹھیکہ بے نقاب

کرنسی کے غیرقانونی کاروبار کے خلاف کارروائیاں، کیا پنجاب میں ڈالر کی قلت پیدا ہو گئی؟

کرکٹر حیدر علی کی برطانیہ میں گرفتاری کے بعد پاکستانی کرکٹ سے معطلی: ’بیرونِ ملک بھیجنے سے پہلے کم سے کم کھلاڑیوں کو تربیت تو دیں‘

اسرائیلی کابینہ نے غزہ کے ’مکمل کنٹرول‘ کے منصوبے کی منظوری دے دی

نیب نے بحریہ ٹاؤن کی تین جائیدادیں دو ارب 26 کروڑ روپے میں نیلام کر دیں

نیب نے ملک ریاض کے بحریہ ٹاؤن کی تین کمرشل جائیدادیں نیلام کر دیں

بلوچستان: سبی میں ریلوے ٹریک کے قریب دھماکہ، ’جعفر ایکسپریس محفوظ رہی‘

جے شنکر: لوزنگ سٹاک سے لافنگ سٹاک تک، اجمل جامی کا کالم

نتن یاہو کی زیرِ صدارت سکیورٹی اجلاس میں غزہ پر ’مکمل کنٹرول‘ کی منظوری کا امکان: اسرائیلی میڈیا

کراچی: لانڈھی کی گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی، عمارت منہدم، 8 افراد زخمی

پاکستان کی حالیہ بارشوں کو ’گلوبل وارمنگ نے تباہ کن‘ بنایا: نئی تحقیق

مستونگ میں دہشت گرد حملہ، میجر رضوان طاہر سمیت 3 جوان شہید

پاکستان میں انٹرنیٹ کمپنیوں نے اپنے پیکج اچانک اتنے مہنگے کیوں کر دیے؟

پاکستان میں انٹرنیٹ کمپنیوں کے پیکج مہنگے، وجہ کیا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی